2025-09-18@21:04:57 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«فٹبال ورلڈ کپ»:
اگر فوری طور پر موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے گئے تو 2026 میں ہونے والا فٹبال ورلڈ کپ شمالی امریکا میں اپنی نوعیت کا آخری ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے لیے منتخب شدہ 16 میں سے 10 مقامات شدید گرمی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت ہوگی یا نہیں؟ لیونل میسی نے خبروں پر خاموشی توڑ دی رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق’پچز ان پرل‘ کے عنوان سے کی گئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2050 تک شمالی امریکا کے تقریباً 90 فیصد میزبان اسٹیڈیمز کو شدید گرمی کے خلاف حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہوگی جبکہ ایک تہائی مقامات پر...
ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے آئندہ فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کیا ہے۔ 38 سالہ عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ آیا وہ اپنی جسمانی فٹنس اور کارکردگی کے لحاظ سے اگلے ورلڈ کپ میں شرکت کے قابل ہوں گے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کا معاملہ، لیونل میسی کی جانب سے بڑی خبر آگئی حال ہی میں وینزویلا کے خلاف ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کرنے کے بعد لیونل میسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ابھی تک...
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول کے واضح فرق سے ہرایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم موڈیم ایف...
ترکیہ تعاون و ہم آہنگی ایجنسی (TIKA) نے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹ بال ٹیم کی اسپانسرشپ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے ناروے کپ 2025 میں ان کی شرکت کی راہ ہموار کر دی ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں ایک خصوصی لانچ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم کو فراہم کردہ پیشہ ورانہ اسپورٹس ویئر اور کھیلوں کا سامان عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ناروے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اسٹریٹ چلڈرن نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی تقریب میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر برائے پاکستان عرفان نذیراوغلو،TIKA پاکستان کی کوآرڈینیٹر صالحہ تنا، مسلم ہینڈز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید گیلانی، ٹیم کے کھلاڑیوں اور ترکیہ و پاکستان کے معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ ’کھیل برائے...
عالمی شہرت یافتہ فٹبال اسٹار لیونل میسی 2026 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ یہ اعلان ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے ایک سینئر عہدیدار نے دبئی میں ایک تقریب کے دوران کیا، جس میں میسی کی قومی ٹیم میں واپسی کو بھی باضابطہ تسلیم کیا گیا۔ میسی کی قومی ٹیم میں واپسی 38 سالہ لیونل میسی نے 7 ماہ کے وقفے کے بعد حالیہ انٹرنیشنل میچز میں ارجنٹینا کی نمائندگی کی، جہاں وہ چلی کے خلاف بطور متبادل کھلاڑی میدان میں آئے اور کولمبیا کے خلاف میچ میں ابتدائی کھلاڑی کے طور پر شریک ہوئے۔ اگرچہ میسی مارچ میں انجری کے باعث غیر حاضر رہے، مگر ٹیم نے ان کے بغیر ہی ورلڈ...
صدر ٹرمپ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقدہ نئے وسعت یافتہ فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں شرکت کریں گے، جہاں پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ چیلسی سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا کلب ورلڈ کپ کے بجائے آرام کو ترجیح کیوں دی؟ یہ میچ درحقیقت اگلے سال اسی اسٹیڈیم میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ فائنل کی ایک طرح کی آزمائش بھی ہے۔ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ کلب ورلڈ کپ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ اور 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس کو اپنی صدارت کے سنہری دور کی علامتوں کے طور پر دیکھتے ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو سے ٹرمپ کی قریبی دوستی بھی اس تقریب میں ان کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
اسپینش کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے فرانس کے معروف فٹبالر کلیان ایمباپے کو فیفا کلب ورلڈکپ کے دوران معدے کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ریال میڈرڈ نے بیان میں کہا کہ ایمباپے کو معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے اور اسی لیے وہ فیفا کلب ورلڈ کپ میں اپنے کلب کے پہلے میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدھ کو میامی میں سعودی عرب کے فٹ بال کلب الہلال کے خلاف ریال میڈرڈ کے پہلے میچ میں ایمباپے بخار کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ریال میڈرڈ کے کوچ زیبی الینسو نے کہا کہ امید ہے کہ ایمباپے اتوار کو شیڈول میچ...
واشنگٹن: فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کا میلہ امریکا میں سجنے کو ہے لیکن اس بار میدان میں صرف کھلاڑی نہیں بلکہ "میڈ اِن پاکستان" گیند بھی خوب جلوے دکھانے کو تیار ہے۔ ایڈیڈاس کی جانب سے تیار کردہ آفیشل میچ بال "Club World Cup 25 Pro Ball" اپنی دلکش stars and stripes ڈیزائن، جدید ٹیکنالوجی اور شاندار کارکردگی کی وجہ سے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والا یہ بال مکمل طور پر ماحول دوست مواد سے بنایا گیا ہے اور اس میں ایڈیڈاس کی PRECISIONSHELL ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو گیند کی رفتار، اسپن اور پرواز کو مزید بہتر بناتی ہے۔ بال میں موشن سینسر بھی نصب ہے جو فی سیکنڈ...
جاپان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس طرح جاپانی ٹیم ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے فٹبال ورلڈ کپ 2034 کے سعودی عرب میں انعقاد کی بھرپور حمایت کردی جاپان نے اے ایف سی کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں بحرین کے خلاف میچ جیت کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔ مذکورہ میچ میں جاپان نے بحرین کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مزید پڑھیے: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟ واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو بطور میزبان ورلڈ کپ 2026 میں جگہ بنا...