رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا۔
مغربی میڈیا کے مطابق رابرٹ پری ووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔ویٹیکن سٹی میں نئے پوپ کا انتخاب کم از کم 4 مرتبہ کی ووٹنگ کے بعد ہوا ہے۔
رابرٹ پری ووسٹ پہلے امریکی پوپ ہیں اور وہ پوپ لیو چہار دہم کہلائیں گے۔ نئے پوپ کا انتخاب ہونے پر سیسٹن چیپل کی چمنی سے سفید دھواں خارج کیا گیا۔
133 رومن کیتھولک کارڈینلز نے نئے پوپ کے انتخاب کے لیے خفیہ ووٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
نئے پوپ کے انتخاب پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں گھنٹیاں بجائی گئیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نئے پوپ
پڑھیں:
ممدانی کا میئر نیویارک منتخب ہونا فنٹاسٹک فتح، صادق خان
لندن کے میئر صادق خان نے ظُہران ممدانی کے میئر نیویارک منتخب ہونے کو فنٹاسٹک فتح قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیویارک کے شہری خوف پر امید اور تقسم پر اتحاد کا انتخاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
برٹش پاکستانی صادق خان مغربی دنیا کے بڑے شہر کے سن دو ہزار سولہ میں پہلی بار میئر بنے تھے اور پھر سن دوہزار اکیس اور سن دوہزار چوبیس میں بھی یہ معرکہ جیت لیا۔
اب امریکا کے سب سے بڑے شہر کا میئر ایک مسلم امیگرینٹ ممدانی بنے ہیں۔ صادق خان ہی کی طرح ظہران ممدانی بھی صدر ٹرمپ کی بدترین تنقید کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
صادق خان نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی لبرل، کثیرالثقافتی، ترقی پسند اور انتہائی کامیاب شہر ہے، جو کچھ صدر ٹرمپ ہیں ہم اسکی ضد ہیں۔