کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) پوپ فرانسس کی رحلت اور تدفین کے بعد اب دنیا بھر میں موجود 1.4 بلین کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا یعنی پوپ کے انتخاب کا مرحلہ دریش ہے۔ اس مقصد کے لیے کارڈینلز سات مئی کو ویٹیکن کے سسٹین چیپل میں جمع ہوں گے۔ ایک نظر اُن کیتھولک مذہبی رہنماؤں پر، جو پوپ منتخب کیے جانے ممکنہ امیدوار ہیں۔
کارڈینل پیاٹو پارولینتاریخ پیدائش: 17 جنوری 1955ء
قومیت: اطالوی
پوزیشن: پوپ فرانسس کے تحت ویٹیکن کے وزیر خارجہ
تجربہ: 70 سالہ پیاٹو پارولین ویٹی کن کے تجربہ کار سفارت کار ہیں۔ انہوں نے چین کے ساتھ بشپس کی نامزدگی کے ایک متنازعہ معاہدے کی نگرانی کی۔ وہ نائجیریا، میکسیکو اور وینزویلا میں ویٹیکن کے سابق سفیر رہ چکے ہیں۔
(جاری ہے)
یوکرین اور مشرق وسطیٰ میں جنگوں کے خاتمے کے لیے ویٹیکن کی کوششوں میں ان کا کردار مرکزی رہا ہے۔ انہوں نے 2014ء میں کیوبا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ کارڈینل لوئس انتونیو ٹاگلےتاریخ پیدائش: 21 جون 1957ء
قومیت: فلپائنی
پوزیشن: پوپ فرانسس کے ماتحت انجیلی تبلیغ کے لیے پرو-پریفیکٹ، ڈیکاسٹری
تجربہ: 67 سالہ ٹاگلے منیلا، فلپائن کے سابق آرچ بشپ ہیں۔
وہ ویٹیکن میں مشنری انجیلی تبلیغ کے دفتر کے سربراہ رہے، جو زیادہ تر ایشیا اور افریقہ میں کیتھولک چرچ کی ضروریات کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ کاریتاس انٹرنیشنل کے سابق سربراہ کو ایک اچھے کمیونیکیٹر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اگر وہ پوپ منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ ایشیا سے تعلق رکھنے والے پہلے پوپ ہوں گے۔کارڈینل فریڈوناں امبونگو بیسونگو
تاریخ پیدائش: 24 جنوری 1960ء
قومیت: کانگو
پوزیشن: کنشاسا، کانگو کے آرچ بشپ
تجربہ: 65 سالہ بیسونگو افریقہ اور مڈغاسکر کی بشپ کانفرنسوں کے صدر ہیں۔
افریقہ میں بے باک رہنما، جنہیں قدامت پسند کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے ہم جنس پرستوں کے لیے دعاؤں یا برکتوں کے بارے میں فرانسس کے اعلان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہیں بین المذاہب رواداری اور سماجی انصاف کا حامی قرار دیا جاتا ہے۔ کارڈینل ماتیو زوپیتاریخ پیدائش: 11 اکتوبر 1955ء
قومیت: اطالوی
موجودہ پوزیشن: بولونیا، اٹلی کے آرچ بشپ، اطالوی بشپس کانفرنس کے صدر
تجربہ: 69 سالہ ماتیو زوپی کو پوپ فرانسس نے 2015ء میں بولونیا کا آرچ بشپ بنایا۔
وہ 'سینٹ ایجیڈیو کمیونٹی‘ سے قریبی وابستگی رکھتے ہیں جو روم میں قائم کیتھولک چیریٹی ہے۔ انہوں نے 1990ء کی دہائی میں موزمبیق کی خانہ جنگی کے خاتمے پر منتج ہونے والے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں روس اور یوکرین کی جنگ کے لیے پوپ فرانسس کا امن مندوب مقرر کیا گیا۔ کارڈینل پیٹر ایردیوتاریخ پیدائش: 25 جون 1952ء
قومیت: ہنگری
پوزیشن: آرچ بشپ آف ایسٹرگوم-بوداپیسٹ، ہنگری
تجربہ: 72 سالہ پیٹر ایردیو کو یورپی بشپس کانفرنسوں کے گروپ کا دو بار سربراہ منتخب کیا گیا۔
وہ 2002ء میں ایسٹرگوم-بوداپیسٹ کے آرچ بشپ مقرر کیے گئے اور اس سے ایک برس بعد انہیں سابق پوپ جان پال نے کارڈینل بنا دیا۔ وہ 2005ء اور 2013ء کے کنکلیوز میں شریک ہوئے جن میں پوپ بینیڈکٹ اور پوپ فرانسس کا انتخاب ہوا۔ وہ ایک ممتاز قدامت پسند مفکر اور اسکالر ہیں۔ وہ ہنگری کی دائیں بازو کی حکومت کے قریب سمجھے جاتے ہیں لیکن تفرقہ انگیز پالیسیوں پر محتاط ہیں۔ادارت: امتیاز احمد
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے تاریخ پیدائش پوپ فرانسس انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ میں کراچی کے طلبہ بازی لے گئے، 41 بچے ٹاپ 10 میں شامل
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ 2025 کے ٹیسٹ میں کراچی کے طلبہ سندھ کے تمام اضلاع کے طلبہ پر بازی لے گئے اور پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام رہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر کے ایم ڈی کیٹ کے ابتدائی نتائج کے مطابق سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لانے والے طلبہ کی اکثریت یعنی 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں فیل ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے۔ نتائج کے مطابق 14300 امیدوار 55 فیصد (99) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہو سکے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد (90) یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب ہوئے۔اس طرح 56 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جبکہ بی ڈی ایس میں 48 فیصد امیدوار ناکام ہوگئے۔ ایم ڈی کیٹ نتائج کے مطابق سید محمود خان ولد عدالت خان کراچی ضلع غربی نے ایم ڈی کیٹ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، انھوں نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کیے، کراچی کورنگی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف خان اورضلع قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں ولد ہمایوں فاروق، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز بنت سید شاہنواز حسین اور حیدرآباد کی حرا عابد ولد عابد علی سیہتو 173 نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔124امیدوار ٹاپ ٹین میں شامل رہے جن میں سے 41امیدواروں کا تعلق کراچی سے ہے۔آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ آصف شیخ نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جاچکا ہے اور یکم نومبر 2025کو شام 5:00بجے تک امیدوار وں کو شکایت کے اندراج کا وقت دیا گیا ہے کہ اگر کوئی شکایت ہے تو اس کا اندراج ای میل کے ذریعے کردیں، اتوار کو شام 5 بجے حتمی نتائج جاری کر دیئے جائیں گے۔