2025-08-06@12:49:00 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«ناروے کپ میں»:

    اوسلو (سپورٹس ڈیسک) ناروے کپ کے دوران پاکستان کی مسلم ہینڈز ٹیم کے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ اوسلو میں لاپتہ ہو گئے۔ مسلم ہینڈز فٹبال ٹیم کے ترجمان کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے فٹبالر امان اللہ رؤف بلوچ ناروے کپ کے پہلے روز اوسلو میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ مسلم ہینڈز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فٹبالر امان اللہ ایونٹ کی استقبالیہ تقریب میں بھی نہیں آئے، حالانکہ مسلم ہینڈز کی ٹیم اب وطن واپس پہنچ چکی ہے۔ ترجمان کے مطابق امان اللہ کا پاسپورٹ ناروے میں پاکستانی سفارت خانے میں جمع کرا دیا گیا ہے اور ناروے پولیس سمیت پاکستانی سفارت خانے کو تمام صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے...
    کراچی: ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیے جانے والا فٹ بالر اوسلو میں غائب ہوگیا، اسلام اباد کی اسٹریٹ چلڈرن ٹیم میں شامل فٹبالر امان اللہ روف بلوچ ناروے پہنچتے ہی پہلے روز غائب ہوگیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے امان اللہ بلوچ کے غائب ہونے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، مزید برآں ناروے پاکستانی سفارت خانے کو بھی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے متعلقہ ذمہ دار حکام کو بھی تمام تر تفصیلات فراہم کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والے فٹبالر نے انڈر 15 بوائز ایونٹ میں شرکت...
    سندھ کے وزیر کھیل نے ناروے کپ میں مقامی فٹبال کلب کو دی جانے والی گرانٹ کا نوٹس لے لیا۔ سردار محمد بخش مہر نے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے واپس لینے کا عندیہ دے دیا۔ صوبائی وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی نے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔ رقم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے، ٹیم کو رقم ناروے فٹبال کپ میں شرکت کے لیے دی گئی تھی۔ رقم کو کسی اور ٹورنامنٹ کے لیے فنڈز کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ یہ امر قابل ذکرہے کہ لیاری فٹبال اکیڈمی کو سندھ حکومت کی جانب سے ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی تھی۔ تاہم، ٹیم تاخیر کے سبب ناروے کپ میں شریک نہ ہوسکی...
    وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025ء جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کیلئے پُرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کیلئے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری کی فٹبال ٹیم کو ناروے کپ 2025 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔  وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کا نام روشن کیا، لیاری کے نوجوان ہماری پہچان اور فخر ہیں۔  مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ لیاری کے ہیروز کو قومی سطح پر پذیرائی دلانے کے لیے پرعزم ہے،  لیاری کی فتح پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ یاد رہے کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پر مشتمل ’بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب‘ نے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے...
    پاکستانی نوجوان فٹبال ٹیم ’بیٹر فیوچر پاکستان‘ نے ناروے کپ انڈر-15 چیمپئن شپ 2025 جیت کر ملک کے لیے تاریخ رقم کر دی۔ فائنل میں گرین شرٹس نے ناروے کے مقامی کلب جیووِک-لِن کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-2 سے شکست دی۔ احمد علی اور اویس نے فیصلہ کن گول اسکور کیے، جبکہ ٹیم نے پورے میچ پر مہارت اور خوداعتمادی کے ساتھ گرفت قائم رکھی۔ دفاعی حکمت عملی اتنی مضبوط رہی کہ مخالف ٹیم کو واپسی کا کوئی موقع نہ ملا۔ بیٹر فیوچر پاکستان نے ٹورنامنٹ کے دوران کُل 9 میچز کھیلے اور تمام میں کامیابی حاصل کرکے ناقابلِ شکست رہنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ ٹیم نے صرف میدان میں کارکردگی نہیں دکھائی بلکہ...
    لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔ ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔ کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔ بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔  دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ...
    دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے لیاری فٹبال اکیڈمی کو ویزے جاری نہ ہو سکے۔ سندھ حکومت کی مالی اعانت کے باجود اکیڈمی تاخیر کے سبب شرکت سے قاصر رہی۔ ناروے کے سفارت خانہ نے اگلے سال ایونٹ میں شرکت کے لیے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرادی۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیمیں اسٹریٹ چلڈرنز، اسلام آباد اور فیوچر پاکستان فٹبال کلب شریک ہیں۔ سندھ حکومت نے لیاری فٹبال اکیڈمی کو 1 کروڑ 84 لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے۔ اکیڈمی کی ٹیم اب ایشین پریمیئر انٹرنیشنل یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ سنگاکپ یکم تا 8 نومبر میں سنگا پور میں کھیلا جائے گا۔
    پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنا دوسرا میچ 0-6 سے جیت لیا۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں جاری انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے ررستاد کلب کو چھ گول  کے واضح فرق سے ہرایا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے آغاز سے ہی میچ پر مکمل گرفت قائم رکھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں کے بہترین کوآرڈینیشن اور حکمت عملی کے باعث رستاد کلب کو ایک بھی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا۔ عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 کے افتتاحی روز پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا پہلا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ میچ کےآخری لمحات میں حریف ٹیم  موڈیم ایف...
    عالمی سطح پر ہونے والےسب سے بڑے یوتھ فٹبال ناروے کپ 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان سے دو ٹیمیں اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوگئیں،تیسری ٹیم ہنوز ویزے کی منتظر ہے۔ 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں شیڈول ناروے کپ میں 30 سے زائد ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ دنیا بھرمیں فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے معروف مسلم ہینڈز کے تحت اسٹریٹ چائلڈ ٹیم انڈر17 بوئز ایونٹ میں شرکت کے لیےاسلام آباد سے اوسلو روآنہ ہوگئی۔ گزشتہ سال بوائزانڈر 15 ایونٹ کی رنراپ ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب بوائز انڈر 15 مقابلوں میں شرکت کے لیے شہر قائد سے اپنی منزل کی جانب روآنہ ہوئی۔ کراچی سے...
    لاہور: دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025 رواں سال 26 جولائی سے 2 اگست تک ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی، جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے، جو مسلم ہینڈز کے معروف ‘میدان’ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے...
۱