پشاور:

پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے  قافلے پر فائرنگ کی خبر جھوٹ نکلی، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ کا کہنا  ہے کہ قافلے میں شامل کسی ٹرک پر فائرنگ نہیں ہوئی۔

ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پارا چنار کیلیے روانہ کیے گئے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفانی کلی کے نزدیک ایک یا دو راؤنڈ  فائر ہوئے ہیں مگر کسی ٹرک پر فائرنگ کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بگن ٹالو، کنج مورچوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود تھے لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنے ہی لیے خالات خراب کرتے ہیں۔ 

عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف دیہات کے لیے اشیائے خورونوش کا 120 گاڑیوں کا کانوائے باحفاظت پہنچ گیا ہے۔  

قبل ازیں ریجنل پولیس افسر عباس مجید مروت نے پاک آرمی کے افسران اور کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ شاہ کے ہمراہ لوئر کرم کے علاقوں اوچھت کلے، مندوری اور  بگن کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ 

انہوں نے کہا کہ بگن، اوچھت ، مندوری  اور ملحقہ علاقوں سمیت ضلع کرم امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کرم امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائرنگ کی خبر پر فائرنگ پارا چنار

پڑھیں:

نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔

سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایم جی پاکستان کی بڑی پیشکش: الیکٹرک گاڑیوں پر 13 لاکھ روپے سے زائد کی زبردست رعایت
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلئے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام پر اے ای آٹو کمپنی حکام کی سندھ کے وزراء سے ملاقات
  • الیکٹرک گاڑیوں کیلیے چارجنگ اسٹیشنز کا قیام، شرجیل میمن کی چینی کمپنی کے حکام سے ملاقات
  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے تین استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدی کر سکتے ہیں
  • کراچی، گلشن معمار میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک ختم، قومی ٹیم اسٹیڈیم روانہ
  • ایچ پی وی ویکسین کے خلاف پراپیگنڈا سراسر جھوٹ ہے: مصطفی کمال  
  • غیر قانونی اور ناقص گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
  • لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ