اداکارہ کو دو بار زیادتی کا نشانہ بنانے پر فرانسیسی سپراسٹار کا ٹرائل شروع
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
فرانسیسی فلم اسٹار 76 سالہ ژیرار ڈپاردیو کے خلاف اداکارہ شارلٹ آرنو کو دو بار اپنے گھر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت میں سماعت ہوگی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس پراسیکیوٹر آفس نے تصدیق کی ہے کہ اس کیس کو عدالت میں بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے البتہ سماعت کی تاریخ ابھی مقرر نہیں ہوئی ہے۔
اداکارہ شارلٹ آرنو صرف 20 سال کی تھیں جب سپراسٹار نے انھیں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر پہلی بار می ٹو مہم کے دوران 2018 میں لب کشائی کی تھی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : نامور فرانسیسی اداکار جیرارڈ ڈیپارڈیو جنسی زیادتی کے الزامات پر گرفتار
تاہم اس پر کوئی مؤثر کارروائی نہ ہوسکی تھی۔ کیس بند ہونے کے بعد 2020 میں دوبارہ کھولا گیا اور 2022 میں استغاثہ نے باضابطہ طور پر ٹرائل کی سفارش کی۔
یہ نیا ٹرائل سپراسٹار ڈپاردیو کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے کیونکہ رواں سال مئی میں انہیں ایک علیحدہ مقدمے میں دو خواتین کو فلم سیٹ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
اس کیس میں انہیں 18 ماہ کی معطل قید (suspended sentence) سنائی گئی تھی جس کے خلاف ان کے وکیل نے اپیل کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ فرانسیسی سپر اسٹار ڈپاردیو نے جنسی زیادتی کے تمام الزامات کی تردید کی ہے جبکہ متاثرہ اداکارہ نے تازہ بیان میں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے سے مطمئن اور پُرسکون ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جنسی زیادتی
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.