فائل فوٹو 

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

پارلیمانی وزیر ضیاء لنجار نے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ کا بل پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر ضیاء لنجار نے اینٹی ٹیرارزم سندھ ترمیمی بل2025  بھی اسمبلی میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور

اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

ضیاء لنجار نے کہا کہ ہائیکورٹ کسی ایک شخص کا نام بھیجتی ہے جج لگانے کا تو ہمیں مشکل ہوتی ہے، ہمارے پاس زیادہ آپشن ہونے چاہیئں،جبکہ ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 ہے۔

وزیر پارلیمانی امور سندھ ضیاء لنجار نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں 72 سال کی عمر کےجج بھی لگے ہوتے ہیں، اس سے ہمیں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: متفقہ طور پر منظور ضیاء لنجار نے

پڑھیں:

مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) میں ایڈم سمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر قانون نے یہ کہا کہ ایسے حساس نوعیت کے معاملات میں سب سے بہتر حکمتِ عملی ایک چھت کے نیچے اکٹھے ہونا، مسائل کو زیرِ تجویز لانا اور ان کا متفقہ طور پر حل تلاش کرنا ایک بہترین راستہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی لانڈرنگ کسی بھی ملک اور اس کی معیشت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے اور اگر اس جرم میں ملوث ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نہ نمٹا گیا تو یہ صرف قومی معیشت کو تباہ کرنے بلکہ پاکستان کا چہرہ دنیا کی نظروں میں مسخ کرنے کے مترادف ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں پنجاب کے برابر، بل اتفاق رائے سے منظور ،اب کتنی تنخواہ ملے گی، تفصیلات سب نیوز پر
  • سندھ اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور
  • سندھ اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ، بل متفقہ طور پر منظور
  • تنخواہوں اور الاؤنسز سے متعلق نیا بل تیار
  • مسائل کو زیرِ تجویز لانا، متفقہ حل تلاش کرنا بہترین راستہ ہے: اعظم نذیر تارڑ 
  • قومی اسمبلی: غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی، غیرت کے نام پر قتل کیخلاف قراردادیں منظور
  • قومی اسمبلی اجلاس،  خاتون کے کپڑے پھاڑنے، ہائی جیکر سے تعلقات یا ملاقات پر سزائے موت ختم ، بل کثرت رائے سے منظور کرلیاگیا
  • قومی اسمبلی؛ عورت کو سرعام برہنہ کرنے، ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم، بل منظور
  • یوم استحصال کشمیر، قومی اسمبلی میں بھارتی اقدامات کیخلاف قراردادیں متفقہ طور پر منظور