2025-07-26@11:51:39 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«تھانہ نیو ٹاؤن»:

    فائل فوٹو راولپنڈی سے پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو اپنی تحویل میں لے کر تھانا نیو ٹاؤن منتقل کردیا۔راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔اس سے قبل پولیس سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی اور پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا تھا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جولائی2025ء) اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت میں اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ٹاسک فورس کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کی۔اجلاس میں وزیرِ مملکت برائے اوورسیز پاکستانی، سیکریٹری اوور سیز، مختلف وزارتوں، محکموں اور اداروں کے سربراہان و نمائندگان کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے نمائندگان نے آن لائن شرکت کی۔(جاری ہے) اجلاس کا مقصد وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے دی گئی 18 ہدایات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹاسک فورس کے گزشتہ چار اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر بھی غور...
    نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 ڈی میں ٹیکسٹائل مل کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس واقعے کو خودکشی قرار دے رہی ہے. متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شیر احمد کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رضوان قریشی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ٹیکسٹائل مل کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی مزکورہ کمپنی میں کام کرتا تھا اور اس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ شیر احمد کچھ نفسیاتی مسائل کا بھی شکار...
    سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔  نجی ٹی وی  دنیانیوزکے مطابق    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کروا دیا۔عمر ایوب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں، وہ تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔اپنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
    قومی سلامتی کے سابق مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، بلوچستان کے اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے   معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، 24 سے 48 گھنٹے کے بعد ثبوت آئیں گے تو AI made ثبوت لگیں گے اور اب ثبوت آنے پر کوئی نہیں مانے گا۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ 2019 میں انڈیا کا خیال تھا دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے ، جو چاہیں کر سکتے ہیں، پہلگام واقعے میں کسی بھی ملک نے انڈیا کی پذیرائی نہیں کی،...
    شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی  نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔ پولیس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے۔نیو ٹاؤن تھانے کے دورے میں مریم اورنگزیب نے تھانے کو سمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز، اور عوام کی رہنمائی کے لیے نشانات کی تنصیب کا حکم دیا۔ خواتین کے لیے علیحدہ اور بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہوا اور روشنی کی فراہمی، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن...
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے وزٹ کے دوران سینیئر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تھانہ نیو ٹاؤن کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے، تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز اور عوام رہنمائی کے لیے نشانات آویزاں کرنے کی ہدایت۔ یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟  اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر نے خواتین کے لیے بہتر انتظامات کے علاوہ تھانے میں ہوا اور روشنی کی فراہمی کے لیے اقدامات، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن اور داخلی علاقے کی صفائی کی بھی ہدایت کی۔...
     ویب ڈیسک : میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیے گئے۔ جہاز 'لاہور' کیپ ون کٹیگری کا تھا جو  یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا۔جہاز 'کوئٹہ' پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز 'سوین لیک'8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا۔ سفاری زو شہریوں کے لیے بند ہ جہاز آپریشنل اور منافع بخش...
      دبئی: بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ڈیری مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ مچل بریسویل 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ان دونوں کے سوا کوئی کیوی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34، رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
    ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سیمابیہ طاہر کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا، زرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر تھانہ نیو ٹاؤن  میں درج مقدمہ میں ملزمہ ہیں، وہ پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں پیشی کے لیے آئی  تھیں۔ سیمابیہ طاہر کی گرفتاری پر پولیس کی جانب سے تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل بعد ازاں راولپنڈی پولیس سیمابیہ طاہر کو لیکر اڈیالہ سے تھانہ نیو ٹاؤن روانہ ہو گئی،  تھانہ نیو ٹاؤن لے جاکر سیمابیہ طاہر کی پشاور ہائیکورٹ سے کی گئی ضمانت کی...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ٹارچر سیلز کو خوفناک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا: مشتعل مظاہرین نے مفرور وزیراعظم حسینہ واجد کا آبائی گھر گرا دیا ڈاکٹر محمد یونس نے انسانی حقوق کمیشن کے نمائندون کے ہمراہ ڈھاکہ کے گاؤں میں قائم آئینہ گھروں (ٹارچرز سیلز) کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا ’یہ ایک خوفناک منظر ہے، وہاں جو کچھ ہوا وہ خوفناک تھا، جو میں نے سنا ہے وہ ناقابل یقین ہے کہ کیا یہ ہماری دنیا اور ہمارا معاشرہ ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ آئینہ گھر جو ’ٹارچر سیل اور خفیہ جیلوں‘ کے طور پر استعمال ہوتے تھے، یہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نیویارک ٹائمز سمیت چار میڈیا اداروں کو پینٹاگون میں موجود اپنے دفاتر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت نیشنل پبلک ریڈیو، کامکاسٹ کارپوریشن کی ملکیت این بی سی نیوز اور پولیٹیکو کو بھی 14 فروری تک پینٹاگون کی عمارت خالی کرنا ہوگا۔ یہ اقدام ایک میمو کے ذریعے جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کی جگہ نیو یارک پوسٹ، ون امریکہ نیوز نیٹ ورک، بریٹ بارٹ نیوز نیٹ ورک اور ہف پوسٹ نیوز کو مخصوص دفاتر فراہم کیے جائیں گے۔ میمو کے مطابق، ہر سال ایک مختلف میڈیا ادارے کو پینٹاگون پریس کور کے رکن کے...
    شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے اپنی مخالفت کو کچلنے کے لیے ناجائز حراستوں، تشدد اور جبری گمشدگیوں جیسے ہتھکنڈوں کو منظم انداز میں استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’شامی عوام پر ظلم کرنیوالے بشارالاسد کے کارندوں کو معاف نہیں کیا جائیگا‘ کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ بعنوان ’اذیت کا جال: عرب جمہوریہ شام میں ناجائز حراستیں، تشدد و بدسلوکی‘ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے اقدامات جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مترادف ہیں جن میں بعض دوران جنگ بین الاقومی قانون کی بدترین منظم پامالی کی ذیل میں آتے ہیں۔ کمیشن کے سربراہ سرجیو پنہیرو نے کہا ہے کہ سابق حکومت...
    جنوبی کوریا کی عدالت نے تحقیقات کے دوران شواہد مٹانے کے خدشے کے پیش نظر صدر یون سک یول کی حراست میں 20 دن تک توسیع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے صدر کی جانب سے مارشل لا کے اعلان کی تحقیقات کے دوران شواہد کو مٹانے کے امکان کے پیش نظر ان کی حراست میں توسیع کی۔ جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے جمعہ کو سیئول کی ایک عدالت سے صدر کی جانب سے تفتیشی سوالات کا جواب دینے سے انکار کی وجہ سے درخواست کی کہ وہ صدر کی حراست میں مزید توسیع کریں۔ سیئول ویسٹرن ڈسٹرکٹ کورٹ نے کہا کہ اس نے...
۱