چترال: قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی تدفین کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی چترال میں تدفین کردی گئی۔
مقتولہ کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پولیس کے مطابق ثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں فائرنگ کے قتل کیا گیا تھا، اس قتل اور ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ثناء یوسف کے قتل کے کیس کے بعد اسلام آباد سمیت پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے
انہوں نے بتایا کہ ثناء یوسف کی عمر صرف 17 سال تھی، اس عمر میں ہی ان کا سوشل میڈیا پر انفلوئنس تھا، ثناء یوسف کو شام 5 بجے ان کے گھر میں قتل کیا گیا، ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ یہ کیس ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے 113 کیمروں کی ویڈیوز جمع کی گئیں، ملزم عمر حیات کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا، قاتل کی گرفتاری کے لیے 7 ٹیمیں بنائی تھیں، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔
’’قاتل کیخلاف پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جا رہی تھیں‘‘انہوں نے بتایا کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جا رہے تھے، ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جا رہی تھیں، ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجی پر کام کیا، 300 فون کالز کا تجزیہ کیا گیا، ثناء یوسف کا موبائل فون ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ 1 چھاپہ فیصل آباد اور 2 چھاپے جڑانوالہ میں مارے گئے، ملزم عمر کو ان چھاپوں کی نتیجے میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا والد گریڈ 16 کا ملازم تھا، ملزم سے ثناء یوسف کا موبائل فون اور آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا۔
’’ملزم میٹرک فیل اور 22 سال کا لڑکا ہے‘‘آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جارہے تھے.
انہوں نے بتایا کہ ملزم میٹرک فیل اور 22 سال کا لڑکا ہے، جو بار بار ثناء یوسف سے رابطہ کر رہا تھا، ثناء یوسف ملزم کو بار بار رد کر رہی تھی، ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر ملزم نے رابطے کی بھرپور کوشش کی، ملزم نے بار بار سیلولر اور فزیکل رابطے میں ناکامی کے بعد قتل کا منصوبہ بنایا۔
آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ملزم موبائل ساتھ لے جا کر ثبوت مٹانا چاہتا تھا، اندھے قتل کو اسلام آباد پولیس نے 20 گھنٹوں میں ٹریس کیا، سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کی ہم نے حوصلہ افزائی کرنی ہے، ملزم کو ناقابلِ تردید شواہد کے ساتھ تختہ دار تک پہنچائیں گے، ثناء یوسف ملزم کے ناپاک ارادوں کو منع کرتی رہی۔
ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گادوسری جانب ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا ہے، اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی جی اسلام ا باد ثناء یوسف کی قتل کیا گیا نے بتایا کہ پورے ملک سے ٹک ٹاکر ملزم کو یوسف کو
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔