UrduPoint:
2025-07-26@00:20:28 GMT

چینی افراد کو بھی موٹاپے کا مسئلہ درپیش

اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT

چینی افراد کو بھی موٹاپے کا مسئلہ درپیش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مارچ 2025ء) چینی حکومت اس وقت ملک میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنے کی خواہاں ہے۔ ایک اعشاریہ چار ملین آبادی والے اس ملک میں کبھی بھوک اور خوراک کا بحران ایک بڑا مسئلہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن اب موٹاپا ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے وزیر لی ہائیچاؤ نے اتوار کو بیجنگ میں پیپلز کانگریس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ، "کچھ کامریڈز کو اپنے وزن پر قابو پانے میں مشکل ہورہی ہے، وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ دائمی بیماریوں میں بھی مبتلا ہورہے ہیں۔

"

ہائیچاؤ نے کہا کہ اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے طبی ادارے آنے والے برسوں میں صحت کے بارے میں مزید معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آؤٹ پیشنٹ کونسلنگ سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ہوٹلوں کو بھی اس بات پر آمادہ کیا جائے گا کہ وہ کمروں میں وزن ناپنے والی مشین رکھیں تاکہ عوام اور کاروباری افراد اپنے وزن پر نظر رکھ سکیں۔

کسی زمانے میں "ہنگر ناٹ اوبیسیٹی" یعنی 'بھوک، موٹاپا نہیں‘ چین کی خصوصیت سمجھی جاتی تھی۔ تاہم اب موٹاپے کے مسئلے سے نمٹنا بیجنگ کے لیے نسبتاﹰ ایک نیا چیلنج ہے۔ چین ایک ایسا ملک ہے جس نے گزشتہ صدی کے وسط میں خوارک کا شدید بحران بھی جھیلا ہے۔

گزشتہ برس ایک پریس ریلیز میں موٹاپے کے مسئلے سے نمبرد آزما ہونے کے لیے ملک کی پہلی کثیر الضابطہ ہدایات کا اعلان کرتے ہوئے حکام نے تسلیم کیا تھا کہ چین نے اتنی بڑی آبادی کی خوارک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ 1970 کی دہائی کے آخر میں، اصلاحات اور معیشت بہتر ہونے سے پہلے، بھوک اس ملک کے بنیادی مسائل میں سے ایک تھا۔ لیکن بڑھتی ہوئی خوشحالی نے صورتحال بدل دی ہے۔ لی نے کہا کہ اب ذیابیطس اور قلبی امراض جیسی دائمی بیماریاں چینی آبادی کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں اور ان کا طرز زندگی سے گہرا تعلق ہے۔

ہیلتھ کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 تک اس ملک میں پچاس فیصد آبادی، جو اس وقت سن بلوغت میں تھی، کا وزن زیادہ تھا تاہم یہ تعداد 2030 میں 65.

3 فیصد تک بڑھ جانے کا خدشہ ہے۔

ر ب/ م ا (ڈی پی اے)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ

فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے تدارک کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے ہیں، ہم واحد ملک ہیں جہاں اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، رنگ اور نسل نہیں ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے دہشتگردی کے خلاف ایک شیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیا اقدام، پیغام امن کا اعلان کر رہا ہوں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حالیہ افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، بلوچستان میں دہشتگردی اور پُرتشدد انتہا پسندی کا واقعہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ نمبر پلیٹ کا
  • خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے پر منعقدہ اے پی سی میں طے پانے والے 10 نکات کیا ہیں؟
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے: عطا تارڑ
  • فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پرلگ جائے گی، اسحاق ڈار
  • دہشتگردی صرف پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، عطا تارڑ
  • پاکستان کو وائٹ واش کی خفت سے بچنے کا چیلنج درپیش
  • فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو اقوام متحدہ کی ساکھ داؤ پر لگ جائے گی، اسحاق ڈار
  • 173روپے کے نوٹیفکیشن کے باوجود چینی کی 200 روپے کلو فروخت جاری
  • مہنگی چینی کی فروخت پر پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، ہزاروں دکانداروں کے خلاف کارروائی
  • صوبہ بھر میں چینی کی مہنگے داموں فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری