پوپ کی جانب سے غزہ کے ساتھ کیتھولک چرچ کی یکجہتی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پوپ نے کہا کہ چرچ اس مصیبت زدہ سرزمین میں سسکتے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں انجلس کی دعا کے اختتام پر پوپ بینیڈکٹ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے ساتھ کیتھولک چرچ کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تشدد، جبری جلاوطنی اور انتقام پر مبنی کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پوپ نے کہا کہ چرچ اس مصیبت زدہ سرزمین میں سسکتے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں دیئے جب صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔ غزہ تقریباً دو سال سے مسلط کردہ جنگ سے تباہ ہوچکا ہے۔ پوپ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے دعا گفتگو کا اختتام کیا کہ قوموں کو امن کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز
یومِ شہدائے جموں کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا نغمہ ’’کشمیر ہمارے خوابوں کی تعبیر‘‘ ریلیز کیا ہے، جو اہلِ کشمیر کی قربانیوں، عزم اور پاکستان سے وفا کی لازوال داستان پیش کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا جاری کردہ یہ نغمہ معصوم کشمیریوں کی شہادتوں اور وفا کی داستانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ نغمہ میں 6 نومبر کے سانحۂ جموں سے لے کر آج تک اہلِ کشمیر کے آزادی کی خاطر اپنے لہو سے تاریخ سینچنے کے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ظلم کے اندھیروں میں اُمید اور آزادی کی روشنی کا واضح پیغام دیتا ہے۔ اس میں کشمیر کے بہادر عوام کا پاکستان سے رشتہ، عہدِ وفا اور قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمے کا ہر بول کشمیریوں کے جذبۂ حریت اور استقامت کی ترجمانی کرتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے نغمے میں کشمیریوں کی قربانیوں کو تاریخ کی روشن حقیقت اور عزم و استقلال کا پیغام قرار دیا گیا ہے۔ نغمے میں اس حقیقت کو بھی واضح کیا گیا ہے کہ آج بھی کشمیر کے بہادر لوگ اس عہد پر قائم ہیں کہ ان کی منزل پاکستان اور ان کا مقدر آزادی ہے۔
یہ نغمہ نہ صرف کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ ان کے نہ ٹوٹنے والے تعلق کی بھی پراثر تصویر پیش کرتا ہے۔