جاپان کی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) جاپان کی سٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی دیکھی گئی اور ٹوکیوسٹاک ایکسچینج کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 42983.34 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔اے ایف پی کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے دوران نکی 225 انڈیکس میں 2.8 فیصد یا 1162.86 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا اوریہ بڑھ کر 42,983.
(جاری ہے)
دوپہر کے وقفے کے بعد بھی وسیع پیمانے پر حصص میں تیزی دیکھی گئی۔
امریکی ٹیکنالوجی شیئرز میں اضافے کے بعد جاپانی ٹیک انویسٹر سافٹ بینک گروپ 7.07 فیصد اضافے کے ساتھ 14,845 ین پر پہنچ گیا جبکہ سیمی کنڈکٹر ٹیسٹنگ بنانے والی کمپنی ایڈوانٹیسٹ 7.34 فیصد بڑھ کر 11,255 ین پر پہنچ گئی۔آٹو میکر ٹویوٹا کے حصص میں 3.14 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2,860 ین تک پہنچ گئی جبکہ یونیکلو کے آپریٹر فاسٹ ریٹیلنگ کے حصص 4.67 فیصد بڑھ کر 48,440 ین ہو گئے۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نکی 225 انڈیکس پہنچ گیا پر پہنچ
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ
---فائل فوٹوپنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں کی فہرست میں لاہور کا دوسرا نمبر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی مقدار 324 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
اے کیو آئی کی ریٹنگ کے مطابق151 سے 200 انڈیکس مضر،201 سے 300 انتہائی مضر جبکہ301 سے اوپر انڈیکس خظرناک آلودگی ظاہر کرتی ہے۔