پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 145,467 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہااور 100 انڈیکس میں 378 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس اضافے کے بعد انڈیکس 145,467 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد معاشی اشاریوں میں بہتری، حکومتی پالیسیوں کے تسلسل اور صنعتی شعبوں میں مثبت پیش رفت کے باعث مضبوط ہوا ہے۔ خاص طور پر بینکنگ، توانائی، اور آٹوموبائل کے شعبوں میں زبردست سرمایہ کاری دیکھنے میں آئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ! انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی۔ٹریڈنگ کے دوران 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1017 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 16 پیسے سستی ہوئی، ڈالر 282.66 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے پر آگیا۔