بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج متعارف کرادیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
بی ایف بائیو سائنسز نے پاکستان میں زیپٹائیڈ متعارف کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی صفِ اوّل کی بائیوفارما سوٹیکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز نے ذیابیطس ٹائپ 2 اور موٹاپے کے علاج کیلئے اپنی جدید دوا Zeptide متعارف کرائی ہے۔ زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا جدید علاج ہے۔
زیپٹائیڈ ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کا ایسا علاج ہے جومحفوظ اور آسانی کے ساتھ پری فلڈ سرنج میں دستیاب ہے۔
بی ایف بائیو سائسنز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق زیپٹائیڈ امریکن فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) سے منظورشدہ ایک مصنوعی پولی پیپٹائیڈ ہے جو جی ایل پی 1 اور جی آئی پی دونوں ریسپٹرز پر یکساں اثرانداز ہوتاہے۔
یہ خون میں گلوکوز کی سطح کو منظم کرنے اور وزن میں کمی کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔
نئی زیپٹائیڈ پری فلڈ سرنج، یورپی ٹیکنالوجی پر مبنی بی ایف بائیو سائنسز کی جدید ترین پلانٹ میں تیارکی گئی ہے جو خوراک کی درستگی، محفوظ استعمال اور مریضوں کیلئے آسانی کو یقینی بناتی ہے۔
کمپنی اعلامیے کے مطابق زیپٹائیڈ کی ساخت، معیار اور صلاحیت کی جانچ امریکا کی معروف بائیولوجیکل ماس اسپیکٹرومیٹری لیبارٹری اور پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں مکمل کی گئی ہے جس سے اس کی عالمی سطح پر توثیق ہوتی ہے۔
نئی زیپٹائیڈ کی کامیابی کمپنی کے آئی پی او سے حاصل ہونے والے سرمائے کے موئثر استعمال کے منصوبے کے تحت حاصل کی گئی ہے جو بی ایف بائیو سائسنسزکی پاکستان کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار ہے۔
پاکستان کے پہلے بائیو فارماسوٹیکل پلانٹ کے طورپر بی ایف بائیوسائنسزلمیٹڈ گزشتہ ایک دہائی سے ایچ سی وی، کینسر، امراضِ قلب، ذیابیطس،نیفرالوجی اور دیگراہم بیماریوں کے علاج کیلئے بھی ضروری ادویات تیار کررہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بی ایف بائیو سائنسز اور موٹاپے
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :