جیکب آباد ، نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کیلیے سامان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچ گیا،این ایچ اے کا ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کے لیے خط جے یو آئی نے منصوبے کو غیر قانونی قراردے دیا،شہری اتحادکا ہنگامی اجلاس طلب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے مختلف مقامات پر نئے ٹول پلازے تعمیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اس سلسلے میں جیکب آباد میں آباد کے قریب نئے ٹول پلازہ کی تعمیر کے لیے سامان پہنچا دیا گیا ہے جس پرجے یو آئی ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر سے جیکب آباد تک کا روڈ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مدد سے تعمیر ہوا ہے، این ایچ اے نے اس روڈ کی تعمیر نہیں کرایا انہوں نے اس منصوبے کو “غنڈہ ٹیکس” قرار دیا۔ڈاکٹر انصاری نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی غربت، بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، اور اس منصوبے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔دوسری جانب جیکب آباد کی شہری اتحاد، جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور تجارتی تنظیمیں شامل ہیں، نے کل 21 جنوری کو ایس ایس پی جیکب آباد اور بعد میں ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے، اتحاد نے ہنگامی اجلاس بلانے اور ٹول پلازہ کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جیکب آباد اور آس پاس کے رہائشیوں نے بھی اس منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد
پڑھیں:
سیلاب متاثرین کیلئے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالرز کی فنانسنگ کر رہا ہے: سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک 200 ملین ڈالر کی فنانسنگ کر رہا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ریجنل حب ترکیہ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیلاب متاثرین، صحت، آبادی سے متعلق منصوبے زیرِ غور لائے گئے۔
ترجمان کے مطابق سندھ میں سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے اسلامک ڈیولپمنٹ بینک ورلڈ بینک کے ساتھ شراکت دار ہے۔
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی اقتصادی امور ڈویژن...
ترجمان نے بتایا ہے کہ مربوط صحت، آبادی کے منصوبوں پروجیکٹ کے لیے اسلامک بینک 50 ملین ڈالرز کی معاونت کر رہا ہے۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، متاثرینِ سیلاب کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ حیدرآباد تا سکھر سڑک کی تعمیر میں بھی اسلامک بینک نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔