سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے شایانِ شان انعامات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کپ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کرنے والی لیاری کراچی کی فٹ بال ٹیم پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے لیاری شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، سابق اسپیکر آغا سراج درانی اور اپوزیشن رہنما صابر راجپوت نے فلور آف دی ہاؤس پر کھڑے ہو کر ٹیم کو شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا۔ ارکانِ اسمبلی نے ان نوجوان کھلاڑیوں کو ’قومی ہیروز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور سندھ کا وقار بلند کیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ان کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ان کے شایانِ شان انعامات کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔

اس موقع پر دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی، جب آغا سراج درانی نے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو تجویز دی کہ بچوں کو ریڈ بس کا تحفہ بھی دیا جائے، تاکہ انہیں انٹر سٹی میچز میں آمد و رفت کی سہولت میسر ہو۔ اس تجویز پر اسمبلی ارکان نے ڈیسک بجا کر بھرپور تائید کی، جس سے ناروے کپ کے فاتح کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پارلیمانی سیکریٹری و ایم پی اے شازیہ کریم سنگھار کے ہمراہ سندھ اسمبلی پہنچنے والی ٹیم نے عالمی فٹبال ایونٹ ناروے کپ 2025ء اپنے نام کر کے دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ ’بیٹر فیوچر پاکستان‘ کے نام سے میدان میں اُترنے والی لیاری کراچی کے باصلاحیت نوجوانوں کی اس جیت نے ناصرف کھیل کے میدان میں تاریخ رقم کی، بلکہ پاکستان کا نام عالمی افق پر فخر سے بلند کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ اسمبلی ناروے کپ

پڑھیں:

کراچی، لیاری گینگ وار کے بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں دو جرائم پیشہ افراد مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان لیاری گینگ وار جے صمد کاٹھیاواڑی گروہ کے کارندے تھے۔ ملزمان پر 25 سے زائد بھتے، ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے 10 روز قبل سہراب گوٹھ میں دکاندار سے 50 لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا، ملزمان نے بھتے کی طلبی کیلئے ایک شخص کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی۔ ملزمان نے 2020ء میں فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل کیا تھا، جبکہ ایک ہلاک ملزم 2021ء میں بارودی مواد رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شازا فاطمہ خواجہ کریں گی
  • اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کُل ہیں، شرجیل میمن
  • پیپلزپارٹی نے طویل حکومت کے باوجود سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کی حالت میں دھکیل دیا
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں،وفاق ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کے حالات میں بہتری آئے.شرجیل میمن
  • شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
  • اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر یہ نہ سمجھیں کہ آپ عقل کل ہیں: شرجیل میمن
  • کراچی، لیاری گینگ وار کے بھتہ خور پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں برآمد، وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کرلی