اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 28th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام آباد
پڑھیں:
اسلام آباد میں نشے میں مست نوجوان کی بدتمیزی، پولیس پر تشدد کے بعد گرفتار
اسلام آباد کے علاقے آئی 8 میں بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں ہلڑ بازی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس پر نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بگڑے نواب زادے نے شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی کی، ملزم نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گالیاں اور دھمکیاں دیں جبکہ ایک اہلکار کو تھپڑ بھی رسید کیا ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو رات گئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ تھانہ آئی نائن پولیس نے عاقب نعیم کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم عاقب نعیم نے اسے سے قبل پی ڈبلیو ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک صحافی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ اندراج کے یئے صحافی نے درخواست دے رکھی ہے۔