حکومتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات کے جواب تیار کر لیے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم نے تحریک انصاف کے مطالبات پر شق وار جواب تیار کیا، 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن نہیں بن سکتا۔
حکومتی نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ان معاملات پر بنتا ہے جو عدالت میں زیرِ بحث نہ ہوں، 9 مئی مقدمات عدالتوں میں ہیں، بعض ملزمان کو ملٹری کورٹس سے سزائیں بھی ہو گئی ہیں۔
اسلام آباد بڑا سیاسی بریک تھرو، برف پگھل گئی،.
تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ26 نومبر سے متعلق لاپتہ افراد کی فہرست اور گرفتار افراد کی تفصیلات فراہم کی جائیں، گرفتار افراد کے نام اور تفصیلات نہ ہونے تک رہائی کے لیے کیسے کوئی اقدام کیا جا سکتا ہے؟
ذرائع کے مطابق حکومت جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں ہوئیں ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
حکومتی کمیٹی آئندہ چند دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپنے تحریری جواب پیش کر دے گی۔
اسپیکر حکومتی جواب موصول ہونے پر مذاکرات کے لیے چوتھے اجلاس کا فیصلہ کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، معمولی فرق سے وینزویلا کو شکست
جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔
اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔
انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔
اس مقابلے میں 16ملکوں نے حصہ لیا، جن میں امریکہ، اسپین، میکسیکو، ایکواڈور اور جاپان بھی شامل تھے۔ جیتنے والی ڈش جو کہ پیرو کی ایک کلاسک اتوار کی صبح کا اسٹریٹ ناشتہ ہے، جس میں فرائی کیا ہوا مخصوص گوشت، شکر قندی، پیاز کی چٹنی اور فرنچ ڈبل روٹی شامل ہیں۔
ایبائی لانوس جو دنیا کے سب سے بااثر اسٹریمرز میں سے ایک ہیں، انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ لیما (پیرو کا دارالحکومت) کا سفر کریں گے تاکہ سنہری فرائنگ پین ٹرافی جیتنے والوں کو دے سکیں۔
اس جیت سے پیرو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پیرو کی صدر دینا بولوارٹے نے قوم کو مبارکباد دی، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ اور مواصلات نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پیرو کے پاس دنیا کا بہترین ناشتہ موجود ہے۔