2025-11-04@04:31:28 GMT
تلاش کی گنتی: 325

«کے ساتھ ہے اور»:

(نئی خبر)
    صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے طلبہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان کے حکمراں کشمیریوںکا عملی طور ساتھ دیں۔بھارت طاقت کے نشے میں پاگل ہوگیا ہے‘ کشمیر ہماری شہ رگ ہے کشمیر جلد آزاد ہوگا ‘ بھارت کشمیریوں پر ظلم بند کرے ۔یہ بات صفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلئے لانڈھی چراغ ہوٹل میںاسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج بھارت کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے ۔کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے...
    وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں جاپان ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔اعظم نذیر تارڑ سے جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک دیرینہ دوست ہیں۔ وزیر قانون نے انسانی اسمگلنگ کیخلاف حکومتی اقدامات بتادیےوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات بتادیے۔ ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔جاپان کے سفیر نے پاکستان کے ترقیاتی اور اقتصادی اہداف کی حمایت جاری...
    کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )قومی معیشت کی ترقی اور نمو کے لیے اکیڈمی اورانڈسٹری کا تعاون اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم نے کہا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اساتذہ اور طلبا کے ایک وفد نے حال ہی میں چیمبر کا دورہ کیا تاکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جا سکے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چیمبر اکیڈمی کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے کام کر رہا ہے جس سے وہ عصری مسائل سے نمٹنے کے لیے تعاون کر سکیں طلبا نے چیمبر کے اراکین کے ساتھ اپنے خیالات کا...
    لاہور : پاکستان اور دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں مختلف ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے۔   آج صبح 10 بجے پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، تاکہ کشمیریوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف خطاب کریں گے، جس میں وہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کو اجاگر کریں گے۔   یوم یکجہتی کشمیر...
    ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا کیا جائے گا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اس ریلی کی قیادت وفاقی وزرا کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر، آزاد کشمیر کے عوام کا کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ وزارت امور کشمیروگلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظفرآباد میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت صدر آزاد کشمیر کریں گے جس میں ہرشعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے...
    مشہور گلوکار عاطف اسلم نے دبئی میں اپنے کنسرٹ کے دوران شاہ رخ خان کے مشہور گانے "دل سے رے" کا لائیو پرفارمنس پیش کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔  اس گانے کو آر رحمان نے فلم "دل سے" (1998) میں گایا تھا اور شاہ رخ خان کی شاندار پرفارمنس کے ساتھ یہ ایک کلاسک گانا بن گیا۔ عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے پورے جذبے اور احساس کے ساتھ گانا گایا۔ ان کے الفاظ "اگر دل ہے تو دکھ بھی ہے" نے مداحوں کے دل کو چھو لیا اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔         View this post on Instagram              ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )معاشی استحکام کے آثار کے درمیان ماہرین کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو 2025 میں ملازمتوں کی تخلیق، غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ہدفی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے ساتھ مالیاتی نظم و ضبط میں توازن رکھنا چاہیے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ بات کرتے ہوئے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید علی احسان نے وضاحت کی کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی نے امید افزا علامات ظاہر کی ہیں انہوں نے کہاکہ اگر معیشت اپنی موجودہ رفتار پر جاری رہتی ہے تو حکومت کے پاس مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور اس کے ساتھ ساتھ اگلے تین سالوں...
    کراچی کلب کے منتخب صدر عرفان موتن اور سیکریڑی جاوید عبدالکریم راجہ کو سینئر صحافی آصف جئے جا مبارکباد کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں ندیم شہزاد قاضی ناصر بھی موجود ہیں
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی اہلیہ سمعیہ آروز کے ہمراہ دبئی میں ہیں۔ انسٹاگرام پر حسن علی کی اپنی بیٹیوں اور اہلیہ کے ساتھ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ دبئی کے ایک ہوٹل میں فیملی کے ساتھ وقت اچھے طریقے سے گزار رہے ہیں۔ ان تصاویر میں سمعیہ آرزو کے ساتھ حسن علی، حلینہ اور ہازل بھی شامل ہیں۔           View this post on Instagram                       A post shared by Hassan Ali (@ha55an_ali)   حسن علی ان دنوں دبئی میں ہیں اور وہ پاکستان سپرلیگ کے 2025 کے سیزن سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ٹائم گزار رہے ہیں۔ واضح...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شامل نہ ہونے کی وجہ 9 مئی اور 26 نومبر پر کمیشن نہ بننا ہے۔ ہری پور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کی خبریں محض افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایم این اے صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے پر چھاپا مارا گیا، حکومت کے ساتھ مذاکراتی نشست میں شرکت نہیں کریں گے۔ ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بدقسمتی ہے حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا 7 دن کے اندر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا جائے، اگر ہماری کہیں بھی بیٹھک ہوگی تو انشاءاللہ تعالی سب کو بتائیں گے، ہم مذاکرات چھپ کر نہیں کریں گے کھل کر کریں گے۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم...
    27ویں رجب المرجب کی مقدس رات’’ شب معراج‘‘ دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں نماز مغرب کے بعد اس مقدس رات کا آغاز ہوا، جس میں مساجد کو خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور خصوصی محافل منعقد کی جا رہی ہیں۔ ملک میں شب معراج کی مناسبت سے منعقد ہونے والی محافل میں علمائے کرام واقعہ معراج پر روشنی ڈال رہے ہیں جبکہ نعت خواں حضرات حضور اکرم ﷺ کی شان میں نعتیہ کلام پیش کر رہے ہیں۔ شب معراج کی مناسبت سے  ٹی وی چینلز خصوصی پروگرام نشر کر رہے ہیں اور اخبارات خصوصی ایڈیشنز شائع کر رہے ہیں۔ شب معراج وہ...
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمے دار خود حکومت اور حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے مذاکرات کسی خوف ، دباؤ اورکسی کے  کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر کیے تھے۔بدقسمتی سے حکومت نے مذاکرات کو گڈا گڈی کا کھیل سمجھا۔  شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے مذاکرات دوبارہ شروع ہو...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ  تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
      اسلام آباد:  وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔ ان کاکہناتھا کہ ہم اندرونی معاملات پر کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے بالکل ویسے ہی جیسے انہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت براشت نہیں ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں بھائی ہیں تو...
     تعارف : فرحان ریاض ،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، لاہور میں قائم ٹیکنالوجی انکوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ Tech Based Entrepreneurships کے قائل اور حامی ہیں۔انہوں نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،لاہور سے میکاٹرانکس اورکنٹرول انجینئرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں یہیں سے انجینئرنگ مینجمنٹ میں ماسٹر ز کیا۔ ایک غیر ملکی جامعہ سے بزنس انکوبیشن مینجمنٹ میں کورس کیا۔ بعد ازاں دو ہزاراٹھارہ میں امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے لیڈرشپ کے کورس میں منتخب ہوئے اورامریکہ کی پانچ ریاستوں میں 22 سے زائدuniversities-based incubators کاجائزہ لیا اور مشاہدہ کیا۔رسمی تعلیم سے ہٹ کر انھیں نت نئے کام کرنے کا شوق اور تجسس ہے۔ باہمت اور اولوالعزم ہیں۔ ناکامی سے مایوس ہونے کے بجائے اسے سیکھنے کا ذریعہ گردانتے...
      بیجنگ : چین کے 2024 کے قومی اقتصادی آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں چین کی جی ڈی پی 134.9084 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی جو مستقل قیمتوں پر سال بہ سال 5.0 فیصد کا اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا نے اس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے “توقعات سے زیادہ” کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ گزشتہ سال عالمی اقتصادی ترقی کی رفتارکچھ کمزور رہی ، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور تجارتی تحفظ پسندی میں شدت آئی۔ امریکہ اور دیگر مغربی ترقی یافتہ ممالک نے ” ڈی کپلنگ ” کی کوشش کی ہے، جس نے عالمی تجارت میں بڑی غیر یقینی صورتحال پیدا کردی ہے۔ تاہم ، پیداوار اور سپلائی چین کی لچک اور کھلی پالیسیوں پر انحصار...
    ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیشہ روڈ کی سیکورٹی ایف سی یا پاک فوج نے کی ہے، وفاقی حکومت ابھی تک فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات نہ کرکے کرم کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے حکمرانوں کے وعدوں اور بے حسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج 107 دن ہوگئے، ٹل، پاراچنار روڈ کو عوام کی آمدورفت کے لیے نہ کھولا جا سکا جو کہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ابھی تک ادویات، پٹرولیم مصنوعات یا گیس کی ایک گاڑی بھی نہیں پہنچائی گئی۔ پاراچنار کی 5 لاکھ کی...
    ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخابات کو لیکر پارہ عروج پر ہے۔ ایک طرف جہاں انڈیا الائنس کے لیڈر اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں وہیں دوسری طرف کانگریس بھی اروند کیجریوال پر کوئی ذاتی حملہ نہیں کرے گی۔ ذرائع کے مطابق کانگریس ہائی کمان صرف انتخابی جلسوں میں عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں پر سوال اٹھائے گی۔ دہلی انتخابات کے لئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی پہلی ریلی پیر کو سیلم پور میں ہونے جا رہی ہے۔ اس ریلی...
    ویب ڈیسک: گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے اور جون 2025ء میں مہنگائی بڑھ سکتی ہے۔   کراچی میں ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جنوری 2023ء میں کاروبار بالخصوص امپورٹس کے کافی مسائل تھے، 2023ء کے آغاز میں 10 ہزار سے زائد امپورٹ ریکوئسٹس موجود تھیں۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 09جنوری ، 2024  گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2023ء میں زرمبادلہ ذخائر 3 ارب ڈالر تھے، جنوری 2023ء میں ترسیلات زر...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں شدید دھند پڑ سکتی ہے ۔اور کل کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے ۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13، استور منفی 12، گوپس، کالام ، سکردومنفی 09،بگروٹ ، ہنزہ منفی 06، قلات، گلگت منفی 05، کوئٹہ ، منفی 04، دیراور راولاکوٹ منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔...