2025-11-23@03:51:32 GMT
تلاش کی گنتی: 531

«جہاں ا شاہنواز»:

(نئی خبر)
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کے واحد سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ پر پانی کا دورانیہ کم کردیا گیا‘ واٹر ہائیڈرنٹ پر 15روز میں 60 گھنٹے سپلائی چلتی تھی جسے کم کر کہ اب صرف 12 گھنٹے کر دیا گیا ہیضلع کیماڑی کا علاقہ بلدیہ ٹاؤن پانی کے شدیدبحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ترک محلہ، پٹنی محلہ،کتیانہ محلہ، دلاور محلہ، عرب محلہ، جام نگرمحلہ، سعید آباد کے مختلف علاقے ، عابد آباد ، مسلم مجاہد کالونی،کوکن کالونی کے علاوہ بڑی تعداد میں موجود علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں بلدیہ ٹائون کے 40 فیصد علاقوں میں واٹرکارپوریشن کا سسٹم موجود نہیں ہے بلدیہ ہائیڈرنٹ پر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )ترجمان پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی صاحبزادہ حامد رضانے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی اب 6 ماہ کی نہیں صرف دو تین ماہ کی بات ہے،کچھ معلومات اور کچھ مشاہدات کی بنیاد پر یہ میرا تجزیہ ہے رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تھی اور امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایسا نہیں کرے گی، عمران خان اور اسیران کی رہائی سیاسی تحریک کے نتیجہ میں ہوگی،عمران خان آئین قانون اور عوام کے ذریعے باعزت بری ہوں گے. انہوں نے کہاکہ میرے مسکرانے کی وجہ یہ ہے کہ جس عمران خان کے نام پر کاٹا لگایا گیااسی کی بنائی مذاکراتی...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواست پر فریقین کو  نوٹس جاری کرتے ہوئے نمائندہ اڈیالہ جیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران  درخواست گزار وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ متفرق درخواست فائل کی کہ دس جنوری کا آرڈر ہے جسے چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ ہدایت بھی کی کہ نمائندہ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو، عدالت نے سماعت جمعرات 23 جنوری تک...
    (آخری حصہ) سوال یہ ہے کہ 15 ماہ تک اسرائیل کو جنگ میں جھونکے رکھنے، بدترین معاشی حالات سے دوچار کرنے، اسلام، مسلمانوں، اہل غزہ اور حماس کے بارے میں اس قدر متشدد اور وحشیانہ فکر وعمل کے حامل ٹرمپ اور نیتن یاہو اور ان کی کابینہ جو حماس کے خاتمے اور غزہ اور اہل غزہ کو مکمل طور پر ختم اور ملیا میٹ کرنے سے کم کسی بات پر تیار نہیں تھی، وہ یہ معاہدہ کرنے پر کیوں مجبور ہوئی؟ 7 اکتوبر 2023 کے بعد نہتے شہریوں کی نسل کشی اور غزہ کی سرزمین کو ملیا میٹ کرتے ہوئے اسرائیل تواتر کے ساتھ تین بنیادی اہداف بیان کررہا تھا۔ اول: یر غمالیوں کی رہائی۔ اسرائیلی حکام بڑے تکبر...
    فائل فوٹو۔ وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
    ڈیرہ غازی خان میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہونہار طالب علموں میں وظائف تقسیم کئے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف دے چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ جلد بچوں کیلئے لیپ ٹاپس اور ای بائیکس لے کر واپس آؤں گی، طلبا کو مفت ای بائیکس دی جائیں گی،طلبا کو اچھی تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے،مخالفین کو سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ پنجاب میں ترقی کیسے ہو رہی ہے،مخالفین کا کام صرف پروپیگنڈا کرنا ہے،سوشل میڈیا پر جھوٹ کا بازار گرم ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ادب کامیابی کا زینہ ہے، گالم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی  پی ٹی آئی کوجیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہاکہ اڈیالہ جیل کا نمائندہ آئندہ سماعت پر پیش ہو۔ کبریٰ خان نے فروری میں شادی کی تصدیق کردی بانی نے ٹرائل کورٹ آرڈر کیخلاف ہائیکورٹ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے سربراہ فیلیپو گرانڈی جلد ہی شام کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے لکھا کہ آٹھ دسمبر اور 16 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً 195,200 شامی مہاجرین واپس اپنے وطن پہنچ گئے۔ گرانڈی نے مزید کہا، ''میں جلد ہی شام اور اس کے پڑوسی ممالک کا دورہ کروں گا کیونکہ یو این ایچ سی آر واپس جانے والے مہاجرین کے لیے اپنی امداد بڑھا رہا ہے۔‘‘ شامی مہاجرین کے لیے پانچ ارب یورو امداد کے وعدے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دوران اسرائیلی حملوں سے بچنے کے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر  اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس جسٹس محمد شفیع صدیقی نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ معیز جعفری عدالت پیش ہوئے۔(جاری ہے) دوران سماعت چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے ریمارکس میں کہا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کردیا جائی ایڈووکیٹ معیزجعفری نے کہا کہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں جس پر...
     پشاور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات تفصیلات اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔اس سے قبل وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزارہ کی آج اسلام آباد توشہ خانہ ٹو میں پیشی ہے، د ر خو ا ستگزارہ اسلام آباد میں ہے۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ استشنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جی ہم نے دائر کی ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت نے رپورٹ جمع کروائی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ درخواست گزارہ مقدمات کی تفصیلات کے لئے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے بشریٰ بی بی کو ایک ماہ کی ضمانت دے کردرخواست...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیرسماعت ہے،عدالت نے کہاکہ کیوں نہ آپ کی درخواست کو دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کیا جائے،وکیل معیزجعفری ایڈووکیٹ نے کہاکہ ہم حکم امتناع چاہتے ہیں،چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے کہاکہ ہم قانون معطل نہیں کرسکتے،عدالت نے کہاکہ قانون کو معطل کرکے کیسے حکم امتناع جاری کیا جا سکتا ہے؟عدالت نے درخواست زیرسماعت دیگر درخواستوں سے منسلک کرنے کی ہدایت  کردی  اور سماعت غیرمعینہ...
    سٹی42 : پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔  چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وکیل نے کہا کہ بشریٰ بی بی توشہ خانہ ٹو کیس میں پیش ہو رہی ہیں، آج حفاظتی ضمانت کی درخواست میں پیش نہیں ہو سکتی۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا  عدالت نے بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت ایک مہینے کیلئے منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ Ansa Awais Content Writer
    گوگل پے جو کہ ایک عالمی ڈیجیٹل ادائیگی کا پلیٹ فارم ہے، مارچ 2025 کے وسط تک پاکستان میں باضابطہ طور پر متعارف کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نومبر 2024 میں گوگل کی طرف سے تصدیق شدہ اس پلیٹ فارم کو ویزا، ماسٹر کارڈ اور سرکردہ مقامی بینکوں کے ساتھ تعاون کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ ڈیجیٹل سروس پاکستانی صارفین کو اپنے بینک سے جاری کردہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کو گوگل والیٹ ایپ کے ذریعے گوگل پے سے لنک کرنے کی اجازت دے گی جس کیوجہ سے صارفین بغیر کسی contact کے ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔  اگرچہ گوگل ایپ کی لانچ ابتدائی طور پر بنیادی contactless ادائیگیوں کو فعال کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان آگ لگانے نہیں بلکہ عوام کو حقوق اور عدلیہ کو آزادی دینے باہر آئیں گے۔ اسلام جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلے کے اعلان میں تاخیر ہوجاتی ہے، عدالت نے فیصلہ دینا ہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتی، فیصلے کا تعلق مذاکرات سے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مینڈیٹ کےحوالے سے ہم اپنے موقف پرقائم ہیں اور ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں۔  4ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے:القادر ٹرسٹ کیس فیصلے میں تاخیری حربے عمران خان کی بیگناہی کا ثبوت ہے،...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)نجکاری کمیشن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کمپنی لمیٹڈ کی نجکاری کے لئے اظہار دلچسپی رواں ماہ کے آخر تک جاری کئے جانے کا امکان ہے ۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی ای او آئی سے متعلق اپنی سفارشات سی سی او پی کو ارسال کرے گی اور ای او آئی رواں ماہ کے آخر تک شائع ہونے کا امکان ہے۔سی سی او پی نے 14 نومبر 2024 کو پی آئی اے سی ایل کی نجکاری کی نجکاری بورڈ کی سفارشات کی منظوری دی تھی۔اس کے بعد 2 دسمبر 2024...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے یوکرین کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے جو روس کے متواتر حملوں کا سامنا کر رہے ہیں۔یوکرین کے دورے میں جنگ زدہ علاقے ژیپوریژیا میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضائی حملے جاری ہیں جن میں لوگوں کی ہلاکتوں کے ساتھ شہری تنصیبات کا بڑے پیمانے پر نقصان ہو رہا ہے۔ Tweet URL ٹام فلیچر نے علاقے میں اس جگہ کا دورہ بھی کیا جہاں گزشتہ مہینے ایک طبی مرکز کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔(جاری ہے) اس واقعے میں یہ مرکز تباہ ہو گیا اور متعدد افراد ہلاک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا لیڈر جیل میں بیٹھا انتشار پھیلانے کا منصوبہ کرتا ہے، چیلے باہر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ہیں۔ کل تک جو سب کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں آج وہ سب کے پاؤں پکڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن اور بیوی اسکے جیل میں رہنے کے سب سے بڑے بینفشری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسد قیصر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اڈیالہ جیل کے قیدی اور اسکے چمچوں کے اعصاب پر سوار ہیں۔ مریم نواز کو ان مہاتما کی خواہش پر 2018ء کے الیکشن سے قبل نااہل کروایا...
    ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی...
    HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
    سٹی 42 : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا ، انہوں نے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی ۔ ’پنجاب حکومت نےگندم 4 ہزار فی من نہ خریدی تو ۔۔‘ چیئرمین کسان اتحاد کا دوٹوک بیان سروس لانگ مارچ نے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج پر لسٹنگ کا عزم کیا۔ ملاقات میں بین الاقوامی تعاون کے ذریعے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ...
    چین کے حوالے سے انسانی میٹا نمونیا وائرس (hMPV) کے پھیلاؤ کی خبریں سوشل میڈیا پر غلط انداز میں پیش کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام میں بے جا خوف و ہراس پیدا ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹوں میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چین میں ایک نئے وائرس کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں۔ یہ وائرس نہ تو نیا ہے اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ کو کسی غیر معمولی وبا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ hMPV پہلی بار 2001 میں دریافت ہوا تھا، اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم میں اس کے خلاف اینٹی باڈیز کئی دہائیوں سے موجود ہیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اپنے دورہ ہانگ کانگ کے دوران اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران مقای و چینی حکام، فنانشل سیکٹر کے ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ...
    لاہور ہائی کورٹ میں دائر ایک درخواست میں سماجی رابطوں کے متعدد پلیٹ فارمز پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں اسلم نامی ایک شہری نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کے توسط سے وفاقی حکومت اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو فریق بنایا ہے۔ اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھروں کی خواتین کو دکھایا جاتا ہے جس کی وجہ سے روایتی خاندانی نظام تباہ ہورہا ہے۔ درخواست گزار نے پٹیشن میں موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں ہر دوسرے شخص کا یوٹیوب چینل ہے، اور ان چینلز کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان ایپلکیشنز پر غیر اخلاقی ویڈیوز اپ لوڈ کر کے ویوز لیے جارہے ہیں جس سے پیسہ...
    جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی ہیومن رائٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا تارکین وطن کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 پناہ گزینوں اور پناہ کی تلاش جانے والوں کو نارو کے جزیرے میں زبردستی کئی سال سے حراست میں رکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی خصوصی کمیٹی نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کے اقدامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق ہے۔ جنیوا میں اقوامِ متحدہ کے ادارے نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ تارکین وطن کو مناسب معاوضہ ادا کرے اور یقینی بنائے کے دوبارہ اس قسم کی خلاف ورزی نہ ہو۔ آسٹریلیا میں انسانی حقوق کی تنظیم...
    اسلام آباد( آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کونوٹسزجاری کردیے ہیں اور جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی۔عدالت عظمیٰ کیممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ دورانِ سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج...
    میر واعظ نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دارالخیر میر واعظ منزل نے سرینگر کے علاقے بہائوالدین نوہٹہ میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس واقعے میں چھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور دیگر کو نقصان پہنچا تھا۔ ذرائع کے مطابق دارالخیر نے سرینگر میں تنظیم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد کی فراہمی اور ان کی بحالی کی ضرورت پر زور...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم کرے، اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کو خوارک، ادویات اور خیمے فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کو پوری دنیا میں ذلالت کا کرنا ہوگا، فلسطین پر ہونیوالے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کررہے ہیں، میکسیکو کے میوزیم میں نیتن یاہو کے مجسمہ کو توڑ کر شہری نے نفرت کا اظہار کیا اور فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوموں فلسطینی عوام سے یکجہتی...