2025-12-10@07:57:33 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«بلٹ پروف گاڑیوں»:

    کراچی: خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کے بعد یہ گاڑیاں وفاق سے حکومت سندھ نے مانگ لیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے اور کے پی حکومت کے انکار کے بعد سندھ کے محکمہ داخلہ نے وفاق کو خط لکھا دیا اور کہا ہے کہ ان بلٹ پروف گاڑیوں کو صوبہ سندھ کو فراہمی کیا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے خط میں کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز اور معزز شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، صوبے میں پیشگی سیکیورٹی اقدامات کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی اشد ضرورت ہے، خیبرپختوانخوا...
    ---فائل فوٹو  خیبر پختونخوا کی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیوں کی کمی کا سامنا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے پاس اس وقت 18 بلٹ پروف گاڑیاں موجود ہیں جو آر پی او، ڈی پی او اور ایڈیشنل آئی جیز کو دی گئی ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کو مزید 22 بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے وفاق کی جانب سے دی جانے والی تین بلٹ پروف گاڑیوں کو ناقص اور پرانی قرار دے کر اِنہیں وفاق کو واپس کر دیا تھا۔بلوچستان کی درخواست پر تینوں گاڑیاں انہیں دے دی گئی ہیں۔
    خیبر پختونخوا پولیس کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کے معاملے کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، جس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کی تھی۔ اس اجلاس میں پولیس اور ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کے حکام نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ خیبر پختونخوا، خصوصاً جنوبی اضلاع میں تعینات افسران کو دہشت گردی کے شدید خطرات لاحق ہیں، لہٰذا ان کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں ناگزیر ہیں۔ اس پر محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے اداروں کو تحفظ دیا جائے گا اور انہیں درکار وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
    خیبرپختونخوا پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو صوبے میں افسران کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا تھا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کا مطالبہ کیا تھا۔ فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلانوزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کو جنوبی اضلاع...
     پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرانے کی رپورٹ مانگ لی۔ گورنر نے کہا کہ گاڑیاں ٹھیک تھیں تو حکومت کو رکھنی چاہئے تھیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ  کے  متحمل نہیں ہو سکتے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزراء استعمال کرتے تھے۔ افسوس کی بات...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی خیبر پی کے ذوالفقار حمید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خیبر پی کے ضم اضلاع اور سدرن کے علاقوں میں زیادہ مسائل ہیں۔ اربن سنٹرز میں ہمیشہ سے دہشتگردی کا رسک رہتا ہے لیکن اب ایسی صورتحال نہیں، خیبر پی کے میں بلٹ پروف گاڑیوں کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
    سرکاری ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کے پی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بین الاقوامی ادارے کے زیراستعمال رہیں، گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ مقامی سطح پر نہیں کی گئی بلکہ بین الاقوامی معیارکی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کو دی گئی گاڑیاں 15 سال پرانے ماڈل کی ہیں، تاہم ان کی بنیادی افادیت برقرار ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چند روز قبل کے پی پولیس کو 3 بلٹ پروف گاڑیاں دی تھیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پولیس کو وفاق کی جانب سےگاڑیاں نہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا...
    سٹی42: پنجاب حکومت نے وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے لیے 4 نئی بلٹ پروف مرسڈیز گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔ہر گاڑی میں VR10 لیول کی جدید بلٹ پروف سیکیورٹی موجود ہو گی۔گاڑیاں شاہنواز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی سے خریدی جائیں گی۔ایک گاڑی کی قیمت 18 کروڑ 25 لاکھ روپے طے کی گئی ہے۔چار گاڑیوں کی مجموعی لاگت 73 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ مالی تفصیلات کے مطابق گاڑیوں پر ٹیکسز کی مد میں 6 کروڑ 52 لاکھ روپے بھی شامل ہیں۔گاڑیوں کی مجموعی خریداری پر 79 کروڑ 54 لاکھ 18 ہزار روپے خرچ ہوں گے۔خریداری کا عمل پنجاب پروکیورمنٹ رولز کے تحت کیا جائے گا۔ الیکشن...
    ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی پولیس کو افسران، بلٹ پروف گاڑیوں اور کم اجرت کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبے کو گریڈ 18 اور 19 کے 91 افسران کی کمی کا سامنا ہے، سینٹرل پولیس آفس میں متعدد افسران دو دو عہدوں پرتعینات ہیں، اسی طرح پولیس میں ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ اسامیاں خالی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریجنل پولیس افسران اور ڈی پی اوز کے پاس بلٹ گاڑیاں بھی نہیں ہیں۔ انسپیکٹر جنرل خیبر پختونخوا پولیس...
    پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہمارا بارڈر خطے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، جوانوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ہماری فورسز اتنی قابل ہیں کہ انہوں نے سپرپاور کو شکست دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پولیس موبائل کی جگہ بلٹ پروف گاڑیوں کا بندوبست کر رہے ہیں۔ پولیس ٹریننگ سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا بارڈر خطے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے، جوانوں کی قربانیاں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہماری...
۱