برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، عالمی اور علاقائی تناظر میں مشترکہ مفادات پر بات چیت ہوئی، دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل جیسے کثیر الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت کی۔
https://Twitter.
برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ایک ایسے وقت ہوئی ہے، جب سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کررہا ہے، وفد کے دورے کا مقصد حالیہ پاک بھارت کشید گی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا ہے۔
پاکستانی سفارتی وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم شامل ہیں جبکہ سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ بھی پاکستانی سفارتی وفد کاحصہ ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار اقوام متحدہ برطانیہ پاکستان جین میریٹ سلامتی کونسل کثیر الاقوامی فورمز نائب وزیر اعظم ہائی کمشنر وزیر خارجہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار اقوام متحدہ برطانیہ پاکستان جین میریٹ سلامتی کونسل کثیر الاقوامی فورمز ہائی کمشنر ہائی کمشنر اسحاق ڈار
پڑھیں:
ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
رطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی ملاقات منسوخ ہو گئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ ہوئی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی وزارت خارجہ نے بہت زیادہ مطالبات کر دیے ہیں۔ برطانوی اخبار نے کہا کہ روسی وزارت خارجہ کے بہت زیادہ مطالبات نے بڈاپسٹ میٹنگ کو ختم کرنے پر مجبور کیا۔