2025-11-07@12:47:39 GMT
تلاش کی گنتی: 536

«طالبات کے لیے»:

(نئی خبر)
    گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے 19 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز گلگت اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی شدید قلت ہے، خاص طور پر گلگت، ہنزہ اور اسکردو  جیسے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ زمینوں کی ملکیت کا ہے، جہاں بنجر...
    ڈچ میوزیم سے سونے کے چار قدیم نوادرات راتوں رات چوری کر لیے گئے، ملزمان نے واردات کے دوران دھماکے کیلئے بارودی مواد بھی استعمال کیا۔ چوروں نے نیدرلینڈز کے شہر ایسن کے ڈرینٹس میوزیم میں چوری کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا۔ یہ میوزیم سونے اور چاندی سے بنے انمول رومانیہ کے زیورات کی نمائش کی میزبانی کر رہا تھا۔ چور تین ڈیشین سرپل بریسلیٹس اور نمائش کا مرکزی ٹکڑا، کوٹوفینسٹی کا حیرت انگیز طور پر سجا ہوا ہیلمٹ، لے کر فرار ہو گئے۔ یہ ہیلمٹ تقریباً 2500 سال پہلے تیار کیا گیا تھا۔ رومانیہ کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ چوری شدہ اشیاء کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ نوادرات...
    الخدمت کے تحت قیدی طلبہ کیلیے کراچی سینٹرل جیل میں منعقد ہونے والے کمپیوٹر اور لینگوئج امتحانات کے دوران ایگز یکٹو ڈائریکٹر اخذم راشد قریشی اور ایس ایس پی سینٹرل جیل عبد الکریم عباس امتحانی مرکز کا دورہ کرہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میں قائم ’’الخدمت کمپیوٹر ٹریننگ اینڈ لینگویج سینٹر‘‘ کے تحت قیدی طلبہ کے لیے کمپیوٹراور لینگویج کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔ قیدی طلبہ نے سی آئی ٹی (CIT) ،گرافکس ڈیزائننگ، انگلش، چائنیز اور عربک لینگویج کے امتحانات میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر290 قیدی طلبہ نے امتحانات میںشرکت کی۔ امتحانات سے قبل الخدمت ہیڈ آفس میں پیپرز کو سیل کیا گیا اور انہیں سینٹرل جیل کراچی روانہ کیا...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے کچھ نکات کا جواب ہاں میں اور کچھ کا جواب نہ میں ہوگا، میری سوچ ہے کہ پی ٹی آئی جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے جن 3 لوگوں کی بات کررہی ہے ان میں سے کوئی ایک بھی کمیشن کے قریب تک نہیں آئے گا۔ ہفتہ کے روز ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے’پیکا آرڈیننس ترمیمی بل‘ سے متعلق صحافیوں کے احتجاج پر کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظات اور خدشات دور کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے واسطہ دے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مقدمات کی بھرمار اور ججز کی کمی کے باعث مصالحتی نظام کو اپنانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ 2023ء میں پورے پاکستان میں  17 لاکھ کیسز کا فیصلہ کیا مگر ہمارے کیسز آج بھی ویسے ہی پڑے ہیں، ہمیں سائلین کے لیے راستہ نکالنا پڑے گا ہمیں لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے متبادل طریقے اپنانے پڑیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ اس وقت 10 لاکھ لوگوں کے لیے 13 جج ہیں، اس وقت ججز کی تعداد بہت کم ہے اور اس عدالتی نظام کے اپنے مسائل بھی ہیں، زیادہ تر مسائل وکلا کی وجہ سے ہیں اور ہماری وجہ...
    لندن:برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے دنیا کے 25 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کو 20ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی اقوامِ متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی مدد سے کی گئی۔ گلگت بلتستان کی خصوصیات گلگت بلتستان کو قدرتی حسن، حسین وادیوں، شفاف جھیلوں اور دلکش مناظر کے باعث جنت کا دروازہ کہا جاتا ہے۔ دیوسائی کے میدان: یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل یہ علاقہ اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے۔ شنگریلا کی جھیلیں: آئینے کی طرح شفاف پانی والی یہ جھیلیں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے مطالبات کا جواب دینے کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی ہے، جو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد جواب مذاکراتی کمیٹی کے بیٹھک میں جمع کروائے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات ہمارے اختیار سے بڑھ کے ہیں، پی ٹی آئی نے ضرورت سے زیادہ اور بے تُکے مطالبات پیش کیے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہم تمام لا اینڈ فورسز ایجنسیز کے گلے میں پٹہ ڈال کے اس کو پکڑا دیں تاکہ یہ ان کو جھٹکے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی...
    نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی کے ممبر اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے لوگ منتخب نمائندے نہیں، ہمارا ارادہ ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے وسیع البنیاد اتحاد بنا کر عوام میں جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کو جن حالات کا سامنا ہے ان سے نکلنے کے لیے حکومت سے مذاکرات کررہے ہیں، تاہم حکومتی رویہ بات چیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا کو معلوم ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات دھاندلی زدہ ہیں، تاہم ہم نے حکومت کو ایک راستہ دیا ہے کہ...
    حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔ بڑا بریک تھرو، حکومت، PTI مذاکرات آج، تحریک انصاف وزیراعظم کی بنائی کمیٹی سے مذاکرات پر آمادہ، پارلیمنٹ ہاؤس میں ان کیمرہ اجلاس طلباسلام آباد بڑا سیاسی بریک تھرو، برف پگھل گئی،... تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )امریکی پابندیاں ایران کے لیے پاکستانی برآمدات کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہیںگزشتہ مالی سال ایران کے لیے پاکستانی برآمدات محض 20 ہزار ڈالرز رہنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کا ایران سے درآمدات پرانحصار مزید بڑھ گیا گزشتہ مالی سال ایران سے پاکستانی درآمدات ایک ارب ڈالرز سے زائد رہیں.(جاری ہے) انگریزی جریدے کے مطابق ایک طرف پاکستان کی ایران کے لیے برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئیں تو وہیں دوسری طرف ایران سے پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ مسلسل اضافہ ہورہا ہے حکومتی ذرائع نے امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا ایران کے لیے...
    اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ ’’مسائل کا حل مفاہمت اور تعاون میں ہے، نہ کہ تصادم میں‘‘۔ یہ قول پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان1971ء کی جنگ کے بعد تعلقات میں کشیدگی کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ تاہم موجودہ بدلتی صورتحال یہ ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوجانے کے بعد پھر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی تیز رفتار کوششیں جاری ہیں۔ بنگلا دیش کی جغرافیائی حیثیت، جو اسے خلیج بنگال کے قریب ہونے کے باعث ایک اہم اسٹرٹیجک اہمیت فراہم کرتی ہے، وہیں جنوبی ایشیا میں پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع بھی نہایت...
    سپریم کورٹ آف پاکستان میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے وزیراعظم ہائوس اورآفس کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے اور آڈیو لیکس ہونے کا معاملے پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پررجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقررکر دی گئی ہے، جسٹس امین الدین خان 21 جنوری کوچیمبر میں سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے عذیرکرامت بھنڈاری چیمبرمیں پیش ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
    سیالکوٹ: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ زرائع کے مطابق پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسہ لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس شخص نے مخالفین کیساتھ جو کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے، اس شخص...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ القادر یونیورسٹی کیس کا فیصلہ آ گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسہ لے کر باہر نکل گئی، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لیے واردات ہو رہی تھی۔(جاری ہے) خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ساری دنیا کو چور کہتے تھے، اس...
    مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ایلو پیتھک ادویات اس صدی کی بہت بڑی دریافت ہیں۔ اگرچہ یہ ادویات جلدی اثر کر کے صحت بخشتی ہیں لیکن بیماری کو ختم کرتے کرتے کچھ ایسے اثرات بھی چھوڑ سکتی ہیں جن کا بیماری کے علاج سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان اضافی اور غیر ضروری اثرات کو مضر اثرات (Side Effects) کہتے ہیں۔ تقریباً تمام ایلوپیتھک ادویات کھانے سے مختلف قسم کے مضر اثرات ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔ یہ اثرات معمولی نوعیت کے بھی ہو سکتے ہیں اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ پرائیویٹ پریکٹس میں ادویات کے اندھا دھند اور غیر ضروری استعمال سے انسانی صحت کو بہت سارے خطرات کا سامنا ہوسکتا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ زرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو...
     ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔  انسانی  سمگلنگ کے خاتمے سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں۔  وزیرِ اعظم نے ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کی  سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے۔ وینا ملک نے مفتی قوی کو ایک بار پھرکھری کھری سنادیں  شہباز شریف نے غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں آگاہی مہم چلانے...
    بین الاقوامی تعلقات میں دوستی اور دشمنی کبھی مستقل نہیں ہوتی وقت کے ساتھ مفادات بدلتے رہتے ہیں کل کے دشمن آج کے دوست ہو سکتے ہیں اس حقیقت کا سب سے بڑا منہ بولتا ثبوت انڈیا اور افغان طالبان حکومت کے درمیان تعلقات اور دوستی کی بڑھتی ہوئی پینگیں ہیں کسی نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ طالبان اور انڈیا اس قدر جلدی اور اتنے گہرے انداز میں راتوں رات شیر و شکر ہو جائیں گے اور دوبئی جیسا ملک جو اپنے ملک میں ہندوؤں کے مندر بنانے کی اجازت دے چکا ہے وہ ان دونوں کا سہولت کار ہو گا۔ گزشتہ ہفتے دبئی میں ہونے والی انڈین خارجہ سیکرٹری وکرم مستری اور افغانستان کے عبوری وزیر...
    حیدرآباد: مطالبات کی منظوری کے لیے پریٹ آباد کے رہائشی پریس کلب پر احتجاج کر رہے ہیں
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جاری کیے گئے متنازع اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق نے ڈار نے سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اشتہار میں ایفل ٹاور کے قریب قومی ایئرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثر گیا۔ یہ بھی پڑھیں پی آئی اے کا اشتہار: ’گرافک ڈیزائنر پی آئی اے پر دوبارہ پابندی لگوانے والا ہے‘ انہوں نے کہاکہ حکومت کے اقدامات سے یورپ کے لیے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں۔ ماضی میں ایک وزیر کے متنازع بیان کے بعد یورپ کے لیے پروازیں معطل ہوگئی تھیں۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پروازوں...
    کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔   بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔   اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔...
    پاکستان کی جانب سے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں کی جانے والی اسمگلنگ کےخلاف گھیرا تنگ کرنے کے مثبت اثرات سامنے آگئے، مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں 79 فیصد کمی آگئی۔ ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات کے نتیجے میں رواں مالی سال افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمدات میں بڑی کمی آگئی۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر2024 میں سالانہ بنیاد پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں79 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ افغان ٹرانزٹ46 کروڑ46 لاکھ ڈالرز رہیں۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا نومبر 2023 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے مستبقل میں بہترزرعی پیداواراورغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے زرعی شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں اضافہ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزوردیاہے۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے زراعت کے شعبہ میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے حوالہ سے ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مستقبل میں زرعی پیداوارمیں اضافہ اوربہترغذائی تحفظ کویقینی بنانے کیلئے صنوعی ذہانت انقلابی راستہ ہے۔رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت اور زراعت کومربوط بنانے سے عالمی غذائی طلب کے اہداف کے حصول اور ماحولیاتی چیلنجزسے نمٹنے میں مددمل سکتی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے زراعت کے طریقوں کو تبدیل اور،پیداوارمیں اضافہ اورزرعی شعبہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا...
    بین الاقوامی کاروباری اخبار دی فائنانشل ٹائمز نے حال ہی میں ’ڈرامائی پہاڑی مناظر اور سیکیورٹی کی بہتر صورتحال‘ کے پیش نظر شمالی پاکستان کو دنیا بھر میں چھٹیوں میں دیکھنے کے لیے 50 مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024 میں سیاحوں کا پسندیدہ مقام اسکردو رہا، ہنزہ دوسرے نمبر پر گلگت بلتستان، ایک کم آبادی والا پاکستان کے زیر انتظام ایک خود مختار شمالی علاقہ، جو دنیا کی چند بلند ترین چوٹیوں کا مشکن ہونے کے ناطے ایک اہم سیاحتی مقام ہے، جہاں ہر سال ہزاروں سیاح اور غیر ملکی کوہ پیما مختلف چوٹیوں، پیرا گلائیڈنگ اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں کی خاطر اس خطے کا دورہ کرتے ہیں۔ فائنانشل ٹائمز برطانیہ میں قائم...
    گجر نالہ کے متاثرین اپنے مطالبات کے لیے کراچی پریس کلب کے باہراحتجاج کررہے ہیں
    کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی تعلیمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ آج کے دور کا ایک اہم چیلنج ہے اور مسلم دنیا کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ "مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہے، جس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر "اسلام آباد اعلامیہ” پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے سیاسی مشاورتی اور مِلی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے، عالمِ اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ غزہ، لبنان، شام، یمن کے بعد ایران، سعودی اور پاکستان کے لیے حقیقی خطرات بڑھ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیربالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علما کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن قریباً ساڑھے چار سال بعد بحال ہوگیا، اور آج پی آئی اے کی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہوگئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے آج اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پیرس اور یورپی یونین کے لیے دوبارہ شروع ہونے والی پروازوں کا افتتاح کیا۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد سے پیرس کے لیے روانہ ہونے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 میں 323 مسافر سوار ہیں۔ وزیر برائے ہوا بازی خواجہ محمد آصف نے یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے...
    تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے آج 12 بج کر 10 منٹ پر اسلام آباد سے پیرس کے لیے اڑان بھری ہے۔ ایک طرف پی آئی اے کی نیلامی کی تگ ودو جاری ہے تو دوسری جانب پی آئی اے کی اونچی اڑان کا سلسلہ بھی دم پکڑتا دکھائی دے رہا ہے لیکن کیا یورپ میں فضائی آپریشن کی بحالی پی آئی اے کی نیلامی پر اپنے کچھ اثرات مرتب کرے گی؟ یہ بھی پڑھیں: ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق گزشتہ ساڑھے چار سال سے معطل پی آئی اے کا یورپی آپریشن آج بحال ہو چکا ہے، جو پی...
    خواتین کی تعلیم کے فروغ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا۔ 2 روزہ عالمی کانفرنس میں کئی ممالک کے مندوبین،ماہرین تعلیم اور وزراء شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات پر بات کی جائے گی۔ عالمی کانفرنس میں ملالہ یوسفزئی بھی شرکت کریں گی۔ پاکستان کی میزابنی میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں 44 مسلمان اور اتحادی ممالک کے 150 مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام وزارت تعلیم نے کیا ہے۔ کانفرنس کا عنوان مسلم کمیونیٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم۔ چینلنجز اور مواقع ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد لڑکیوں کے تعلیم سے متعلق حاصل کی گئی...
    بھارت کے سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ایران کی چابہار بندرگاہ کے ذریعے بھارت اور افغانستان کے مابین تجارت کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان کے نائب وزرائے تجارت و ٹرانسپورٹ نے شرکت کی، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعلقات پر جامع بات چیت کی گئی۔انسانی امداد کے لیے بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے آئی ای اے کی متوازن اور معیشت پر مرکوز خارجہ پالیسی کے مطابق ایک اہم علاقائی اور اقتصادی فریق کے طور پر بھارت کے...