2025-06-09@08:22:14 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«ٹیلی فون پر گفتگو»:

    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران صدرِ پاکستان آصف زرداری کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔اس موقع پر صدر زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتِ حال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو بھی ہوئی ہے۔ مزید :
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 3 ملکی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل پر مشاورت بھی کی گئی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بایراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  چینی خبر ایجنسی  کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،چین کو اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ممکنہ کشیدگی میں اضافے پر تشویش ہے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دودل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے فریقین پرامن اور محتاط رہتے ہوئے صورتحال مزید خراب نہیں ہونے دیں گے،چین بھارت پاکستان...
    وزیراعظم محمد شہباز کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمیعت علماء اسلام ف کے راہنما مولانا فضل الرحمان، کنوینر متحدہ قومی موومنٹ خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ خالد حسین مگسی اور پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے سیاسی راہنماؤں کو موجودہ کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحمدللہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے پر زور اور طاقت ور جواب دیا ہے، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکا نے پاکستان اور انڈیا پر معاملات تعمیری بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آج پاکستانی فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص شروع، انڈیا کی برتری کسی صورت قبول نہیں کرینگے، اسحاق ڈار انہوں نے پاکستان اور انڈیا دونوں فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنے پر زور دیا اور تعمیری بات چیت شروع کرنے کے لیے امریکی مدد کی پیش کش کی تاکہ مستقبل میں تنازعات سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستانی ہم منصب احاق ڈار سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سوئس فیڈرل کونسلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کاسس سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ اسحاق ڈار نے اپنے سوئس ہم منصب کو علاقائی سلامتی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر بریفنگ دی، جس میں بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا بریفنگ میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈا، اور سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ شامل تھا جنہیں اسحاق ڈار نے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے پر حقائق کو جاننے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزیر اعظم نے مارکو روبیو کو جنوبی ایشیا میں حالیہ پیش رفت پر  اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔وزیر اعظم کا کہناتھا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مذمت کرتے ہیں۔وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی جبکہ پاکستان کو 152 ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے بڑھتے...
    سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی کو موجودہ علاقائی صورتحال پر بریفنگ دی, اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ بھارت کا اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، غیر قانونی یکطرفہ اقدامات اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل عمان کے وزیر خارجہ نے مسائل کے حل کے لیے کشیدگی میں کمی پر زور دیا, انہوں نے بات چیت اور سفارت کاری...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ جیحون بایرامف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے آذربائیجان کے وزیرخارجہ کو ہندوستان کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے؛ آذربائیجان کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، خواجہ آصف دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے پاکستان کے خلاف بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے سے خبردار کیا۔ نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے کے معاملے پر پاکستان کے موقف کی مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے پاکستان آذربائیجان کے...
    — فائل فوٹو پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔ پاک، افغان اور ازبک ریل کار منصوبے پر رپورٹ پاکستان کیساتھ شیئر اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور... دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔ دونوں رہنماؤں نے...
    سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر سے گفتگو میں سعودی ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب علاقے میں ہر قسم کی کشیدگی اور بدامنی دور کرنے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے عید الفطر کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کال کی۔ ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد سے گفتگو میں کہا کہ ایران جنگ کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ڈاکٹرائن کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جمعرات تین اپریل 2025 کی رات سعودی عرب...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ اور گفتگو وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا وزیراعظم کی صدر زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار وزیراعظم کی صدر زرداری کی جلد صحت یابی کی دعاء اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے : پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے 
    ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
    ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنا پہلا باضابطہ ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں روس-یوکرین جنگ سمیت متعدد مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ترک صدر اردگان نے ٹرمپ کی جانب سے یوکرین میں 3 سالہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کی اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اردگان نے شام کی صورتحال پر بھی زور دیا اور استحکام اور پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ امریکی پابندیاں شام کی نئی اسلامی حکومت کو بے حد ضروری مالی امداد فراہم کرنے کے لیے علاقائی ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر کی مدد میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، لیکن وہ بین الاقوامی مالیاتی نظام کے ردعمل...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے زور دیا کہ فلسطینی سرزمین فلسطینی عوام کی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ہی واحد قابل عمل اور منصفانہ آپشن ہے۔ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت جاری رکھے گا، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، یہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے...
    انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔اس دوران تُرک وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کے ساتھ علاقائی پیش رفت اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ گفتگو میں شام کے سیاسی اتحاد کے لیے دونوں ممالک کی حمایت پر زور دیا گیا اور جنگ زدہ ملک میں جامع سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو، صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد گفتگو کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور بیلاروس کے مابین دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ گزشتہ برس نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ اسلام آباد کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ رواں برس میں منسک کے اپنے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ٹیلی فون کال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے رابطے میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے ملاقات کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔ اس موقع پر اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں...
    ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشرع کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو کی گئی،جس میں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے شام کی آزادی اور اس کی سرزمین پر خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل موقف کو دہرایا۔ انہوں نے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی، امن، استحکام اور باوقار زندگی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
    چینی صدر شی جن پھنگ اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیلی فون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر ان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ شی جن پھنگ نے ٹرمپ کو دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ٹرمپ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ نئی امریکی صدارتی مدت میں چین اور امریکہ کے تعلقات کا اچھا آغاز ہوگا اور چین ایک نئے نکتہ آغاز سے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کے لئے تیار ہے۔ چینی صدر نے...
۱