کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم مسلح ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کے علاقے مائی کلاچی روڈ پرنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ٹریفک پولیس اہلکار25 سالہ زین علی رضا ولد محمد ریاض کوشہید کردیا تھا اورموقع سے فرارہوگئے تھے۔
ٹریفک پولیس اہلکارکوشہید کرنے کے واقعے کامقدمہ الزام نمبر25/401 قتل اورانسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت سلطان آباد ٹریکف سیکشن کے سیکشن آفسرانسپکٹرمحمد طارق جاوید کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق مجھے ٹریفک چوکی کے انچارج دین محمد نے اطلاع دی کہ سپاہی زین علی رضا کوگولی لگی ہے اطلاع ملنے پرمائی کلاچی پھاٹک جائے وقوع پرپہنچاجہاں ریلوے پھاٹک پرتعینات ریلوے ملازم قاسم زبیرموجود تھا۔
واقعے کے بارے میں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ اہلکار ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے بعد فون پر بات کر رہا تھا۔
ریلوے پھاٹک قاسم زبیر نے بتایا کہ بات کرتے کرتے اہلکارزین علی رضا میرے پاس آکر بیٹھ گیاریلوے پٹری ٹاپو کی جانب سے ایک شخص پیدل آیا اوراہلکار پرآتشی اسلحے سے فائرنگ کردی۔
گولیاں لگنے سے اہلکار گرگیا اور فائرنگ کرنے والا شخص ٹاپو کی جانب فرار ہوگیا، ٹریفک اہلکار زین علی رضا شدید زخمی ہوا اوراسپتال لیجاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس علی رضا
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔