مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کرنا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا بھی جہاد ہے، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم کرے، اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کو خوارک، ادویات اور خیمے فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین میں نسل کشی کرنے والے نیتن یاہو کو پوری دنیا میں ذلالت کا کرنا ہوگا، فلسطین پر ہونیوالے مظالم کے خلاف پوری دنیا میں فلسطینی عوام سے یکجہتی اور اسرائیل سے نفرت کررہے ہیں، میکسیکو کے میوزیم میں نیتن یاہو کے مجسمہ کو توڑ کر شہری نے نفرت کا اظہار کیا اور فلسطینی پرچم لہرا کر مظلوموں فلسطینی عوام سے یکجہتی کی ہے، اسرائیلی دہشتگردی و بمباری سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینی شہید ہورہے ہیں، 461 روز ہوگئے غزہ لہو لہو ہے، انسانی حقوق کے علمبردار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، فلسطین میں اسلام دشمن طاقتیں مسلم نسل کشی میں مصروف ہیں، فلسطین اور کشمیر کے حالات انتہائی گھمبیر اور کشیدہ ہیں، اسرائیل کھلے عام نہتے فلسطینی شہریوں اور بچوں پر بمباری کررہا ہے، کوئی اسرائیل کو لگام دینے والا نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطین وکشمیر میں مسلم نسل کشی کی مذمت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرانے پر زور دیتے ہوئے کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین اور کشمیر مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے کلمہ حق بلند کرے، مظلوموں کے کیلئے آواز بلند کرنا اور ان کے زخموں پر مرہم رکھنا بھی جہاد ہے، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت ہر سطح اور ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، مسلم ممالک متحدہوجائیں تو ظالموں، غاصبوں سے فلسطین و کشمیر کے مسلمانوں کو ہفتوں میں نجات دلائی جاسکتی ہے، اقوام متحدہ کا کردار مشکوک ہوگیا ہے، فلسطین میں مظلوم و نہتے مسلمانوں کو روزانہ بربریت کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، عدل وانصاف کے عالمی ادارے جب خاموش تماشائی بن جائیں اور مظلوم کو انصاف فراہم نہ کریں تو دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، اقوام متحدہ فلسطین کے عوام کو انصاف فراہم کرے، اسرائیل کو دہشتگرد ملک قرار دے کر اس پر معاشی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے اور فلسطین کے نہتے مظلوم مسلمانوں کو خوارک، ادویات اور خیمے فراہم کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلمانوں کو فراہم کرے کو انصاف
پڑھیں:
کراچی میں مارچ 2026 تک نادرا کے مزید 3 میگا سینٹر کھولنے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
عامر علی خان نے بتایا کہ نادرا عوام کی سہولت کے لیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری زیادہ تر خدمات اپنے موبائل فون کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں، ’پاک آئی ڈی‘ ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولتوں سے استفادہ کر سکتے ہیں، جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ ڈیجیٹلائزڈ نظام نہ صرف شفافیت کو یقینی بناتا ہے بلکہ بدعنوانی کے تدارک کے لیے ایک شاندار اور مؤثر ذریعہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کی فراہم کردہ سہولتیں نہ صرف پاکستان کے اندر بسنے والے عوام کو میسر ہیں، بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی ان خدمات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ قومی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل نظام کس قدر اہم ہے۔
Post Views: 5