کراچی: انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ سال اول 2024 کے امتحانات کے نتائج سے غیرمطمئن طلبہ کے لیے پرچوں کی سکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت سائنس، کامرس اور آرٹس گروپ کے طلبہ اپنے پرچوں کی دوبارہ جانچ کرا سکیں گے، بغیر کسی اضافی فیس کے۔
بورڈ نے طلبہ کو سہولت دینے کے لیے انٹربورڈ اور سہولت مرکز پر خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کر دیے ہیں، تاکہ طلبہ اور طالبات کو سکروٹنی فارم جمع کروانے میں آسانی ہو۔
اس کے علاوہ، ناظم امتحانات کو سکروٹنی مکمل کرنے کے لیے 30 دن کا وقت دیا گیا ہے، اور طلبہ فارم انٹر بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ طلبہ کی شکایات کے حل کے لیے سینئر اساتذہ پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو نتائج کے حوالے سے طلبہ کے مسائل حل کرے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جامعہ کراچی: 2 طلبہ تنظیموں میں تصادم، پولیس اہلکار، متعدد طلبا زخمی
کراچی (نیوز ڈیسک)جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران پولیس اہلکار اور متعدد طلبا زخمی ہوگئے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر جھگڑے اور پولیس پر تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔