قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے مذاکرات پربلاکراپنے مخالفین کو قتل کرنا اسرائیل کی پالیسی ہے،اسرائیل غزہ جنگ کو طول دیکر گریٹر اسرائیل منصوبے کو عملی جامہ پہنا رہا ہے-اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں امیر قطر نے اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا 9ستمبر کو دوحہ میں ہونے والا فضائی حملہ نہ صرف امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی بلکہ  یہ سیاسی قتل و غارت پر مبنی سفارتکاری کا کھلا ثبوت ہے،اپنے خظاب میں انہوں نے کہا ہے اسرائیل کے حملے میں ایک قطری شہری بھی جاں بحق ہوا اور یہ واقعہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل مذاکرات کی آڑ میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کو ختم کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے،انہوں نے مزید کہا اسرائیلی وفد ہمارے ملک آکر سازشیں کرتا ہیں ،اسرائیلی وفد مذاکراتی ٹیموں کے اراکین کو قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،امیر قطر نے کہا اسرائیل اپنے عوام کو یہ تاثر دے رہا ہے کہ وہ غزہ میں قیدیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات چاہتا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے وہ غزہ کو ناقابلِ رہائش بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،انھوں نے مزید کہا اسرائیلی قیادت دراصل جنگ کو طول دینا چاہتی ہے تاکہ گریٹر اسرائیل کے تصور کو عملی جامہ پہنایا جا سکے، نئی بستیاں بسائی جا سکیں اور مقدس مقامات کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کیا جا سکے-

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی

حماس نے آج 8 نومبر کو ایک اور یرغمالی کی لاش آئی سی آر سی کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لاش ممکنہ طور پر یرغمالی کی ہے اور اس کی شناخت کے لیے فرانزک ٹیسٹ جاری ہیں۔ 

یہ حوالگی اُس امریکی ثالثی معاہدے کی روشنی میں ہوئی ہے جو غزہ تنازعے کے تحت طے پایا تھا جس میں زندہ یرغمالیوں اور لاشوں کی واپسی کی شقیں شامل تھیں۔ 

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ اس واپسی کے باوجود ابھی بھی متعدد یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں جسے فور طور پر حوالے کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بیان پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شدید ردعمل
  • حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی
  • اسرائیل نے امریکی عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے لاکھوں ڈالرز خرچ کر ڈالے
  • اسرائیل کا اپنی فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو تباہ کرنے کا حکم
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنا دشوار ہے، فرانس
  • حماس آج رات اسرائیلی یرغمالی کی لاش حوالے کرے گا، غزہ جنگ بندی کے تحت
  • حزب اللہ کا اسرائیل کیخلاف حقِ دفاع برقرار، مذاکرات مسترد کرنے کا اعلان
  • زرداری کی امیر قطر، چینی نائب صدر سے ملاقاتیں،  پاکستان، سعودیہ دفاعی معاہدہ خوش آئند: شیخ تمیم
  • طلباء ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں، مقررین