کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے نئے پیشوا پوپ لیو نےویٹی کن سٹی میں اپنے پیروکاروں سے پہلا خطاب کیا، انہوں نےپاکستان اور بھارت کےدرمیان جنگ بندی کےاعلان کاخیرمقدم کیا اورکہا کہ امید کرتا ہوں مذاکرات کےذریعے دیرپا امن قائم ہوگا۔
انہوں نےمزید کہا کہ دنیا تیسری جنگ عظیم کے دہانے پر ہے،پوری دنیا سے اپیل کرتا ہوں،مزید جنگ نہ ہوں، یوکرین،روس اور غزہ میں بھی اب امن ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ کیتھولک چرچ کی 2000 سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک امریکی کو پوپ کے منصب کے لیے چنا گیا،جہاں ویٹی کن سٹی میں آج انکا اپنے پیروکاروں سے پہلا خطاب تھا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم، نسک ایپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی قابلِ استعمال

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواستوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اخراجات کی پہلی قسط کے ساتھ درخواستوں کی وصولی 11 اگست سے 16 اگست تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں وہ غیر رجسٹرڈ عازمین حج بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے جو پہلے مرحلے میں شامل نہیں تھے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق سمندر پار پاکستانی بھی اپنے قریبی عزیز کے ذریعے نامزد بینکوں میں حج درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ بیرونِ ملک مقیم افراد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ وطن واپسی پر جمع کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی حج پالیسی: قرعہ اندازی کی بجائے ‘پہلے آئیں، پہلے پائیں’ کی بنیاد پر انتخاب ہوگا، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور

ترجمان نے مزید کہاکہ جیسے ہی کوٹہ مکمل ہوگا، حج درخواستوں کی وصولی روکنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پہلا مرحلہ مکمل ترجمان وزارت مذہبی امور حج درخواستیں درخواستیں وصولی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارتی وزارت خارجہ کے فیلڈ مارشل سے منسوب بیانات مسترد کر دیے
  • بیجنگ میں دنیا کا پہلا روبوٹ مال کھل گیا
  • ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وزیر ریلوے
  • ملکی ترقی میں مسیحی، ہندو، سکھ، پارسی اور کالاش برادری کا ناقابلِ فراموش کردار رہا ہے،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی
  • چین: عالمی گیمز اسنوکر ٹورنامنٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے اپنا پہلا میچ جیت لیا
  • حج درخواستوں کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زائد درخواستیں جمع
  • حج درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل، 71 ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع
  • آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں : وزیر اعظم
  • پاکستان کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم
  • آذربائیجان اور آرمینیاکے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیر اعظم