2025-05-08@10:32:50 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر»:

    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ،یورپی یونین اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دے دیا جب کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت صورتحال پر گہری تشویش ہے انہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئرتجزیہ کار حامد میر نے پاکستان کیخلاف ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت کی اہم وجہ بتا دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ڈرونز کے ذریعے بھارتی جارحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کا مورال بہت ڈاؤن ہے، انڈیا نے اب ایک نئی وار گیم شروع کی ہے،اب اگروہ جہاز بھیجیں گے تو ان کو خطرہ ہے کہ پاکستان ان جہازوں کو تباہ کردے گا،تو وہ بڑی تعداد میں اسرائیلی ڈرونز بھیج رہےہیں،حامد میر کاکہناتھا کہ اس وقت ہمیں یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہئے،اب ہماری لڑائی صرف انڈیا کے ساتھ نہیں ہے،بلکہ انڈیا اور اسرائیل نے مشترکہ جنگ پاکستان کیخلاف شروع کردی ہے،ان کاکہناتھا...
    بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے بازنہ آیا۔ حکومت کے بعد  اب معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے بھی متعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے  پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر  کی تصاویر  اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردیں۔بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف  جھوٹے پروپیگنڈے اور الزام تراشی  کا سلسلہ جاری  کر رکھا ہے بلکہ اس نے ثقافتی، ڈیجیٹل اور معاشی سطح پر بھی سخت اقدامات  شروع کر دیئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کو مزید...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے انہیں پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے شواہد کے بغیر پاکستان کو حملے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا  واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی ہے اور پاکستان کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے، جس میں شہباز شریف نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دے دی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف، غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے اور خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانےمیں اپنا کردار ادا کرے۔وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر پہلگام واقعہ پاکستان سے جوڑنے کو...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم شہباز شریف  سے چینی سفیر نے ملاقات کی، شہباز شریف نے چینی صدر اور وزیر اعظم کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں پاکستان کی حمایت پر کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں چینی وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا ذکر بھی کیا گیا، وزیراعظم نے واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کے لیے اپنی پیشکش کی توثیق پر چین کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو، پہلگام واقعے سے...
    جنگ فوٹو پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو...
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے آکسفورڈ سنٹر آف اسلامک اسٹڈی میں افطار کے موقع پر منعقدہ پروقار تقریب میں برطانیہ کی ڈپٹی پرائم منسٹر انجیلا رینر کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ انجیلا رینر کے ساتھ میری شاندار بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی ایک عظیم دوست اور برطانیہ اور پاکستان کے مابین مضبوط تعلقات کی حامی ہیں۔ Post Views: 1
    طویل عرصے بعد ملنے والے کسی بھی آئی سی سی ملٹی ٹیمز ایونٹ  کی میزبانی کا پاکستانیوں نے جتنا طویل اور صبر آزما انتظارکیا، قومی ٹیم نے میگا ایونٹ سے باہر ہونے میں اتنی ہی جلد بازی دکھائی۔ اتوار کو جب کنگ کوہلی نے کور ڈرائیو پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کیا تب ہی قومی ٹیم کا چمپئنز ٹرافی کا سفر تمام ہوگیا تھا، مگر اس پر مہر کیویز نے ثبت کی۔ جب بنگال ٹائیگرز کا پنڈی میں ‘کریا کرم’ کیا گیا کسی بھی میگا ایونٹ میں اگر مگر اور پاکستانی ٹیم کی پیش قدمی کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر اس با ر تو گرین شرٹس نے کسی اگر مگر کو بھی زیادہ زحمت نہیں دی۔ پاکستان...
    پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں ایک ساتھ نظر آنا سوشل میڈیا پر دھوم مچاگیا۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) تاریخ گواہ ہے کہ شوبز اور کرکٹ کی دنیا جب بھی ٹکراؤ ہوا ہے ہر طرف اس ٹکراؤ کا شور ضرور اٹھا ہے جن میں کبھی وسیم اکرم اور سشمیتا سین شامل رہی ہیں تو کبھی شعیب ملک اور ثناء جاوید۔پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی ہے۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی...
    اسلام آباد: صدر ٹرمپ کی جانب سے مہاجرین  پروگرام کی معطلی نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ پاکستان کے روابط کیلیے امتحان بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کے ریفوجی پروگرام کے تحت  25 ہزار سے زائد افغان امریکا آباد کیے جانا تھے، جوکہ واشنگٹن کی درخواست پر عارضی طور پر پاکستان میں مقیم ہیں۔  ان کی اکثریت امریکی فوج یا اس کے کنٹریکٹرز کیلئے کام کرتی تھی،2021 میں طالبان کی واپسی کے بعد ملک چھوڑنے والے یہ افغان چند ماہ میں امریکا منتقل کئے جانا تھے، ساڑھے تین سال بعد بھی ان کی منتقل کا عمل شروع نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے یقینی دہائی کرائی تھی کہ یہ افغان مختلف طریقوں سے  امریکا آباد...
    نیویارک:جو بائیڈن کےقومی سلامتی کےترجمان جان کربی نے اپنےبیان میں کہا پاکستان کبھی امریکا کا اتحادی نہیں رہا،نہ ہی دونوں ملکوں کےدرمیان اتحاد کا کوئی معاہدہ ہوا۔ امریکی نیشنل سکیورٹی کےترجمان جان کربی نےواشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا ہےکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان اورامریکا شراکت دار رہے ہیں،دہشت گردی کےخطرے سےنمٹنے کےلیےجوپاک افغان بارڈرپر اب بھی موجود ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ افغان سرزمین سےپاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے،پاکستانی عوام اب بھی دہشت گردی سےمتاثر ہے، ہم اپنےدوراقتدار کےدوران پاکستان کےساتھ مل کرمشترکہ چیلنجزسےنمٹنے کےلیے پرعزم رہے یہ پالیسی تبدیل نہیں ہوئی اور نہ یہ تبدیل ہوگی۔ بائیڈن انتظامیہ کےمشرق...
۱