نئے پوپ کی بالکونی میں آمد کے لیے ہزاروں افراد باہر منتظر ہیں

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس دو دن جاری رہا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویٹی کن کے سینٹ پیٹرز کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے لگا جس کا مطلب ہے کہ کارڈینلز انکلیو میں نئے پوپ کے نام پر متفق ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر کے باہر موجود ہزاروں افراد میں اُس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب چمنی سے سفید دھواں اُٹھا۔

سفید دھوئیں کو اُڑتا دیکھ کر وہاں موجود ہزاروں افراد نے نعرے لگائے اور جشن منایا۔ جن میں نن اور عام افراد بھی شامل ہیں۔

کیتھولک چرچ کے نئے پوپ روبرٹ پریوسٹ ہیں جو جلد ہی وہ سینٹ پیٹرز بیسلکا کی بالکونی پر عوام کے سامنے آئیں گے۔

سیٹ پیٹرز کے باہر موجود ہزاروں افراد اس تاریخی لمحے کے شدت کے ساتھ منتظر ہیں جب نئے پوپ بالکونی میں آئیں گے۔

کیتھولک چرچ کی روایت کے مطابق ایک سینئر کارڈینل جلد ہی لاطینی زبان میں "Habemus Papam” (ہمیں نیا پوپ ملا ہے) کہہ کر عوام کو نئے پوپ کا نام بتایا۔

نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر سے 133 کارڈینلز کا انکلیو میں اجلاس جاری تھا۔

اجلاس کے آج دوسرے روز ہی نئے پوپ کے نام پر اتفاق ہو گیا ہے جس کی اطلاع چمنی سے سفید دھوئیں کا اخراج کرکے کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ہزاروں افراد نئے پوپ کے

پڑھیں:

کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا، علامہ علی رضا رضوی کا خطاب، ہزاروں عزادار شریک

اسلام ٹائمز: مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا جہاں معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے نشتر پارک میں حضرت فاطمہ زہراؑ کی شہادت کے موقع پر ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے عظیم الشان مجالسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ مجالس سے معروف عالمِ دین علامہ علی رضا رضوی نے خطاب کیا، جنہوں نے سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ، ان کی قربانیوں اور اسلام کی بقا میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مجالسِ عزا میں شہر بھر سے عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ آخری روز مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ علی رضا (ع) پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی مجلس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے جنابِ سیدہؑ کے مصائب بیان کیے اور امتِ مسلمہ کو ان کی سیرت سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ جلوس کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ شرکاء کی بڑی تعداد نے نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کر کے عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایام فاطمیہ کی مجالس عزا، علامہ علی رضا رضوی کا خطاب، ہزاروں عزادار شریک
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار،لاکھوں مسافر متاثر
  • بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
  • ٹرمپ کو دھچکا: نیویارک میں میئر کے تاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار زہران ممدانی کامیاب
  • امریکی ریاست کینٹکی میں ایئرپورٹ کے قریب طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
  • امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک
  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • امریکی تاریخ میں طاقتور نائب صدر رہنے والے ڈک چینی چل بسے
  • ہم تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں: ظہران ممدانی، میئر منتخب ہوئے تو فنڈز نہیں دوں گا: ٹرمپ
  • واشنگٹن میں عجائب گھروں کی بندش‘ ہزاروں ملازمین کو برطرفی کے نوٹس