2025-05-09@14:33:16 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«میں کیتھولک»:

    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) دنیا بھر کے ممالک اور مذاہب کے ماننے والوں نے نئے پوپ لیو چہار دہم کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ رابرٹ پریوسٹ شمالی امریکہ کے ایسے پہلے پوپ ہیں، جو کیتھولک چرچ کے دو ہزار سال کی تاریخ میں پہلی بار رہنما منتخب ہوئے ہیں۔ ویٹیکن نے جمعرات کی شام کو کارڈینل رابرٹ پریوسٹ کو کیتھولک چرچ کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے کا اعلان کیا تھا اور اس کے اگلے روز یعنی آج جمعہ کو پوپ لیو چہار دہم چیپل میں کارڈینلز کے لیے ایک اجتماع کا انعقاد کرنے والے ہیں۔ یہ مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے ہو گا۔ ویٹیکن پریس آفس کا مزید کہنا...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔  رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔ یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔ رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر...
    نئے پوپ کی بالکونی میں آمد کے لیے ہزاروں افراد باہر منتظر ہیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس دو دن جاری رہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔ سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔ کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ...
    ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔ رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔ نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا۔ 133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ نئے پوپ کے انتخاب پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔ Post Views: 4
    ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) پوپ فرانسس کی رحلت اور تدفین کے بعد اب دنیا بھر میں موجود 1.4 بلین کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا یعنی پوپ کے انتخاب کا مرحلہ دریش ہے۔ اس مقصد کے لیے کارڈینلز سات مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوں گے۔ ایک نظر اُن کیتھولک مذہبی رہنماؤں پر، جو پوپ منتخب کیے جانے ممکنہ امیدوار ہیں۔ کارڈینل پیاٹو پارولین تاریخ پیدائش: 17 جنوری 1955ء قومیت: اطالوی پوزیشن: پوپ فرانسس کے تحت ویٹیکن کے وزیر خارجہ تجربہ: 70 سالہ پیاٹو پارولین ویٹی کن کے تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ بشپس کی نامزدگی کے ایک متنازعہ معاہدے کی نگرانی کی۔ وہ نائجیریا، میکسیکو...
     انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا، پوپ فرانسس کی امن اور بین المذاھب مکالمے کے فروغ کے لیے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا اور فلسطین پر پوپ کے اصولی موقف کو عالم اسلام میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے وفد نے صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر مہر سخاوت علی سیال کی قیادت میں ملتان میں کیتھولک چرچ ملتان کا دورہ کیا، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی۔ بشپ یوسف سوہان نے وفد کا استقبال کیا اور اظہار ہمدردی کرنے پر...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ کی آخری رسومات عام طور پر 6 دن تک چلتی ہیں۔ پوپ فرانسس کی آخری رسومات ابھی جاری ہیں جن کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں سربراہ پوپ فرانسس کو سرخ رنگ کے روایتی لباس میں تابوت کے اندر رکھا گیا۔ سادگی اختیار کرنے کے پوپ فرانسس کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ان کے لیے تابوت صنوبر، سیسہ اور بلوط کے بجائے سادہ لکڑی کا تیار کیا گیا تھا۔ پوپ فرنسس کے ہاتھ میں ان کی تسبیح بھی موجود تھی جب کہ ان کے سر پر روایتی تاج ٹوپی بھی پہنائی گئی تھی۔ ان کی آخری رسومات کی سب سے بڑی تقریب کل منعقد کی جائے گی جس میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 اپریل 2025ء) مغربی افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والے کارڈینل پیٹر ٹرکسن کا پاپائے روم کے طور پر ممکنہ انتخاب کے لیے نام پچھلی مرتبہ 2010ء میں اس وقت بھی سننے میں آ رہا تھا، جب آخر کار ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے اور اب انتقال کر چکے پوپ فرانسس کو کلیسائے روم کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا تھا۔ آج سے قریب 15 برس قبل افریقی کارڈینل پیٹر ٹرکسن نے کہا تھا کہ وہ تب پاپائے روم کے عہدے پر انتخاب کے لیے تیار نہیں تھے۔ ان کے نزدیک تب شاید کیتھولک چرچ بھی اس پیش رفت کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا کہ اس کی قیادت کوئی...
    ویٹی کن سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)دنیا بھر کے 1.4 ارب رومن کیتھولک افراد اس وقت بے چینی سے منتظر ہیں کہ نیا پوپ کون ہوگا اس فیصلے کے اثرات نہ صرف چرچ بلکہ عالمی سطح پر بھی گہرے ہوں گے، کیونکہ یہ انتخاب کیتھولک کلیسا کی سمت کا تعین کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کی جانب سے مقرر کیے گئے 80 فیصد کارڈینلز پہلی بار پوپ کے انتخاب میں حصہ لیں گے، جس کے باعث یہ عمل پہلے سے کہیں زیادہ عالمی اور غیر متوقع قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی طور پر یہ پہلا موقع ہے کہ ووٹ ڈالنے والے کارڈینلز کی اکثریت یورپ سے باہر کی ہے۔ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشواپوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری کردہ تعزیتی بیان میں صدر مملکت نے آنجہانی پوپ کے بین المذاہب ہم آہنگی، ہمدردی اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے انتقال پر حکومت ِپاکستان اور عوام کی جانب سے ویٹیکن اور پوری کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے، پوپ فرانسس کو دنیا بھر میں امن، سماجی انصاف، بین المذاہب مکالمے اور کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کاوشوں کے لیے یاد رکھا جائے...
    ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری اور  وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔ ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی خیال...
    پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ویٹیکن سٹی نے پیر اعلان کیا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
    ویٹیکن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں وہ مارچ 2013 میں اس عہدے پر منتخب ہوئے تھے بطور پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں لیکن اس کے باوجود وہ روایت پسندوں میں کافی مقبول رہے. ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق فرانسس امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے 741 عیسوی میں شام میں پیدا ہونے والے گریگوری سوئم کے بعد وہ روم کے پہلے غیر یورپی بشپ تھے وہ سینٹ پیٹرز کے تخت پر بیٹھنے والے پہلے جے سیوٹ تھے روایتی طور پر جے سیوٹس کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا جے سیوٹس رومن کیتھولک پادریوں...
    پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگوگلیو تھا، رومن کیتھولک چرچ کے 266 ویں پوپ تھے، 17 دسمبر 1936 کو ارجنٹائن کے دارلحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہونیوالے پوپ فرانسس جنوبی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے جنہیں 13 مارچ 2013 کو پوپ منتخب کیا گیا تھا۔ خورخے ماریو برگولیو لاطینی امریکا اور انجمن عیسوی سے منتخب ہونے والے پہلے پوپ تھے،  ان سے قبل کبھی ویٹیکن سٹی کے کسی سربراہ نے پناہ گزینوں اور تحفظ ماحول کے لیے کسی نے اس قدر آواز نہیں اٹھائی جتنی انہوں نے بلند کی۔ تدریس اور مطالعہ 1964 سے 1966 تک خورخے ماریو برگولیو سانتا فے اور بیونس آئرس میں ادب اور نفسیات کے استاد رہے، تعلیم و تدریس...
    نیویارک (نیوزڈیسک)پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ویٹیکن نے تصدیق کردی ،وہ لاطینی امریکا سے تعلق رکھنے والے پہلے کیتھولک پیشوا تھے ،پوپ فرانسس کو پچھلے ہفتے ڈبل نمونیا ہوا تھا. تفصیلات کے مطابق ویٹیکن سٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما پوپ فرانسس انتقال کر گئے ہیں۔ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا 88 سال کے تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔ پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر ہسپتال سے فارغ ہوئے تھے۔ اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ : پوپ فرانسس...
    ­­­­­­کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس گزشتہ کئی دنوں سے پھیپڑوں کی انفکیشن اور نمونیا کی وجہ سے شدید بیمار تھے تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آگئی ہے۔ ویٹیکن سٹی سے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت اتوار کے روز بحال ہوگئی اور انہیں مکینکل وینٹلیشن سے ہٹایا گیا تاہم انہیں سپلیمنٹری آکسیجن کی فراہمی تاحال جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑگئی بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کا بخار بھی اتر گیا ہے جس کے بعد اتوار کی صبح وہ عبادات میں بھی شریک ہوئے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ ابھی مستقل طور پر تندرست نہیں ہوئے ہیں اور ان انفیکشن کی وجہ...
    کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے باعث ان کے لیے دنیا بھر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عالم عیسائیت کے سب سے بڑے رہنما پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔پوپ کی صحیتابی کے لیے ویٹیکن کے علاوہ ارجنٹائن، اٹلی اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    VATICAN CITY: کیتھولک عیسائیوں کے مرکز ویٹیکن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت تشویشناک ہے۔ پوپ فرانسس دمے کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کی حالت اب کل کے مقابلے میں زیادہ بگڑ گئی ہے۔ انہیں خون کی بوتل لگائی گئی ہے اور دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کا علاج جاری ہے۔ ویٹیکن کا کہنا ہے کہ پوپ کی پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے خون کی منتقلی ضروری سمجھی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پوپ فرانسس مسلسل محتاط رہتے ہیں اور ایک کرسی پر دن گزار رہے ہیں، حالانکہ وہ کل سے زیادہ تکلیف میں ہیں۔ پوپ فرانسس نے...
    مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بشپ سوہن کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علمائے کرام ہوں۔  اسلام ٹائمز۔ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام جرنلسٹ، وکلا، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیا، مکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج، سیموئیل کلیمنٹ، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر حنا، ڈاکٹر...
۱