انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ باڈی ’یو ایس اے کرکٹ‘ کی رکنیت فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ آئی سی سی بورڈ نے اپنی حالیہ میٹنگ میں کیا، جس کی وجہ بار بار ضابطہ اخلاق اور رکن ممالک کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی بتائی گئی ہے۔
آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ مؤثر گورننس ڈھانچہ قائم کرنے میں ناکام رہی، امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی سے نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل کرنے میں کوئی پیشرفت نہ کی، اور ایسے اقدامات کیے جن سے امریکا اور عالمی سطح پر کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
مزید پڑھیں: فائنل کے لیے راہ ہموار، پاکستان نے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کے مفاد اور کھیل کے مستقبل کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ تاہم آئی سی سی نے وضاحت کی کہ یو ایس اے کی قومی ٹیمیں آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے کی اہل رہیں گی، بشمول 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریوں کے۔
قومی ٹیموں کی انتظامی اور عملی نگرانی عارضی طور پر آئی سی سی یا اس کے نامزد نمائندے کریں گے تاکہ کھلاڑیوں کی معاونت اور ترقیاتی پروگرام جاری رہ سکے۔
مزید پڑھیں: تیسرا ون ڈے: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا، پلیئر آف دی میچ نشرہ کا بھی 6 کا اشارہ
مزید کہا گیا ہے کہ ’آئی سی سی نارملائزیشن کمیٹی‘ یو ایس اے کرکٹ کے لیے وہ اقدامات تجویز کرے گی جن پر عملدرآمد کے بعد اس کی رکنیت بحال ہو سکے گی۔ اس دوران کمیٹی اصلاحاتی عمل کی نگرانی اور مشاورت فراہم کرے گی۔
یاد رہے کہ 2024 کے آئی سی سی سالانہ اجلاس میں یو ایس اے کرکٹ کو عدم تعمیل پر ’نوٹس پر‘ رکھا گیا تھا اور 12 ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔ تاہم مسلسل عدم تعمیل کے باعث اب رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی امریکا کی کرکٹ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یو ایس اے کرکٹ کرکٹ کو کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کا بڑا فیصلہ، ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روا سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام سے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھنے کا امکان ہے۔