ملتان، کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب کے زیراہتمام مکالمے کا اہتمام، علماء اور دانشوروں کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بشپ سوہن کا کہنا تھا کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علمائے کرام ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام جرنلسٹ، وکلا، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر پروفیشنل بین المذاہب ہم آہنگی میں کیسے کردار ادا کر سکتے ہیں کے موضوع پر مکالمہ کا انعقاد کیا گیا گیا، مکالمہ کی صدارت کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کی جبکہ فادر ڈینیئل تاج، سیموئیل کلیمنٹ، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، پروفیسر حنا، ڈاکٹر علی مہدی، پروفیسر عبدالماجد وٹو، مظہر جاوہد، مظہر چوہدری، سید نوید شاہ، علشبہ سحر، رانا عرفان، سرفراز کلیمنٹ، فیصل تنگوانی ایڈووکیٹ، سلمان الہی قریشی ایڈووکیٹ، امروز گل، شازر گل، حنا سلمان، پیر عبید صدر پوری سمیت دیگر نے بطور مہمان شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیتھولک بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پرامن معاشرہ ملک وقوم کی ترقی کا ضامن ہے، پرامن معاشرے کے قیام کے لئے معاشرے میں رہنے والے ہر فرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے خواہ آپ کا تعلق کسی بھی مسلک، مذہب یا پروفیشن سے ہو وکلا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ، علماکرام اور سماجی رہنماوں سمیت دیگر پروفیشنل کی ذمہ داری زیادہ بنتی ہے کہ آپ پرامن معاشرے کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو ایک خوبصورت اور پرامن ماحول میسر آ سکے۔
اس موقع پر کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان کے ایگزیکٹیو سکرہٹری سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ کیتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین الکلیسائی مکالمہ پاکستان چاہتی ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام محب وطن اور پرامن لوگوں کو جمع کرکے امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ آواز بلند کریں، تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جا سکے کہ ہم سب ایک ہیں اور ملک وقوم کی ترقی اور پر امن ماحول کے لئے مل جل کر جدوجہد کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے قیام کے لئے
پڑھیں:
ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈیو کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں ڈپٹی کمشنر کرم، ضلعی پولیس افسر کرم اور گرینڈ جرگہ کے ہمراہ مقامی عمائدین سے تفصیلی بات چیت کی، جس میں فریقین نے کوہاٹ امن معاہدے کی تکمیل میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کا یقین دلایا اور ایک ہزار کے لگ بھگ مورچے مسمار کرنے پر تمام حکومتی اداروں کا شُکریہ ادا کیا۔
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا، ضلع میں جاری دیگر سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور ضلعی محکموں کا جائزہ اجلاس اور مختلف علاقوں کے دورے جاری رہیں گے، توقع ہے کہ ضلع کرم میں مجموعی امن کی حالت مزید بہتر ہو کر معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔