اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کی ’ٹارگٹ کلنگ‘
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یوسی 1 کے دفتر میں بیٹھے عامر بھٹو پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
عامر بھٹو کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بھی پہنچی اور واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واردات می ملوث ملزمان بے نقاب ہوں گے اور ہم اُن کا آخر تک پیچھا کریں گے۔
پولیس کے مطابق 32 سالہ عامر بھٹو یوسی 1 کے چیئرمین تھے جنہیں تھانہ پاکستان بازار کے علاقے گلشن ضیا میں نشانہ بنایا گیا، ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق عامر بھٹو سیاسی جماعت کے علاقائی یوسی چیئرمین تھے جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ اپنے آفس میں موجود تھے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے آکر فائرنگ کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او جائے وقوعہ پر موجود ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد اکھٹے کرلیے، پولیس کو جائے وقوعہ سے 5/6 گولیوں کے چلیدہ خول ملے ہیں جبکہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی تھیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پپیلز پارٹی کے رہنما وزیر بلدیات سعید غنی اور وقار مہدی عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے جہاں انھوں ںے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عامر اپنے ساتھی کے ہمراہ آفس میں موجود تھا جہاں کچھ لوگ آئے اور انھیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
سعید غنی نے کہا کہ مقتول ہمارا بہت زبردست ورکر تھا جو الیکشن جیت کر نہ صرف پارٹی کے لیے بہت کام بلکہ لوگوں کی بھی خدمت کر رہا تھا۔ سعید غنی نے کہا کہ سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ شہر میں حالات نسبتاً بہتر ہوئے ہیں ان حالات میں ٹارگٹ کلنگ کا ہونا پریشانی کی بات ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات میں اس طرح کے واقعات دوبارہ شروع ہونگے اور لوگوں کا قتل کرینگے تو ہمارے حکومت میں ہوتے ہوئے بھی تشویش کی بات ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ قاتل بے نقاب ہونگے۔
اسپتال میں موجود افراد نے بتایا کہ مقتول 3 بچوں کا باپ تھا جس کا اپنے گھر کے ساتھ ہی دفتر بنا ہوا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دفتر میں گھس کر انھیں عامر بھٹو کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا۔
دریں اثنا کراچی پولیس چیف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ سے تفصیلات طلب کرلیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی شہر قائد کے علاقے ڈالمیا میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اور یوسی چیئرمین کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹارگٹ کلنگ عامر بھٹو کے مطابق افراد نے
پڑھیں:
پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیرکازکی وجہ سیرکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔انہوں نے کہا کہ تین نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیرسیاسی سوچ اورسازش کی وجہ سے کشمیرمیں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا،
پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی ان کو مایوس نہیں کروں گا۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزادکشمیرمیں حکومت بنانیکی پوزیشن میں آگئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات پاک افغان تعلقات کے حوالے سے نیا فورم دستیاب ہوگا،وزیر اطلاعات گورنر خیبر پختونخوا نے صوبائی وزرا سے حلف لے لیا،10ارکان کابینہ شامل بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستان سوڈان: دارفور ریجن میں خونریز کارروائیاں، رواں ہفتے 1500 شہری ہلاک اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی گیسٹ ہاؤسز اور ہاسٹلز کیخلاف سی ڈی اے کو کارروائی کی اجازت بھارتی پراپیگنڈہ بے بنیاد، اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ہے: پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم