ویٹیکن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں وہ مارچ 2013 میں اس عہدے پر منتخب ہوئے تھے بطور پوپ فرانسس نے کیتھولک چرچ میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں لیکن اس کے باوجود وہ روایت پسندوں میں کافی مقبول رہے.

ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق فرانسس امریکہ سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ تھے 741 عیسوی میں شام میں پیدا ہونے والے گریگوری سوئم کے بعد وہ روم کے پہلے غیر یورپی بشپ تھے وہ سینٹ پیٹرز کے تخت پر بیٹھنے والے پہلے جے سیوٹ تھے روایتی طور پر جے سیوٹس کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا تھا جے سیوٹس رومن کیتھولک پادریوں کا ایک گروہ ہے جنہیں ”سوسائٹی آف جیسس“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانسس کے پیشرو، بینیڈکٹ 600 سالوں میں پہلے پوپ تھے جو رضاکارانہ طور پر ریٹائر ہوئے تھے اور تقریباً ایک دہائی تک دونوں پوپ ویٹیکن میں رہے جب 2013 میں ارجنٹینا کے کارڈینل برگوگلیو پوپ بنائے گئے تو وہ اس وقت ان کی عمر70سال تھی. فرانسس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اصلاحات کے حامی تھے تاہم ویٹیکن بیوروکریسی میں اصلاحات کی کوششوں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2022 میں وفات پانے والے ان کے پیشرو پوپ بینیڈکٹ روایت پسندوں میں زیادہ مقبول رہے اپنے انتخاب کے فوراً بعد ہی فرانسس نے ظاہر کر دیا تھا کہ وہ چیزیں مختلف طریقے سے کریں گے انہوں نے کارڈینلز کا استقبال غیر رسمی طور پر کھڑے ہو کر کیا عمومی طور پر پوپ اپنے تخت پر بیٹھ کر کارڈینلز کا استقبال کرتے ہیں 13 مارچ 2013 کو پوپ فرانسس سینٹ پیٹرز سکوائر کو دیکھنے والی بالکونی میں نمدوار ہوئے اور انہوں نے اپنے لیے ایک نیا نام چنا جو 13ویں صدی کے مبلغ اور جانوروں سے محبت کرنے والے اسیسی کے سینٹ فرانسیس کو خراجِ تحسین تھا.

انہوں نے پوپ کی لیموزین کے بجائے دیگر کارڈینلز کو لے جانے والی بس میں سفر کرنے پر اصرار کیا انہوں نے ایک ارب 20 کروڑ افراد کے لیے ایک اخلاقی معیار مقرر کر دیاجارج ماریو برگوگلیو 17 دسمبر 1936 میں ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے ان کے والدین اپنے آبائی ملک اٹلی میں فاشزم سے بھاگ کر آئے تھے نمونیا کے حملے کی وجہ سے انہیں آپریشن کروانا پڑا جس میں انکے پھیپڑوں کا ایک حصہ نکالنا پڑا نمونیا کے اس حملے کے بعد ا نہیںزندگی بھر انفیکشن کا خطرہ رہا بطور کیمسٹ گریجویشن مکمل کرنے سے قبل نوجوان برگوگلیو نے نائٹ کلب میں باﺅنسر اور فرش صاف کرنے کا کام کیا انہوں نے ایک مقامی فیکٹری میں ایستھر بیلسٹرینو کے ساتھ مل کر کام کیا جنہوں نے ارجنٹائن کی فوجی آمریت کے خلاف مہم چلائی تھی انہوں نے فلسفے کی تعلیم حاصل کی اور لٹریچر اور سائیکالوجی پڑھاتے رہے ایک دہائی کے بعد ان کی تقرری ہوئی جس کے بعد انہوں نے تیزی سے ترقی حاصل کی اور 1973 میں وہ ارجنٹینا کے صوبائی سربراہ بن گئے.

انہوں نے 2005 میں ابتدائی طور پر پوپ بننے کی کوشش کی 1992 میں انہیں بیونس آئرس کا معاون بشپ مقرر کیا گیا اور بعد ازاں وہ آرچ بشپ بنا دیے گئے 2001 میں پوپ جان پال دوئم نے انہیں کارڈینل مقرر کیا اور انہوں نے چرچ کی سول سروس کیوریا میں متعدد عہدے سنبھالے وہ ایک سادہ مزاج شخص کی حیثیت سے مشہور ہوئے اور سینیئر پادریوں کو ملنے والی مراعات لینے سے اجتناب کیا وہ اکانومی کلاس میں سفر کرتے اور وہ اپنے مرتبے کے مطابق سرخ اور جامنی لباس پہننے کے بجائے عام پادریوں والا کالے رنگ کا چوغہ پہنتے.

ان کا کہنا تھا کہ اسلام کو شدت پسندی جوڑنا درست نہیں اوراگر میں اسلامی شدت پسندی کی بات کروں گا تو مجھے کیتھولک شدت پسندی کی بھی بات کرنی پڑے گی ایک ہسپانوی زبان بولنے والے لاطینی امریکی کے طور پر انہوں نے امریکی حکومت کی جانب سے کیوبا سے تعلقات بحال کرنے کی کوششوں میں ثالث کا بھی کردار ادا کیا .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پوپ فرانسس انہوں نے کے بعد

پڑھیں:

سرینگر، معذور افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرہ

ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کے لیے پنشن کی رقم ایک ہزار 2 سو پچاس روپے موجودہ معاشی حالات میں ناکافی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے بڑھا کر کم از کم 3ہزار روپے کیا جائے۔ انہوں نے معذور افراد کے لیے بلا سود قرضوں کا بھی مطالبہ کیا تاکہ وہ عزت کے ساتھ روزی کما سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں تاکہ ہم چھوٹے کاروبار شروع کر سکیں اور اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔ ایسوسی ایشن نے معذور افراد کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی سمیت ضروری اشیاء پر خصوصی رعایتیں بھی مانگیں۔ عبدالرشید بٹ نے مزید کہا کہ انتظامیہ صرف وعدہ کر رہی ہے جبکہ عملی طور پر کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو معذور افراد کی ایسوسی ایشن اسمبلی سیکرٹریٹ کے باہر غیر معینہ مدت تک احتجاج شروع کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں طاقت کے مراکز بدل رہے ہیں، بدل چکے ہیں
  • دنیا میں طاقت کے بدل رہے ہیں اور بدل چکے ہیں
  • سینیٹر عرفان صدیقی کی وفات سے خالی نشست عابد شیر علی کو دینے کا فیصلہ
  • سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیف
  • ایم ڈبلیو ایم سندھ کے تحت اجتماعی دعائے توسل و مجلس بسلسلہ وفات حضرت ام البنین (س) کا انعقاد
  • سرینگر، معذور افراد کا مطالبات کے حق میں احتجاج مظاہرہ
  • گٹر میں گر کر بچے کی وفات؛ تمام اعلیٰ افسروں کو سخت سزا مل گئی، حیران کن پیش رفت
  • اسرائیلی شہر بات یام ایرانی انٹیلی جنس اہلکاروں کے قبضے میں ہے، میئر کا اعتراف
  • دھرمندر کی وفات کے بعد سنی دیول اور بوبی دیول کروڑوں کی وراثتی زمین سے محروم
  • 27 ویں ترمیم کی غلطیاں واپس لے کر آئین کو درست کریں‘ فضل الرحمن