2025-07-25@13:58:16 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«ٹک ٹاکر ثناء یوسف»:

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں پولیس نے چالان پراسیکوشن برانچ میں جمع کرا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کردہ چالان میں نوجوان عمر حیات کو قاتل قرار دیا گیا ہے اور اس کے 164 کے تحت اعترافی بیان کا حوالہ بھی شامل ہے۔ راجہ نوید کیانی اور محمد عدنان پر مشتمل پراسیکوشن کی دو رکنی ٹیم چالان کی جانچ پڑتال کرے گی۔ اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع ہوگا، جس کے بعد متعلقہ جج کے روبرو ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ...
    حاشر احسن : ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان پولیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاجہاں پراسیکیوشن کی 2 رکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی۔چالان کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کیا جائیگاجس کے بعدمتعلقہ جج کی عدالت میں کیس کا ٹرائل شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے چالان میں عمر حیات کو ثنایوسف کا قاتل قرار دیدیاہے،چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان تیار کرکےپو لیس نےپراسیکیوشن برانچ میں جمع کرا دیاہے ، چالان میں ملزم کے اعترافی بیان کو بھی شامل کیا گیاہے ،پراسیکیوشن کی دورکنی ٹیم چالان کی سکروٹنی کرے گی جو راجہ نوید کیانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں گرفتار ملزم عمر حیات عرف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزم نے بیان دیا کہ ثناء یوسف کی جانب سے ملاقات سے انکار پر اُس نے یہ قدم اٹھایا۔ اس نے بتایا کہ وہ ان سے پہلی بار ملنے آیا تھا، سارا دن انتظار کیا لیکن ملاقات نہ ہوئی۔ اس دوران وہ ان کی سالگرہ کے لیے تحفہ بھی لایا تھا، جو ثناء یوسف نے لینے سے انکار کر دیا۔ملزم کا مزید کہنا تھا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا، مگر اس روز بھی ملاقات نہ ہوئی۔ اس پر وہ غصے میں...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بیجھنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم عمر حیات کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔ ملزم عمر حیات کے وکلا کی جانب سے عدالت میں والدین سے ملاقات نہ کروانے کا شکوہ کیا گیا۔ وکیل صفائی نے کہا کہ کیس کی میڈیا پر ہائپ بنی ہوئی ہے، والدین سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ عدالت...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دوبارہ 23 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قاتل عمر حیات کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے عدنان علی، راجہ نوید حسین اور مظہر بشیر پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم کے زیر استعمال گاڑی برآمد ہو چکی ہے اور موبائل فون برآمد کروانا مقصود ہے، ملزم انتہائی چالاک اور جرم کی سنگینی کو سمجھتا ہے اس لیے موبائل فون برآمد نہیں کروا رہا۔ عدالت میں پراسیکیوٹر نے استدعا...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے منفی استعمال کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔ وزیراطلاعات نے مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھرآئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات نے کہا کہ ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے،ثناء یوسف کا قتل ٹیسٹ کیس ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے ثناء یوسف کے قتل کا سختی سے نوٹس لیا ہے،ملزم کو سخت ترین سزا ملنی چاہئے،کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے قانونی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا ذمہ داری سے استعمال ہونا چاہئے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ بچیوں کے...
    اسلام آباد (نیوزڈیسکپ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور غم کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ: > “ثناء یوسف کے قتل پر پوری قوم رنجیدہ ہے، یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے جو ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔” انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس افسوسناک واقعے کو ایک ٹیسٹ کیس بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔ عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور اس کیس...
    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں عدالت نے ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے گرفتار ملزم عمر حیات کو علاقہ مجسٹریٹ محمد حفیظ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے شناخت پریڈ کیلئے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس کی جانب سے شناخت پریڈ کا عمل مکمل ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوشن نے مؤقف اپنایا کہ ملزم کو 2...
    ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا کے والد کا کہنا ہے کہ میرا دل اس بات پر راضی نہیں کہ ثناء یوسف کا قتل میرے بیٹے نے کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں قتل کی جانے والی  ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمر حیات کو  3 جون کو  گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش ٹک ٹاکر کے قتل کا اعتراف بھی کر لیا تھا، بعد ازاں ملزم کو شناختی پریڈ کے لیے 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر  عمر حیات عرف ’ کاکا‘ کے والد  امجد کا ایک...
    نوجوان ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی تحقیقات کے دوران مزید انکشافات سامنے آگئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 جون کو 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف 'کاکا' نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کی خواہش کے جواب میں نہ کرنے پر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے ان کی رہائش گاہ کے اندر قتل کردیا تھا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ذرائع نے کہا کہ  ملزم عمر حیات رینٹ کی گاڑی پر فیصل آباد سے اسلام آباد پہنچا تھا، پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ملزم رینٹ پر فار چونر گاڑی ساتھ لایا۔ یہ بھی پڑھیں: ’پھول پیش کرنےکے بعد فائرنگ کی‘ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، فرار ہونے کی ویڈیو سامنےآگئی  ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے معروف صحافی اور اینکر پرسن ہرمیت سنگھ نے تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایک نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ سانحے سے کچھ ہی دیر قبل تک مقتولہ ان سے رابطے میں تھی اور گزشتہ ہفتے بھر بھی ان کی بات چیت ہوتی رہی۔ہرمیت سنگھ کے مطابق ثناء یوسف کی رہائش ایسی جگہ پر تھی جہاں بالائی منزل پر کسی کی اجازت کے بغیر جانا ممکن نہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قاتل ان کا جاننے والا تھا اور اہلِ محلہ بھی اس کی شکل سے واقف تھے۔ اینکر نے کہا کہ جس طرح اچانک راتوں رات میت...
    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: گرفتار ملزم کے ہوشربا انکشافات، قتل کی وجہ بھی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات سے ہونے والی تفتیش میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے سے قبل کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔تحقیقات کے مطابق عمر حیات فیصل آباد سے کرائے پر لی گئی فارچونر گاڑی کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ وہ پہلے 29 مئی اور پھر 2 جون کو ثناء یوسف سے ملنے اسلام آباد آیا، تاہم مقتولہ نے دونوں بار ملاقات سے انکار کر دیا۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا۔ 2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ملزم کو...
    —تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیاپولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے محرکات بتا دیئے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزم عمر حیات فیصل آباد سے لوئر مڈل کلاس کا 22 سال کا بے روزگار لڑکا ہے، وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ثناء سے دوستی کی کوشش کر رہا تھا جس کے لیے وہ مقتولہ کو بار بار پروپوز کرتا رہا لیکن ثناء اس سے دوستی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ اسے مسلسل ریجکٹ کر رہی تھی جس سے ملزم عمر عرف کاکا دلبرداشتہ ہو گیا اور ثنا کو قتل کر دیا۔ آئی...
    ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق...
     پولیس نے گزشتہ روز قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم  ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت  عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور  وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔واضح رہے کہ ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا...
    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے تکنیکی آلات اور سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا اورآلہ قتل بھی برآمد کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،رات گئے اسے گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم کا ٹک ٹاکر کے ساتھ رابطہ تھا،ابتدائی تفتیش میں قتل کی وجہ ذاتی رنجش بتائی ہے، پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 5
۱