سیلاب متاثرین، چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صبا ح نیوز)سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے مزیدامدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔چین کی جانب سے 90 ٹن امدادی سامان بھجوایا گیا ہے۔امدادی سامان میں 700خیمے، 16000کمبل، 1000لائف جیکٹس اور4000 سلیپنگ بیگز شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امدادی سامان ہفتہ کو دوپہر اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر پہنچا۔چین کی جانب سے 28 ستمبر کو بھی دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل موصول ہوئے تھے۔امدادی سامان کی متاثرین کو فراہمی یقینی بنانے کے لیے این ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں۔وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے اور دیگر حکومتی ادارے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چین کی جانب سے
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔