2025-07-25@23:01:37 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«بڑی گاڑیوں کے»:

    وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت درآمدی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی میں نمایاں کمی کر دی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں اعلیٰ درجے کی لگژری ایس یو ویز SUVs کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ اس اقدام کی پشت پناہی حالیہ جاری کردہ نئے ایس آر اوز (SROs) سے کی گئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کی گئی ہے۔ خاص طور پر اے سی ڈی کو 7 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دیا گیا ہے، جس سے مجموعی درآمدی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مارکیٹ میں اس پالیسی تبدیلی کے اثرات اب واضح طور پر نظر...
    عالمی سطح پر لگژری گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں لگژری ایس یو وی ماڈلز لیکسسایل ایکس 570 اور ایل ایکس 600 کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی (RD) میں 40 فیصد اور اضافی کسٹمز ڈیوٹی (ACD) میں ایک فیصد کمی کے بعد ان ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ کمی کی وجوہات حکومت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی میں یہ کمی ایک اہم قدم ہے جو نہ صرف مقامی خریداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ اس سے لگژری گاڑیوں کے صارفین کی تعداد میں بھی اضافے کی امید کی جا رہی ہے۔ اگرچہ اضافی کسٹمز ڈیوٹی میں کمی کا اثر کم نظر...
    گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقدہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ ہائبرڈ گاڑیوں پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جا رہا، ساتھ ہی انہوں نے عندیہ دیا کہ آئندہ سال الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی کے نفاذ کی تجویز کو بھی کثرتِ رائے سے مسترد کر دیا گیا۔ پاکستان میں گزشتہ کئی برسوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کی توجہ ہائبرڈ گاڑیوں کی جانب بڑھ رہی ہے، ماہرین ہائبرڈ ٹیکنالوجی کو مستقبل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گاڑیوں کے شوقین پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سنائی گئی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس کے دوران بتایا کہ ستمبر 2025 سے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اس فیصلے سے وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو عرصہ دراز سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کی اجازت کا انتظار کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان گاڑیوں پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی، اور صرف وہی افراد بیگیج اسکیم کے تحت گاڑی لا سکیں گے جو کم از کم 700 دن بیرون ملک مقیم رہے ہوں۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت مرحلہ وار امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کرنے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف نے 850 سی سی اور زائد کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ بجٹ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پٹرول اور ڈیزل انجن کی مقامی اور امپورٹڈ گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کلہ آیندہ بجٹ میں 850 سی سی اور زائد کی پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کیا جائے اور 850 سی سی کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 سے بڑھا کر 18 فیصد کیا جائے۔ ذرائع نے کہا کہ آئندہ 5 سال میں 50 فیصد موٹرسائیکل اور رکشے الیکٹرک کی جائیں اور...
    استعمال شدہ گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی، آئندہ بجٹ میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ 2025-26 کے بجٹ میں پانچ سال تک پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔فی الحال، حکومت خصوصی اسکیموں کے تحت تین سال تک پرانی استعمال شدہ کاروں اور پانچ سال تک کی SUVs کی درآمد کی اجازت دیتی ہے تاہم مجوزہ پالیسی ممکنہ طور پر پرانی گاڑیوں کی درآمد کے دائرہ کار کو بڑھا دے گی۔ 2024-25 کے بجٹ میں حکومت نے 1,300cc سے زیادہ کی درآمد شدہ استعمال شدہ کاروں پر 15 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی۔مزید برآں، حکومت بتدریج ریگولیٹری...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر اگئی ، مالی امداد کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کومالی امداد کی سفارش کردی۔ چیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹر فیصل سلیم نے وزرات داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا ، جس میں کہا ہے کہ شہریوں کواچانک اژلہ باری سےبھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت شہریوں کے نقصانات کا جزوی ازالہ کرے۔ خط میں کہا گیا کہ معاوضہ متاثرہ شہریوں پرمالی بوجھ کو کم کرے گا ،خیر سگالی اور یکجہتی کا پیغام بھی جائے گا، مالی اعانت کے لئے سبسڈی یا معاشی مجبوریوں کا...
    پاکستانی اداکارہ سبینا فاروق نے بڑی گاڑیاں رکھنے والوں کو اہم نصیحت کرتے ہوئے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کردی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سبینا فاروق نے ایک معنی خیز پیغام میں لکھا کہ اگر آپ کے پاس بڑی گاڑیاں ہیں تو بڑا ظرف بھی ہونا چاہیے۔ بائیک والوں کے ساتھ، جو اپنی پوری فیملی کو لے کر عید کے لیے نکلے ہیں، محبت اور اخلاق سے پیش آئیں۔سبینا نے مزید کہا کہ ان کی خواہشات ہیں، اور انہیں ڈرانے کے لیے اتنا زوردار ہارن بجانے کی ضرورت نہیں کہ بائیک پر بیٹھے بچے خوفزدہ ہو جائیں۔ انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کچھ دیر کے لیے آپ کی لائن میں آ جائیں...
    پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے اطلاع دی جاتی ہے کہ پاکستان ڈے پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بڑی گاڑیوں کے داخلے کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق: تمام بڑی گاڑیوں (HTVs، ٹرک، ٹریلر، مزدا اور دیگر مال بردار گاڑیاں) کا اسلام آباد / راولپنڈی میں داخلہآج رات 22 مارچ 2025، رات 12 بجے سے لے کر 23 مارچ 2025، سہ پہر 3 بجے تک بند رہے گا۔ روکنے کے مقامات:پشاور سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں:مارگلہ اور ٹیکسلا کے...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے پاکستان ڈے پریڈ کے موقعے پر راولپنڈی و اسلام آباد میں 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے...
    موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے...
    سٹی 42 : 23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر دارالحکومت میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے، پابندی کا اطلاق 22 مارچ دن 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہوگا ۔  تمام بڑی گاڑیوں کو  شہر کے باہر مختلف مقامات پر روک دیا جائے گا۔  پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی، اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا، جبکہ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا ۔اس کے علاوہ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی،...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثات میں معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات کے بعد مشتعل شہریوں کا شدید درعمل آنے لگا، کورنگی کریک روڈ پرپیش آئے افسوسناک حادثے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل شہریوں نے متعدد تعمیراتی میٹریل لے جانے والی مکسچرمشینوں اورٹریلرکے ٹائرز پنچکر کردیے،یکم فروری کوسائٹ ایریا میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فیکٹری ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ پر آگئی ہے۔
    پنجاب میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم کردی گئی۔ پنجاب کابینہ نے موٹروہیکل آرڈیننس ایکٹ 1965 کے سیکشن 24میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے متعلقہ ضلع کی شرط ختم ہوگئی۔سیکشن 24 کےتحت موٹر مالکان اپنےضلع میں گاڑی رجسٹر کروانے کے پابند تھے، پنجاب کے رہائشی اب کسی بھی ضلع میں اپنی گاڑی رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق پورے پنجاب میں ایک سیریز کے تحت رجسٹریشن نمبرالاٹ کئے جا رہے ہیں، گاڑیوں کی ایک سے دوسرے صوبے میں نقل وحرکت پر کوئی قدغن نہیں۔
۱