وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین سمیت حالیہ علاقائی پیش رفتوں کا جائزہ لیا۔ دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول پر بھی گفتگو کی گئی۔
ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار , ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گڑھی خدا بخش:آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور میڈیا نمائندوںسے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">