2025-05-30@14:31:32 GMT
تلاش کی گنتی: 8

«موٹاپے سے»:

    موٹاپے سے ملکی معیشت کو سالانہ 950 ارب روپے کا نقصان ہونے لگا اور ماہرین نے فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت میں 2030 تک معاشی نقصان 2.13 کھرب پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے جو فی الوقت سالانہ تین ارب اکتالیس کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: ماہرین صحت نے کہا ہے کہ موٹاپا پاکستان کی معیشت پر خاموشی سے ایک تباہ کن بوجھ بنتا جا رہا ہے، جو فی الوقت سالانہ تین ارب 41 کروڑ ڈالر یعنی 950 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2030 تک یہ بوجھ بڑھ کر 7.6 ارب ڈالر یعنی 2.13 کھرب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں منعقدہ ایک آگاہی سیشن کے دوران ماہرین صحت نے ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ موٹاپا صرف انفرادی صحت کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی صحت ایمرجنسی اور...
    شوبز کی دنیا کے چمکتے ستارے اپنے وزن اور ملبوسات کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں لیکن ایسے بھی فنکاروں کی کمی نہیں جو اپنی زندگی آپ جیتے ہیں۔ باصلاحیت اور دلکش اداکارہ کومل میر نے کچھ عرصے قبل پلاسٹک سرجری کروائی تھی اور ساتھ ہی ان کے وزن میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کومل میر اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان نہیں بلکہ خوش ہیں اور دوستوں کے ساتھ ایک ملاقات میں ہنستے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔ یہ ملاقات اداکارہ یشما گل کے کیفے میں ہوئی تھی جہاں کومل میر کے ساتھ حبا علی اور دیگر ساتھی اداکارائیں بھی موجود تھیں۔ کومل میر نے اپنی دوستوں کو کسی باڈی بلڈر کی طرح اپنا بازو دکھاتے ہوئے کہا کہ اب میں تگڑی ہوگئی ہوں۔ اداکارہ کومل میر نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) چینی حکومت اس وقت ملک میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنے کی خواہاں ہے۔ ایک اعشاریہ چار ملین آبادی والے اس ملک میں کبھی بھوک اور خوراک کا بحران ایک بڑا مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب موٹاپا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے وزیر لی ہائیچاؤ نے اتوار کو بیجنگ میں پیپلز کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ، "کچھ کامریڈز کو اپنے وزن پر قابو پانے میں مشکل ہورہی ہے، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ دائمی بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔" ہائیچاؤ نے کہا کہ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے طبی ادارے آنے...
    سنہ2050  تک دنیا بھر کے تمام بالغوں میں سے نصف سے زیادہ اور ایک تہائی بچوں، نوعمروں اور نوجوان بالغوں کے بہت زیادہ موٹے ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹاپا اور شوگر کا خطرہ، چاول پکانے سے پہلے ضرور کریں یہ کام بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ نتائج 200 سے زائد ممالک پر محیط دی لانسیٹ جریدے میں شائع ہونے والے عالمی اعداد و شمار کے ایک نئے مطالعے میں سامنے آئے ہیں۔ محققین نے خبردار کیا ہے کہ اس دہائی کے بقیہ حصے میں خاص طور پر کم آمدنی والے ممالک میں موٹاپے کی سطح میں تیزی سے تیزی آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹاپے کے طعنے ملنے لگے۔ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو موٹا کہہ دیا۔ ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ریمارکس دیے۔ کانگریس کی ترجمان نے روہت شرما کی فٹنس اور کپتانی پر سوال اٹھا دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شمع محمد نے کہا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں۔ کانگریس کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روہت شرما کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت...
    ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچے تیزی سے ’جنک فوڈ‘ کی رغبت کا شکار ہو رہے ہیں، جس سے ان کی صحت اور تندرستی پر سنگین سمجھوتہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی بچے ذیابطیس کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ فاسٹ فوڈ چینز، سہولت اسٹورز اور نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنانے والے اشتہارات سے بچپن میں موٹاپے، ذیابیطس اور خوراک سے متعلق دیگر عوارض میں اضافہ ہوا ہے۔ صحت مند کھانے کے بارے میں آگاہی کی ضرورت ماہرامراض اطفال وسیم ملک نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنک فوڈ کی وبا سے نمٹنے کے لیے خوراک کی تشہیر پر سخت ضابطوں، بہتر غذائیت کی لیبلنگ اور اسکولوں اور کمیونٹیز میں صحت مند...
    واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے چوہوں کے دماغ پر کی جانے والی تحقیق میں ایسے مخصوص نیوران خلیات دریافت کیے ہیں جو غذا کھانا بند کرنے کا حکم دیتے ہیں اور جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ خلیے موٹاپے کے موثر علاج میں مد د گا ر ہو سکتے ہیں۔ اس سے پہلی کی گئی تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ اگرچہ دماغ میں بہت سے ایسے "فیڈنگ سرکٹس” ہیں جو کھانے کی مقدار کی نگرانی کرتے ہیں لیکن ان سرکٹس میں موجود نیوران کھانا کھانے کو روکنے کا حتمی فیصلہ نہیں کرتے ہیں۔ جریدے "سائنس ڈیلی” کے مطابق، سائنسدانوں نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کھانے کو روکنے والے...
۱