MUMBAI:

مشہور بالی وڈ اداکارہ تبسم فاطمہ ہاشمی جنہیں دنیا تبو کے نام سے جانتی ہے، نہ صرف اپنی غیر معمولی اداکاری بلکہ ذاتی زندگی کے تنازعات کی وجہ سے بھی خبروں میں رہی ہیں۔

تبسم فاطمہ ہاشمی کا اسٹیج نام تبو ہے، وہ 4 نومبر 1971 کو حیدرآبادی مسلم خاندان میں پیدا ہوئیں، ان کے والد جمال علی ہاشمی، جو کبھی پاکستان میں اداکار تھے، بھارت منتقل ہونے کے بعد خاندان کو چھوڑ گئے۔ 

تبو نے کبھی اپنے والد کا نام استعمال نہیں کیا اور کہا کہ "مجھے اپنے والد سے کبھی ملنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، میری زندگی میں ان کی کوئی یاد نہیں ہے، میں اپنی زندگی جیسی ہے اسی میں خوش ہوں ۔"

تبسم نے نہ صرف بالی وڈ بلکہ علاقائی فلموں میں بھی اپنی شان دار اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کی مشہور فلموں میں ماچس، چندنی بار، مقبول، حیدر، دی نیم سیک، چینی کم شامل ہیں۔

انہوں نے ہمیشہ غیر روایتی کرداروں کو ترجیح دی، جو ان کے فن کارانہ قابلیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

تبسم کی ذاتی زندگی بھی ہمیشہ سے چرچے میں رہی ہے، ان کا پہلا رشتہ اداکار سنجے کپور سے جوڑا گیا، مگر یہ جلد ختم ہو گیا۔

بعد ازاں ان کا نام پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا کے ساتھ جوڑا گیا اور اطلاعات کے مطابق دونوں کی منگنی بھی ہوئی تھی تاہم، ساجد اپنی پہلی بیوی دویہ بھارتی کی یادوں کی وجہ سے رشتہ قائم نہ رکھ سکے۔

جنوبی سپراسٹار ناگ ارجن کے ساتھ بھی تبسم کا 10سال طویل تعلق رہا لیکن اداکار کی ازدواجی پیچیدگیوں کی وجہ سے یہ تعلق آگے بڑھ نہیں سکا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی

بہاولپور بورڈ کے میٹرک امتحانات میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے شان دار رزلٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

صادق آباد سٹی کی رہائشی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ بھارتی کنا رام نے اس قول کو سچ کر دکھایا ہے کہ ارادے مضبوط ہوں تو راستے خودبخود بنتے چلے جاتے ہیں ۔ بہاولپور تعلیمی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں بھارتی نے 1100 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن اپنے نام کی اور اپنے والدین سمیت پوری برادری اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔

بھارتی کے والد پیشے کے لحاظ سے جوتے پالش کرتے ہیں، مگر ان کا خواب بڑا تھا ۔ وہ اپنی بیٹی کو پڑھا لکھا کر ایک مقام پر دیکھنا چاہتے تھے۔ دن رات کی محنت، مشقت اور قربانیوں سے انہوں نے یہ خواب پورا کیا۔ اپنی محدود آمدن کے باوجود انہوں نے بھارتی کو تعلیم سے دور نہ ہونے دیا اور آج ان کی بیٹی کی کامیابی ان کے لیے سب سے بڑا انعام ہے۔

بھارتی کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی پڑھنے لکھنے کا شوق تھا اور اس نے تعلیم کو اپنی منزل بنا لیا۔ اُس کی محنت، لگن اور استقامت نے وہ کر دکھایا جو شاید بہت سے وسائل رکھنے والے بھی نہ کر پائیں۔

بھارتی نے کہا میری کامیابی والدین کی دعاؤں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ میرا خواب ہے کہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کروں۔

طالبہ کی کامیابی کے موقع پر اس کے بھائیوں نے بھنگڑے ڈال کر اپنی بہن کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ پورے محلے اور برادری میں جشن کا سماں ہے۔

بھارتی کی شاندار کامیابی پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کنا رام نے اپنی کمیونٹی اور صوبے کا نام روشن کیا ہے۔ پنجاب حکومت وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے اور بھارتی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر موقع دیا جائے تو ہمارے نوجوان کسی سے کم نہیں۔

یہ کامیابی صرف ایک طالبہ کی نہیں، بلکہ امید کا وہ چراغ ہے جو سیکڑوں وسائل سے محروم بچوں کے دلوں کو بھی جلا بخشتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
  • بہاولپور بورڈ؛ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی میٹرک میں شاندار کامیابی
  • شوہر کے بدترین جنسی تشدد کا شکار ہونے والی بیوی زندگی کی بازی ہار گئی
  • لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنماء حماد اظہر گھر پہنچ گئے
  • حمائمہ ملک نے فون کرکے اپنی غلطی تسلیم کی، مفتی طارق مسعود
  • لاہور، والد کی وفات، تحریک انصاف کے مفرور رہنما حماد اظہر گھر پہنچ گئے
  • تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • زندگی صر ف ایک بار جینے کو ملی ہے!
  • معروف ترک ڈرامے کورولس عثمان کے مرکزی کردار نے اپنی راہیں جدا کرلیں