بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدیدبحرا ن سے عوام پریشان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن کے واحد سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ پر پانی کا دورانیہ کم کردیا گیا‘ واٹر ہائیڈرنٹ پر 15روز میں 60 گھنٹے سپلائی چلتی تھی جسے کم کر کہ اب صرف 12 گھنٹے کر دیا گیا ہیضلع کیماڑی کا علاقہ بلدیہ ٹاؤن پانی کے شدیدبحران کا شکار ہے جہاں گزشتہ کئی ماہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ترک محلہ، پٹنی محلہ،کتیانہ محلہ، دلاور محلہ، عرب محلہ، جام نگرمحلہ، سعید آباد کے مختلف علاقے ، عابد آباد ، مسلم مجاہد کالونی،کوکن کالونی کے علاوہ بڑی تعداد میں موجود علاقوں میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں بلدیہ ٹائون کے 40 فیصد علاقوں میں واٹرکارپوریشن کا سسٹم موجود نہیں ہے بلدیہ ہائیڈرنٹ پر عوام کو مناسب سرکاری نرخوں پر ٹینکر مل جاتا ہے ہائیڈرنٹ پرپانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوںکو منگھو پیر کے دور دراز دشوار اور پہاڑی علاقوںسے انتہائی مہنگے داموںپانی خریدنا پڑتا ہے گزشتہ روز کئی دنوں کے وقفہ کے بعد چلنے والے بلدیہ کے واحد سرکاری واٹر ہائیڈرنٹ پر ہزاروں کی تعداد میں مرد اور خواتین جمع ہوگئے جنہوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایااس موقع پر متاثرین نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کا پورا علاقہ ہمیشہ پانی کے بحران کا شکار رہتا ہے مگر گزشتہ کئی ماہ کے اس بحران نے شدت اختیار کر لی ہے متاثرین نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف ،چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب صوبائی وزیر بلدیات اور ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ ٹائون کے عوام کا دیرینہ اور جائز مطالبہ پوراکیا جائے تمام بوسیدہ اور پرانی لائنوں کو درست کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہائیڈرنٹ پر پانی کی
پڑھیں:
حیدرآباد: واٹر اینڈ سیوریج کے ملازمین پندرہ ماہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-22