ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس آفیسر شہید پولیس پارٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سپاہی زخمی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ا فیسر شہید پولیس پارٹی ڈاکوؤں کی فائرنگ سپاہی زخمی وی نیوز اسلام ا باد پولیس ا فیسر شہید سپاہی زخمی
پڑھیں:
کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-11
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہروز علی کے مطابق پولیس کو ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی ہوا جس کی شناخت یاسر خان ولد ضابت خان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی ملزم کا ساتھی ادریس کارروائی کے دوران فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔