2025-08-13@11:15:14 GMT
تلاش کی گنتی: 11

«پھاٹک کے»:

    کراچی: گھگھر پھاٹک بمبوگوٹھ میں پسند کی شادی پر قتل کیے گئے بلوچستان کے جوڑے اور کمسن بچے کو سپرد خاک کردیا گیا، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے مقتولہ سکینہ کے بھائی، والد سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ مقتول عبدالمجید کے بھائی امام بخش ولد محمد بخش کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقتولہ سکینہ کے بھائی شہزاد عرف راجہ، والد گلاب خان، میرعلی عرف حسن سمیت 6 ملزمان  کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقتول عبدالمجید نے سات سے آٹھ سال قبل سکینہ سے کورٹ میرج کی تھی، عبدالمجید کا 3 سالہ بچہ عبدالنبی بھی تھا یہ لوگ 8 ماہ...
    ویب ڈیسک:باجوڑ میں صادق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب بم دھماکہ ہوا  جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔  پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار صادق آباد میں پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب دھماکہ ہوا  جس میں 4 افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ معروف کار ساز کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی، تحصیلدار وکیل خان اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ریلوے لیول کراسنگز کی نصف سے زاید تعداد پھاٹک اور گیٹ کیپر سے محروم ہے، جس سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وزارت ریلوے کی دستاویزات کے مطابق پاکستان بھر میں ریلوے کے مجموعی طور پر 2 ہزار777 لیول کراسنگز موجود ہیں، جن میں سے 1 ہزار 416 کراسنگز پر نہ تو پھاٹک نصب ہے اور نہ ہی گیٹ کیپر تعینات ہیں۔
    لاہور: ملک بھر میں ریلوے لیول کراسنگز کی نصف سے زائد تعداد پھاٹک اور گیٹ کیپر سے محروم ہے، جس سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وزیر ریلوے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں ریلوے کے مجموعی طور پر 2,777 لیول کراسنگز موجود ہیں، جن میں سے 1,416 کراسنگز پر نہ تو پھاٹک نصب ہے اور نہ ہی گیٹ کیپر تعینات ہیں۔ دستاویزات کے مطابق صرف 1,361لیول کراسنگز پر پھاٹک اور عملہ موجود ہے۔دستاویزات کے مطابقریلوے ایکٹ 1890 کے تحت  لیول کراسنگز کو محفوظ بنانا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 550 ایسی لیول کراسنگز کو’’انتہائی خطرناک‘‘ قرار دیا گیا ہے، جن پر نہ صرف...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹھٹہ میں جھمپیر ریلوے اسٹیشن پھاٹک کے قریب مال گاڑی کی بوگی پٹری سے اترگئی۔ شکارپور، منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئیشکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔  ذرائع  کا کہنا ہے کہ مال گاڑی کی بوگی اپ اور ڈاؤن ٹریک پر گرنے سے ریلوے ٹریفک معطل ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ مال گاڑی کو لوپ لائن پر لگا کر ایک ٹریک کھول دیا گیا ہے جبکہ ایک ٹریک کو کلیئر کروانے کے لیے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی بحالی کےلیے کارروائی...
    شکارپور میں منڈی پھاٹک کے مقام پر جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ریلوے حکام کے مطابق بوگی پٹری سے اترنے کے بعد اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہوگیا ہے۔جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، حکام کا کہنا ہے حادثے میں جعفر ایکسپریس کے مسافر محفوظ رہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ ٹریک کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ ٹریک کلیئر  کرکے آمدورفت بحال کی جاسکے۔
    پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 برس کے دوران 537 حادثات کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 313 واقعات میں ہلاکتیں یا شدید زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیرمحفوظ ریلوے کراسنگ (پھاٹک) قرار دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان 5 برس میں ریلوے نے 2 لاکھ 3 ہزار 717 ٹرین آپریشنز کیے، یعنی سالانہ اوسطاً 40 ہزار 750 ٹرینیں چلیں، اور ہر سال اوسطاً 107 حادثات رپورٹ ہوئے۔ سال 2020 ان حادثات کے لحاظ سے سب سے سنگین رہا، جس میں 84 واقعات پیش آئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں رپورٹ...
    کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس  اہلکار25 سالہ زین علی رضا ولد محمد ریاض کوشہید کردیا تھا اورموقع سے فرارہوگئے تھے۔ ٹریفک پولیس اہلکارکوشہید کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر25/401 قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف سیکشن کے سیکشن آفسرانسپکٹرمحمد طارق جاوید کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مجھے ٹریفک چوکی کے انچارج دین محمد نے اطلاع دی کہ...
    علامتی تصویر۔ کراچی میں مائی کلاچی پھاٹک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق اہلکار ٹریفک پولیس چوکی میں موجود تھا۔ موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار زین سلطان آباد ٹریفک سیکشن میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے واقعے کی تفصیلات طلب کرلیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ محظور علی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک حملہ آور تھا جس نے تین فائر کیے، ٹریفک پولیس اہلکار کو دو گولیاں لگیں، تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
    اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    کراچی: مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے باعث بڑے حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینکرز اور ٹرالر بھی آپس میں ٹکرا گئے۔ اس حادثے میں آئل ٹینکر کا ڈرائیور اپنے کیبن میں پھنس کر رہ گیا، جسے ایدھی کے رضاکاروں اور شہریوں کی مدد سے نکال کر زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث مائی کلاچی روڈ، ایم ٹی خان روڈ اور بوٹ بیسن پر شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی ریلوے پھاٹک پر مال گاڑی کی آئل ٹینکر سے ٹکر کے نتیجے میں آئل ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، جبکہ اس کا ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔...
۱