2025-08-06@00:04:41 GMT
تلاش کی گنتی: 30702

«اور کورئیر»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کے درمیان اسلام آباد میں ایک مفید اور جامع ملاقات ہوئی جس میں تجارت، لاجسٹکس، دفاع، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے بلیک سی اور ڈینیوب دریا کے ذریعے یورپ تک براہ راست رسائی کے لیے رومانیہ کی کنسٹانزا بندرگاہ کو استعمال کرنے کی تجویز دی۔ وفاقی وزیر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی برآمدی لاجسٹکس کو متنوع بنانے کے لیے ایک قابل عمل قدم قرار دیا۔ملاقات میں زرعی اجناس، گوشت کی برآمدات، دواسازی، سرجیکل آلات، پنکھوں اور گرین انرجی کے شعبوں...
    رپورٹ کے مطابق 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں اور تصاویر کو بنیاد بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں اور تصاویر کو بنیاد بنایا گیا۔ اس تجزیے سے معلوم ہوا کہ 95 فیصد بچوں کو ایسی گولی ماری گئی جو عام طور...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلسطینی ریاست کے حوالے سے برطانیہ، فرانس اور دیگر مغربی ممالک کی کوششوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں غیر متعلقہ اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ”فاکس ریڈیو“ سے گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ’فلسطینی ریاست صرف اسرائیل کی منظوری سے قائم ہو سکتی ہے، مغربی ممالک میں اتنی صلاحیت نہیں کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست بنا سکیں۔‘ مارکو روبیو نے کہا کہ یورپی اور شمالی امریکی حکومتیں جو فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر رہی ہیں، وہ حقیقت سے منہ موڑ رہی ہیں۔ مغربی ممالک فلسطینی ریاست کا نقشہ بھی نہیں دے سکتے۔ ’یہ ممالک نہ تو یہ بتا سکتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کہاں ہوگی...
    حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح مزاحمت تب تک نہیں رک سکتی جب تک ہمارے تمام قومی حقوق کی مکمل بحالی نہ ہو، جن میں سب سے اہم ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ حماس...
    پاکستان کے بعد کمبوڈیا نے بھی ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کی جانب سے امن کے فروغ، تجارتی سہولتوں میں...
    اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی بچوں کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز غزہ جنگ: اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔ یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) علامہ طاہر اشرفی، علامہ ساجد نقوی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر مشتمل علماء کے وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور اتحاد امت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی بہادری کو سراہا اور اسرائیل کو شکست دینے پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد  پیش کی۔ وفد نے بھارت  کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستانی وفد کے ایران سے متعلق خیر سگالی جذبات کو سراہا، دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اتحاد امت کی ضرورت پر...
     اسلام آباد؍ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) حکومت چینی کی قیمت 173 روپے کلو کر کے بھول گئی۔ ملک بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو چینی دستیاب نہیں، کئی شہروں میں چینی کی قلت کے باعث شہری 180سے 195 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو 190 روپے میں فروخت جاری ہے۔ لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی۔ دکانوں پر 173 روپے کے ریٹ ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے چینی کی سپلائی کئی روز سے بند پڑی ہے۔ وہ چینی کہاں سے لا کر...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان اڈیالہ جیل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی جانب سے جیل سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔ بیان اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم کے دستخط سے جاری کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ہلاکت کی خبر سراسر من گھڑت ہے۔ جیل میں کسی متعدی مرض سے کوئی قیدی ہلاک نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے دعوے سراسر جھوٹ پر منبی اور جیل سے متعلق بیان بے بنیاد ہے۔ جھوٹے دعوے سنسنی اور انتشار پھیلانے کی کوشش ہیں۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیگر قیدیوں سے زیادہ سہولیات سے مستفید ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
    اپنی ایک آنلائن پریس کانفرنس میں میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور اس پر شک کرنا احمقانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے "میخائیل اولیانوف" نے اُن یورپی ممالک کے ایرانی جوہری پروگرام پر موقف کو بالکل غیرمنطقی قرار دیا جو JCPOA میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کا یہ برتاو ایران پر حملے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک آنلائن پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ E3 کہلانے والے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے بارے میں موقف، سنگین سوالات...
    مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی آئینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف نہ صرف ایک ننگی جارحیت کی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی دھجیاں اڑائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے جب مودی حکومت نے 2019ء میں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کی شناخت، تہذیب و ثقافت پر ایک شاطرانہ وار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے اس مرتبہ بھی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت، جن میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور شامل ہیں، کو حالیہ ملاقاتوں میں سختی سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں ریاست کی جانب سے کوئی نرمی، مفاہمت یا سودے بازی نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار کے رپورٹر انصار عباسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوٹوک انداز میں بتایا گیا کہ ریاستی ادارے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو نظرانداز کرنے یا ان میں ملوث افراد کو معاف کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان پر واضح کیا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں قانونی کارروائی کسی...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشواروں میں پائی جانے والی بے قاعدگیوں پر ملک بھر کے 11 ہزار سے زائدکمپنیوں اور افراد کو "نَجنگ" (Nudging) نوٹسز جاری کر دیے ہیں، اصلاح نہ کرنے پر بھاری جرمانے، بینک اکاؤنٹس منجمدکرنا اور کاروباری مراکز کو سیل کرنا شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ نوٹسز گزشتہ ماہ اس وقت جاری کیے گئے جب کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ٹیکس اصلاحات پر مذاکرات جاری تھے۔ چیئرمین ایف بی آر رشید لنگڑیال نے موجودہ ٹیکس دہندگان کی کم ادائیگیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ٹیکس گوشواروں کی جانچ کیلیے جدید رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف کروایا ہے جو پچھلے پانچ سال کے ریکارڈ کا تجزیہ کرتا...
    ہم سب آپسیں گفتگو میں یہ الفاظ بہت دفعہ کہتے ہیں، پہلے پہل یہ خطوط کے اورپھر ای میل کے اختتامی کلمات ہوا کرتے تھے، کسی کو رخصت کرتے وقت یا کہیں سے رخصت ہوتے وقت۔ کسی مریض کی تیمار داری کو جاتے تو اسے ، کسی کے چلے جانے پر اس کے لواحقین کو۔ کال کے خاتمے پر، اپنے بچوں کو گھر سے رخصت کرتے وقت… اپنا خیال رکھنا ۔ سننے میں یہ رسمی سے فقرے لگتے ہیں، ہم اپنے بچوں کو بچپن سے یہ بات سکھاتے ہیں کہ انھیں اپنا خیال رکھنا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ کہنا ہماری عادت ثانیہ بن جاتی ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کی ہمیشہ ہی فکر ہوتی ہے اور اپنے باقی...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے...
    اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے...
    کراچی: کسان اتحاد اور سندھ آباد گار نے گندم کی سرکاری قیمت کے عدم تعین پر 11اگست کو پنجاب اور 20 اگست کو سندھ میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں کسان اتحاد کے چیئرمین خالد حسین باٹھ نے سندھ آبادگار اتحاد کے صدر زبیر تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ 11اگست کو قصور میں ڈی سی آفس کے باہر زراعت کا علامتی جنازہ پڑھا لیا جائے گا، 20 اگست کو حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں میں احتجاج کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے، اس بار ہم گندم کی کاشت سے قبل احتجاج...
    حکومت نے چینی بحران سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات پر غور شروع کردیا اور شوگر ملز کو کرشنگ سیزن یکم نومبر سے شروع کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی جب کہ چینی کی درآمد کا حتمی آرڈر بھی دے دیا گیا۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے ذرائع  نے کہا کہ شوگر ملوں نے کرشنگ سیزن جلد شروع کرنے کیلئے چینی کی ایکس مل پرائس بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ بروقت کرشنگ شروع نہ کرنے کی صورت میں چینی درآمدات میں اضافہ کا امکان  ہے۔ ذرائع کے مطابق  کرشنگ سیزن میں تاخیر سے چینی کی دستیابی میں مشکلات ہو سکتی ہیں، چینی کی درآمدات ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع  نے کہا کہ حکومت نے صوبوں کو چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی...
     وسیع و عریض سر سبز و شاداب رقبے پر پھیلے ہوئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارکے عقب میں صدرکی جانب جانیوالی کشادہ سڑک کے کنارے علی الصبح بیٹھے ہوئے ایک بزرگ مایوسی کے عالم میں اپنی بہت پرانی سائیکل کے کیریئر پرکچھ اخبارات فروخت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ کچھ ماہ قبل یہ بزرگ سبک رفتاری کے ساتھ مزار سے صدر تک جایا کرتے تھے، قوت جسمانی کی کمی نے ان کو بجائے سائیکلنگ کرنے کے فٹ پاتھ پر بیٹھنے پر مجبورکردیا اور نہ جانے شہر میں اور بھی ایسے کتنے لوگ موجود ہوں۔ ان کو دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک عرصہ دراز سے اخبارات کی ترسیل و تقسیم کی صنعت سے...
    نیو دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما کو گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن پراجوال ریوانا کرناٹکا کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہیں سابق گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ سابق رکن اسمبلی پر الزام پہلی مرتبہ 2023 میں عائد ہوئے تھے اور اس...
    فائل فوٹو  رحیم یار خان میں چولستان کے علاقے میں فصلوں میں گھسنے پر مبینہ طور پر مقامی زمیندار نے دو اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے مار دیا۔واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، پولیس نے 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے سانگھڑ میں ٹانگ سے محروم کی جانے والی اونٹنی کو مصنوعی ٹانگ لگادی گئی اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر پولیس نے سانگھڑ کے وڈیرے کو کلین چٹ دے دی ہیڈ فرید چولستان کے رہائشی عبد الخالق نےالزام لگایا کہ علاقہ کے با اثر افراد نے اس کی دو اونٹنیوں کو کلہاڑی کے وار کرکے مار ڈالا ہے، ملزمان نے فصل اجاڑنے پر اونٹنیوں کو مارا۔دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ تین...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانے کی کوششیں کر چکاہے،امریکہ نے پوری دنیامیں جب بھی کوئی کام کرنا ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے برطانیہ کوآگے کرتاہے ۔سرکاری ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے جس طریقے سے چار سے زیادہ مرتبہ  کہاکہ آپ عمران خان کو ہمارے حوالے کردیں اور بانی تحریک انصاف راضی تھے کہ مجھے برطانیہ یایورپ بھیج دیں میں تیار ہوں، اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ  وزیر اعظم شہبازشریف اور عسکری قیادت ڈٹ گئی اور اس ملک کو بتا دیا گیا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ پھر...
    ذرائع کے مطابق منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے میں کلیدی کردار اداکر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور...
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں دونوں اطراف نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں علاقائی سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور پڑوسی ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے طریقے شامل ہیں۔ وزرائے دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تیل نکالنے کا معاہدہ پاکستان کو مکمل طور پر امریکہ کی غلامی میں دینے کا معاہدہ ہے۔ ملٹری اور سول اسٹبلشمنٹ معاہدے پر خوشیاں منا رہے ہیں لیکن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہر گز نہیں ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ امریکہ کو معدنیات تک رسائی کے لیے خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع میں جنگ رچائی جا رہی ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام جنگوں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
    ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاک ایران اسلامی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں، جنہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے گفتگو کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ سمیت دیگر عالمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں طے ایرانی صدر نے کہاکہ سرحدی منڈیاں اور رابطے نئی راہیں کھول سکتے ہیں، ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس موقع پر نائب...
    اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے اپنے بیانیے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کو عالمی رائے عامہ کو دھوکہ دینے کے لیے ڈرامہ بازی قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ غزہ کے خلاف جاری محاصرے اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس نے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کے دورہ غزہ کے بارے میں بیانیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ "غزہ ہیومنیٹیرین فاونڈیشن" نامی امریکی اسرائیلی ادارہ صرف عالمی رائے عامہ کو فریب دینے کے لیے بنایا گیا ہے اور اس کا مقصد اسرائیل کو غزہ میں بے دفاع بچوں اور شہریوں کا...
      سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ 5اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔ حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر اور مقبوضہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں اگست2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں...
    ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان 2 ہفتے قبل روس کے بزنس ویزہ پر ماسکو پہنچا جہاں سے وہ بیلاروس روانہ ہوا اور وہاں سے غیرقانونی طور پر پولینڈ کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تاہم ایک ہفتہ قبل وہ پولینڈ بارڈر پر گرفت میں آیا اور مبینہ طور پر بارڈر پولیس کے شدید تشدد کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں وہ بیلاروس کے جنگلات میں دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے بیلاروس کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ایک اور پاکستانی نوجوان مبینہ طور پر پولینڈ بارڈر پر پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ خالد...
    ویب  ڈیسک : کل جماعتی حریت کانفرنس نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کی کال دے دی۔  حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ کشمیری 5 اگست کو مکمل ہڑتال کرکے دنیا کو یہ واضح پیغام دیں کہ وہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو تسلیم نہیں کرتے۔ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ 5اگست کشمیریوں کے لیے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک ہے جب بھارت نے ان کی منفرد حیثیت اور شناخت چھین لی۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا حریت کانفرنس اور مختلف آزادی پسند تنظیموں نے سرینگر  اور مقبوضہ  وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں پوسٹر بھی چسپاں کیے ہیں جن میں درج تحریر میں...
    شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجالس عاملہ کے اجلاسوں میں وفاقی حکومت سے ہونے والے مذاکرات، تعطل سمیت دیگر امور پر غور کیا جائے گا، اسی طرح شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین حالیہ صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت اور ملت جعفریہ میں زائرین کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے گئے، مجلس وحدت المسلمین کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا۔ مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے راجا ناصر عباس جعفری صدارت کریں گے جب کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی مجلس عاملہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی...
      اسلام آباد:کھیلوں کے میدان میں پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان کو بھارت کیخلاف اسپورٹس ڈپلومیسی میں بڑی جیت ملی ہے، پاکستان بھارت کو شکست دیکر ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا رکن منتخب ہوگیا۔ پاکستان کے خالد محمود نے بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے میں 18 ووٹ سے ہرایا، انتخاب تھاٸی لینڈ میں ایشین باکسنگ کے کانگریس اجلاس میں ہوا۔ خالد محمود پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں، ایشیائی سطح پر پاکستان کی اسپورٹس قیادت پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ایشین باکسنگ بورڈ میں پاکستان کی شمولیت خطے میں تعاون کو فروغ دے گی۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر ٹنگ کا کہنا...
    سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حمیرا اصغر کی والدہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کراچی کے شہریوں کو بے حس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیسا شہر ہے۔ لاش 10 ماہ پڑی رہی اور کسی کو پتا نہ چلا۔ اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ فلیٹ میں حمیرا کے آس پڑوس والے کیسے تھے جنھیں ایک لاش تک کا پتا نہ چلا۔   جس پر معروف اداکارہ غزالہ جاوید نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو چھوڑیں۔ آپ یہ بتائیں، آپ کس قسم کی ماں تھیں۔ دو عیدیں گزر گئیں اور بیٹی کی خبر بھی نہ لی۔ اداکارہ نے کہا کہ حمیرا اصغر اگر میری...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ اگر قاسم اورسلمان نے برطانوی شہری بن کر پاکستان آنا ہے توایسی صورت میں برطانوی حکومت ان کو مشورہ دے رہی ہے کہ وہ مظاہروں اورہجوم سےدور رہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ علیمہ خان کی شدید خواہش ہے کہ قاسم اور سلمان پاکستان آئیں ، ان کا خیال ہے کہ اس سے پارٹی پر خاندان کا کنٹرول بڑھ جائے گا لیکن ابھی ان کی بات سنی نہیں جا رہی ،انہوں نے مشعال یوسفزئی کی سینیٹر شپ کےمعاملے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا ہے، عمران خان باپ ہونے کی حیثیت سے اپنے بچوں کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے۔ عثمان شامی...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ، سید عباس عراقچی سے ملاقات کی۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں علاقائی استحکام، تجارت، اور معاشی تعاون کے فروغ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اسکے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی گفتگو کی۔  محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ، ڈاکٹر مسعود پژشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کے وفد کا حصہ ہیں۔ 
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
    نوابشاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے سندھ حکومت کی طرز پر عوامی فلاحی منصوبوں کی ضرورت ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے نواب شاہ کی یونین کونسل عبداللہ لونڈ کے گاؤں خادم حسین شر کا دورہ کیا ہے۔اس  موقع پر وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ آصفہ بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے تحت بننے والے گھروں کا دورہ کیا اور ان کا جائزہ بھی لیا۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے گھروں کی مالکانہ اسناد کو متاثرہ خاندانوں کی خواتین ارکان میں تقسیم کیا اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 21 لاکھ گھروں...
    اسرائیل کے آرمی چیف نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گی۔ یہ دھمکی انھوں نے غزہ کے اندر ایک کمانڈ سینٹر میں افسروں سے خطاب کے دوران دی جس کی فوٹیج اسرائیلی فوج نے جاری کی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف جنرل زامیر نے کہا کہ میں اندازہ لگا رہا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ آیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں، تو لڑائی بغیر رکے جاری رہے گی۔ جنرل زامیر نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور قحط پھیلنے کے الزامات کو جھوٹ، سازش اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ الٹا چور کوتوال...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت جرگہ نے سفارشات کی ہیں کہ خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے، دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف سب ایک ہیں، آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی صورت قبول نہیں،افغانستان سے مذاکرات کیلئے جرگہ بھیجنے کا بندوبست کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد امن وامان سے متعلق علاقائی جرگوں کے انعقا د کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اِس سلسلہ کا پہلا علاقائی مشاورت جرگہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جرگہ میں ضلع خیبر اور اورکزئی کے علاوہ ٹرائبل سب ڈویژنز درہ آدم خیل...
    مالی میں فوجی حکومت نے سابق وزیرِ اعظم موسٰی مارا پر ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچانے، جائز اتھارٹی کی مخالفت کرنے اور عوامی نظم کو بگاڑنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم موسٰی مارا پر یہ الزامات کی بنیاد سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کی گئی ایک پوسٹ ہے جو انھوں نے 4 جولائی کو کی تھی۔ موسیٰ مارا نے جولائی میں مالی کی جیلوں میں بند اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اپنی پوسٹ میں ان قیدیوں کو "ضمیر کے قیدی" قرار دیتے ہوئے ان سے "غیر متزلزل یکجہتی" کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے یہ بھی لکھا کہ جب تک رات باقی ہے، سورج ضرور...
    حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز غزة(آئی پی ایس )حماس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق حماس نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالے گی۔ایک بیان میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ ہماری مسلح مزاحمت تب تک نہیں رک سکتی جب تک ہمارے تمام قومی حقوق کی مکمل بحالی نہ ہو، جن میں سب سے اہم ایک آزاد اور مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اسی مقصد کے لیے دورہ کر رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان روانگی سے قبل کہا کہ دورے کے دوران سرحدی سلامتی، علاقائی امن کے امور زیرِ بحث آئیں گے، سرحدی منڈیاں اور رابطے باہمی تعاون کی نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔ایرانی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان اور چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں فعال شرکت کے خواہاں ہیں جس سے ایران کو یورپ سے جوڑنے کا موقع مل سکتا ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ دو طرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور  عوام کو ریلیف فراہم کرنےکے لیےکیاگیا اور  اس کا مقصد مارکیٹ میں چینی کی دستیابی کویقینی بنانا اور  قیمتوں میں توازن برقرار  رکھنا ہے۔ ترجمان کے مطابق چینی کی امپورٹ ٹینڈر کھلنےکےبعد حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، درآمد شدہ چینی کی پہلی شپمنٹ ستمبر کے اوائل میں پاکستان پہنچےگی۔ترجمان کا کہنا تھاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خریداری کے وقت کامیابی سے ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کیاگیا ہے۔ادھر  وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی اور خفیہ اسٹاک کا پتا لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔وفاقی حکومت نے  ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلروں کے خلاف ایف آئی...
    پاکستانی قوم آج بھی اُن جانباز سپاہیوں کو یاد کرتی ہے جو یکم اگست 2022 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوئے۔ اس حادثے کو تین برس بیت چکے ہیں، مگر اُن کی قربانیاں آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔ پاکستانی تاریخ پاک فوج کی عوام کے لیے دی جانے والی بے لوث خدمات سے بھری پڑی ہے۔ جنگ ہو یا کوئی ناگہانی آفت، پاک فوج نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا اور نہ ہی تنہا چھوڑا۔ ایسی ہی بے مثال عوامی خدمت کا مظاہرہ 2022 میں ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے دوران بھی دیکھا گیا، جب فوجی جوانوں نے زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں...
    راولپنڈی: کرپشن کے ملزم کو عدالت نے 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل نے کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ملزم کو 29 سال قید با مشقت کی سزا سنادی۔ ‎‎ملزم حامد جلیل کو مجموعی طور پر 29 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ ‎ملزم حامد جلیل 2 کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 1 سو چورانوے روپے معاوضہ بھی محکمہ ڈاک کو ادا کرے گا۔ ‎‎ملزم کے خلاف سال 2022 میں اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں کرپشن اور بدعنوانی کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ ‎‎ملزم نے بطور پوسٹ ماسٹر 2...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) بنگلہ دیش میں سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی جلاوطنی کے بعد عبوری حکومت، انتخابی غیر یقینی، انسانی حقوق اور اسلام پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے سے متعلق تحفظات کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست 2024 میں بنگلہ دیش کی طویل عرصے سے برسر اقتدار وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے حکومت مخالف پر تشدد احتجاج کے بعد استعفیٰ دیا اور بھارت چلی گئیں۔ ان مظاہروں کی ابتدا سرکاری ملازمتوں میں متنازع کوٹہ نظام کے خلاف ہوئی تھی، مگر یہ وسیع تر عوامی تحریک میں بدل گئے۔ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے رہنما یا تو گرفتار ہوئے یا روپوش ہوگئے، جبکہ اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کی، جس میں سی پیک فیز ٹو، صنعتی تعاون اور بزنس ٹو بزنس روابط پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے آغاز پر چینی نائب وزیر خارجہ نے احسن اقبال کا پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی ماڈل سے متعلق خدشات غلط ثابت، پاکستان چین کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف وزیر منصوبہ بندی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چین کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام...
    جب فائر بریگیڈ پہنچی تو لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ کراچی میں گزشتہ رات لگنے والی آگ سے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی لفٹ اور سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل گیا۔ عدالتی عملے کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے فوٹو اسٹیٹ مشین جل گئی، آگ لگنے سے دوسری منزل پر رکھا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔ عملے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا تھا، سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ عدالتی عملے نے کہا کہ آگ گزشتہ رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان...
    امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
    اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
    سٹی 42 : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔ حضوری باغ آمد پر ایرانی صدر مسعود پز شکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہورائیر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔  مزارِ اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔ مہمان صدر مسعود پز شکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 اگست 2025ء) پاکستان حج رضا کار گروپ نے اپنی کارکردگی، خلوص اور نظم و ضبط کے ذریعے نہ صرف پاکستانی حجاج بلکہ دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان اس گروپ کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھے گا۔"یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان حج رضا کار گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق، سفارتخانے کے افسران، کمیونٹی رہنما اور بڑی تعداد میں رضاکار شریک ہوئے۔ یہ تقریب حج 2025 کے دوران خدمات انجام دینے والے 500 سے زائد رضاکاروں کو اعزازی...
    کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرانے میں براہِ راست کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اس اعزاز کے حق دار ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم چنتھول نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد اس سے قبل دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے کہا ہے کہ بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی دستیابی پالیسی سازوں کے پاس ایسا موثر ترین ذریعہ ہے جس کی بدولت صحت عامہ میں بہتری لانے، معیشتوں کو مضبوط کرنے اور آئندہ نسلوں کی بہبود یقینی بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی ہفتے پر ادارے کا کہنا ہے کہ یہ دودھ بچوں کی صحت کو تحفظ دیتا اور بالخصوص زندگی کے ابتدائی مہینوں میں ان کی بقا کے امکانات کو بہتر کرتا ہے۔ ماں کا دودھ محض خوراک ہی نہیں بلکہ یہ اسہال، نمونیہ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے شعبہ سیاسی امور و امن کاری میں یورپ کے لیے سیکرٹری جنرل میروسلاو جینکا نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں روس کے حملوں سے انسانی نقصان بڑھتا جا رہا ہے۔ رواں ہفتے شہری علاقوں پر ڈرون اور میزائل حملوں میں حاملہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فوری جنگ بندی عمل میں لانے اور تباہی کو روکنے کے لیے سفارتی راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ یوکرین کے لوگ تین سال اور چھ ماہ سے ناقابل تصور ہولناک حالات، اموات، تباہی اور بربادی کا سامنا کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    غذر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ...
    انسٹاگرام، جو دنیا بھر میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا سب سے مقبول پلیٹ فارم مانا جاتا ہے، نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے لائیو اسٹریم فیچر کے لیے نئی سخت شرط عائد کر دی ہے۔ اس نئی شرط کے تحت اب صرف وہی صارفین انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو نشر کر سکیں گے جن کے کم از کم 1000 فالوورز ہوں اور جن کے اکاؤنٹس پبلک ہوں۔ اس فیصلے سے قبل فالوورز کی کوئی تعداد متعین نہیں تھی ، کوئی بھی صارف چاہے اس کے فالوورز کم ہوں یا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو آسانی سے لائیو جا سکتا تھا۔ مگر اب ایسا انہیں ہے۔ اگر 1000 سے کم فالوورز رکھنے والا کوئی صارف لائیو جانے کی کوشش کرے گا...
    اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک سونے اور تانبے کے منصوبے کے لیے پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں اور کثیرالملکی ڈونرز کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے، جو کہ منصوبے کی کل مالی ضروریات یعنی 3 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالی معاونت کی پیشکش کرنیوالے اداروں میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)، اسلامی ترقیاتی بینک (IDB)، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)، یو ایس ایکزم بینک، جرمنی اور ڈنمارک کے ادارے شامل ہیں۔ منصوبے کا مالی بندوبست حتمی مراحل میں ہے جبکہ پیٹرولیم کے وفاقی وزیر علی پرویز ملک، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی مدد سے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے میں کلیدی کردار...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) معروف بھارتی گلوکارہ شلپا راؤکوک اسٹوڈیو پاکستان کے حوالے سے اپنی رائے دینے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ حال ہی میں شِلپا راؤ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کوک اسٹوڈیو پاکستان سے متعلق سوال کے جواب میں کچھ حسد آمیز لہجے میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔ شلپا راؤ جنہیں پاکستان میں ان کے مشہور کوک اسٹوڈیو گانے ”پَر چنّا دے“ کے ذریعے خاص پہچان ملی، سے ایک حالیہ انٹرویو میں میزبان نے سوال کیا کہ ”پاکستانی کوک اسٹوڈیو انڈین کوک اسٹوڈیو سے کیوں بہتر ہے؟“ ان کا جواب تھا، پاکستان میں کوک اسٹوڈیوسال بھر کا اہم پروگرام ہوتا ہے، وہی ان...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ اُس کا J-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب سخت نگرانی والے آبنائے سُوشیما سے کسی کے علم میں آئے بغیر گزرگیا ۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز کا گہرا جال بچھا ہوا ہے، اِن میں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کا دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی فضائی دفاع کی ایک بڑی ناکامی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ، جس میں J-20 طیارہ شامل ہے، آبنائے سُوشیما کے اوپر سے ہوتا ہوا تائیوان کے گرد چکر...
    پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ...
    کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کیساتھ نظر آنے والے شخص نے انٹرنیٹ صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔ ڈراما سیریل ’دمسہ’ میں اپنے کردار دمسہ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایمان خان اپنی بہن و اداکارہ لائبہ کی طرح کی انڈسٹری میں خاصی سرگرم ہیں۔ ایمان نے اپنے مختصر سے کرئیر میں کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کچھ ان کہی’ سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں جبکہ انہیں اب ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپ پوسٹس اور ریلز کے سبب تعریفوں کا محور بنی رہتی ہیں۔ تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان نے کم عمر میں ہی زندگی کے...
    اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کا 14 اگست کو بڑی جنگ میں بڑی فتح کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے 14 اگست کا دن پاکستان کی عظیم کامیابی معرکہ حق سے منسوب کردیا گیا،یومِ آزادی 2025 قومی سطح پرتاریخی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جائے گا چودہ اگست پرملک گیرسطح پر قومی یکجہتی، عزم اور فخر کا مظاہرہ کیا جائے گا،وفاقی سطح پر معرکہ حق کی فتح کی خوشی میں تقریبات کی تیاریاں کی جارہی ہیں، قومی دارالحکومت میں یومِ آزادی پر خصوصی پریڈ اور فتح کی تقاریب کا انعقاد ہوگا،تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معرکہ حق کی فتح کا جشن منایا جائے گا،14 اگست کی تقریبات کو تاریخی بنانے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وزیر اطلا عات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قاسم اور سلمان غیر اگر انتشار پھیلانے آتے ہیں تو اسکی اجازت نہیں ملے گی ، اگر غیر ملکی بچوں نے ہی تحریک چلانی ہے تو یہاں موجود پی ٹی آئی قیادت کو شرم ضرور آنی چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو بھی اپنے بھائی کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی قاسم و سلمان پاکستان آرہے کبھی کہتی نہیں آرہے، کبھی کہتی انکو والدہ نے اجازت نہیں دی کبھی کہتی انکو ویزہ نہیں مل رہا۔وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوبارہ فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے افغان شہریوں سمیت غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کی ملک بدری دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق انڈر ٹرائل افغان باشندوں کی واپسی کے لیے فارن ایکٹ کی دفعہ 14 بی لاگو کی جائے گی، سزا یافتہ یا جاری قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنے والے افراد کو بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ رجسٹریشن کے ثبوت (پی او آر) کارڈز(جو افغان مہاجرین کو پاکستان میں قانونی طور پر رہائش...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کرکے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پھر عوام سے ہاتھ کر گئی، وفاقی حکومت نے شہریوں پر پیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئے عوام کو مکمل ریلیف سے محروم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51 پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہےاسی طرح پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی 20 پیسے فی لیٹر بڑھا کر...
    عام لو گ پارٹی کے چیئر مین نسیم صادق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ملک میں تعلیم کا معیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے خصوصایو نیور سٹی سطح پر تدر یسی نظام اور معیار کو زیادہ مو ثر بنانے کی ضر و رت ۔بجٹ میں تعلیم خصو صا یونیور سٹی سطح پر ریسر چ مقا صد کیلئے بہت کم فنڈز رکھے جاتے ہیں دو سرا یہ کہ جن شہروں میں یونیورسٹیاں نہیں ہیں وہاں یو نیور سٹیاں قائم کی جائیں یا ان کے کیمپس قائم کئے جائیں، ہماری جماعت ایک عر صہ سے گو جرانوالہ میں یو نیور سٹی کے قیام کیلئے کوشاں ہے ،ہمار ا یہ مطا لبہ فور ی پور ا کیا جائے ۔انھوں نے کہا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
    انڈین نیشنل کانگریس کی ایک سالانہ تقریب کے دوران کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے خود کو ’ہیرو پرستی‘ اور شخصی سیاست سے الگ کرتے ہوئے واضح طور پر کہا کہ وہ ’راجا‘ کہلانا نہیں چاہتے۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا، راہول گاندھی کے بھارتی وزیر اعظم کو طعنے  یہ بات انہیں تب کہنا پڑی جب تقریب میں ان کی تقریر کے دوران کارکنان کی جانب سے نعرہ لگایا گیا ’دیش کا راجا کیسا ہو؟ راہل گاندھی جیسا ہو! ‘ راہل گاندھی نے فوری طور پر اس نعرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا: ’میں راجا نہیں ہوں، راجا بننا بھی نہیں چاہتا۔ میں راجا کے نظریہ...
    بالی ووڈ کی اداکارہ نمرت کور نے ابھشیک بچن سے منسوب افواہوں پر ردعمل دے دیا۔  اداکارہ نمرت کور نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ان افواہوں پر خاموشی توڑ دی جن میں انہیں اداکار ابھشیک بچن کے ساتھ تعلقات کیلئے جوڑا جارہا تھا۔ گزشتہ برس ابھیشیک کیساتھ فلم دسوی کے بعد یہ چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ نمرت اور ابھشیک کے درمیان تعلقات ہیں۔ خاص طور پر جب ابھشیک اور ایشوریا رائے بچن کی شادی ٹوٹنے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں تاہم نمرت کور نے ان افواہوں پر اس وقت کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ابھیشیک کی جانب سے کوئی تردید سامنے آئی۔  تاہم اب ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے...
    کوئٹہ کی عدالت نے ڈاکٹر ماہ رنگ اور بی وائی سی (بلوچ یوتھ کونسل) کی دیگر قیادت کو 20 روزہ جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ اور دیگر رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ ریمانڈ منظور پولیس کی جانب سے عدالت سے 30 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، تاہم عدالت نے 20 دن کا ریمانڈ منظور کیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران بی وائی سی قیادت کی جانب سے اسرار بلوچ ایڈووکیٹ، شعیب بلوچ ایڈووکیٹ اور عیوض زہری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے موکلوں کی نمائندگی کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بی وائی سی رہنماؤں کو 24...
    پاکستان نے بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، معروف ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک نفیس مجسمے کی نقل تھائی لینڈ کو تحفے میں دے دی۔ یہ تقریب نیشنل میوزیم بینکاک میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا:’گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘ تقریب میں پاکستان کی سفیر برائے تھائی لینڈ رخسانہ افضل نے مجسمہ تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، فینومبوت چنتراچوتی کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ مشترکہ ورثہ، مضبوط...
    چینی جے-20 لڑاکا طیارے نے جاپان کے قریب انتہائی حساس اور سخت نگرانی والے فضائی علاقے میں کامیاب پرواز کی ہے، جس نے دفاعی ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ چین کے مطابق یہ اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس طیارہ آبنائے سوشیما سے اس انداز میں گزرا کہ امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز سمیت طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل نظام بھی اس کی موجودگی کو نہ بھانپ سکے۔ چینی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جے-20 مائٹی ڈریگن طیارے کی یہ پرواز اُس علاقے سے ہوئی جو دنیا کے سب سے زیادہ نگرانی والے فضائی زونز میں شمار ہوتا ہے۔ اس خطے میں جدید ترین فضائی نگرانی کے آلات نصب ہیں، جن میں امریکی ساختہ ٹیکنالوجی بھی شامل...
    پاکستان اور ویتنام کے درمیان ثقافتی اور روحانی یکجہتی کی علامت کے طور پر، پاکستان نے معروف گندھارا دور کے ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک شاندار مجسمے کی نقل ویتنام کے سب سے بڑے بدھ مت مندر بائی ڈنھ پاگوڈا کو تحفے میں دے دی۔ یہ تاریخی مجسمہ، جو دوسری صدی عیسوی کے گندھارا دور سے تعلق رکھتا ہے، سِکری (پاکستان) میں دریافت ہوا تھا اور اصل نمونہ اس وقت لاہور میوزیم میں محفوظ ہے۔ مجسمے میں شہزادہ سدھارتھ کو سخت ریاضت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو ان کی روحانی بیداری کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق مجسمے کی نقل...
    گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے...
    “کلاؤڈ برسٹ کوئی آسمانی آفت یا ماحولیاتی انتباہ” WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز تحریرعنبرین علی موسمیاتی تبدیلیوں نے اسوقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے،مگر پاکستان میں یہ صورتحال اب خطرناک حد تک تجاوز کر گئی ہے ۔مون سون بارشوں کا شدید ہونا اور اسی دوران کلاؤڈ برسٹ کے واقعات کا مختلف مقامات پر رونما ہونا ماحول کے لیے انتہائی خطرناک ہے بلکہ اب تو انسانی زندگیاں بہت بری طرح متاثر ہو رہی ہیں ۔۔کلاؤڈ برسٹ کا ذکر ہو ہی رہا ہے تو سب سے پہلے آپکو بتا دوں کے آخر یہ ہے کیا ؟ کلاؤڈ برسٹ کا ماحول سے خاصا گہرا تعلق ہے جس میں مختصر وقت میں محدود علاقے پر شدید بارش...
    فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خان کو بھی اپنے بھائی کی طرح جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، کبھی کہتی ہیں قاسم اور سلیمان پاکستان آرہے ہیں اور کبھی کہتی ہیں نہیں آرہے۔اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں والدہ نے اجازت نہیں دی اور کبھی کہتی ہیں ویزا نہیں مل رہا، جن کے بچے ہیں پہلے ان سے پوچھ لیں وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں؟عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وہ کبھی کہتی ہیں نائکوپ ہے وہ پاکستانی ہیں، کبھی ویزے مانگنے کی بات کرتی ہیں، جب فسادی گروہ انقلاب نہیں لاسکا تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے؟انہوں نے کہا کہ قاسم اور...
    کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی سے سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کرخاک  ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے لگنے والے آگ سے لفٹ اور فوٹواسٹیٹ مشین بھی جل گئی، آگ لگنےسے سیکنڈ فور پر رکھا ہوا پولیس ریکارڈ بھی جل گیا۔ پولیس نے ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا ہوا تھا، آگ لگنے کی وجہ سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاک بجلی محروم ہوگیا۔ عدالتی عملے کے مطابق آگ رات دوسے ڈھائی بجے کے درمیان لگی، جب فائربریگیڈ پہنچی تولفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ جل چکا تھا، آگ نے سٹی کورٹ کی ایف بلاک کی بلڈنگ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔  
    پاکستانی فاسٹ بولرز کو انجریز سے بچانے کیلئے خصوصی پلان تیار کر لیا گیا، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فاسٹ بولرز پر خصوصی کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کو مستقبل میں انجریز سے محفوظ رکھنے کے لیے کام پر فوکس کیا جا رہا ہے، فاسٹ بولرز کے ایکشن پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کام کر رہے ہیں۔فٹنس اور ڈائٹ پلان کے ساتھ فیلڈنگ، بیٹنگ، بولنگ اور اسکلز پر کام کیا گیا ہے، محمد وسیم جونیئر کے تمام ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں، وہ مکمل ٹریننگ کر رہے ہیں، ان کو فٹنس کے حوالے سے کسی ایشو کا سامنا نہیں۔فاسٹ بولر وسیم جونیئر کے بولنگ ایکشن پر کام کیا جا رہا ہے جبکہ عامر جمال اور حنین شاہ بھی نیشنل...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے حال ہی میں خیبر پختونخوا سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والی مشال یوسفزئی کی نامزدگی کو میرٹ کے برخلاف قرار دیدیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی سے متعلق سوال پر علیمہ خان کا کہنا تھا میں ایسے لوگوں سے متعلق بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے تھا، میرٹ کی بات ہو تو مشال کے علاوہ اور بہت لوگ کوالیفائی کرتے ہیں۔ سرکاری افسران اور ڈیلرز کی ملی بھگت؟ شوگرملزکا تعلق صرف ایکس مل قیمت تک...
    بالی ووڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو آخرکار ان کی اداکاری کا سب سے بڑا قومی اعزاز ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ مل گیا۔ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ جلد ہی ان کا شمار بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’چک دے انڈیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کو گرویدہ بنائے رکھا۔ اگرچہ انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈز ملے، لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’نیشنل ایوارڈ‘ سے وہ اب تک...
    پاکستان نے بلوچستان میں مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کی ایک نئی ہدایت جاری کر دی، جس کے بعد جمعہ کے روز ہزاروں افغان شہری سرحد کی جانب روانہ ہو گئے۔سرکاری حکام کے مطابق یہ انخلا ایک منظم اور باعزت انداز میں کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے افغان مہاجرین کے انخلا سے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ کوئٹہ سے سینئر سرکاری افسر مہر اللہ نے غیرملکی خبر رساں ادارے  اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی ہے کہ تمام افغان شہریوں کی واپسی کے لیے ایک نیا مرحلہ شروع کیا جائے، اور یہ عمل باعزت اور منظم انداز میں مکمل کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) مزاحیہ سیریز کا یہ منظر تاریخی تھا۔ ایک سنجیدہ برطانوی شہری 'وزارتِ مضحکہ خیز چال‘ کے ایک انتہائی سنجیدہ ملازم کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کی چال کو مزید مضحکہ خیز بنانے کے لیے سرکاری مالی امداد کی ضرورت ہے۔ لیکن سرکاری ملازم (اداکار جان کلیز)، جو خود عجیب و غریب انداز میں کمرے میں چلتا پھرتا ہے، اسے بتاتا ہے کہ دفاع، سماجی تحفظ، صحت، رہائش اور تعلیم پر بھاری سرکاری اخراجات کی وجہ سے ''مضحکہ خیز چالوں‘‘ کے لیے فنڈز تقریباً ختم ہو چکے ہیں۔ پچھلے سال اس وزارت کو صرف 348 ملین پاؤنڈ ملے تھے۔ سن 1970 میں انگریزی مزاحیہ گروپ مونٹی پائتھن...
    کراچی: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج  پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔  دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری...
    ویب ڈیسک:  سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو فلم منی بیک گارنٹی کے پریمئر نے 9 مئی کیس میں سزا سے بچالیا ہے۔  فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو سمیت 88 کو بری کردیا گیا جبکہ رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 196 رہنماؤں اور کارکنوں کو 10 سال تک قید کی سزائیں سنادیں۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ  فواد چوہدری کی بریت کی بڑی وجہ یہ بنی کہ وہ منی بیک گارنٹی فلم کے پریمئر میں موجود تھے، عدالت نے...