Daily Ausaf:
2025-05-29@02:08:30 GMT

لڑکے سے بدفعلی کا الزام، ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT

تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔

ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لڑکے سے

پڑھیں:

نارووال: شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، ملزم گرفتار

---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ بدو ملہی کے علاقے میں پیش آیا، ملزم کے خلاف مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق بہنوئی کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے جس پر اس کی بہن سے بہنوئی کا جھگڑا رہتا تھا، بہنوئی اکثر اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا۔ 

کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتل

کراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔

متن کے مطابق گزشتہ روز بھی بہنوئی نے اس کی بہن کو لاتوں اور مکوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث وہ اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔

 پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا پڑوسی گرفتار، مقدمہ درج
  • کراچی میں وحشی پڑوسی کی 3 سالہ بچے سے بدفعلی، متاثرہ کی حالت تشویشناک
  • ڈیرہ اسماعیل خان، لڑکے سے بدفعلی کا الزام، 8 سالہ بچی ونی کردی گئی
  • نارووال: شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق، ملزم گرفتار
  • سپریم کورٹ: جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
  • نارتھ لندن:گھر میں آتشزدگی، ماں اور 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق
  • دیربالا میں غیرت کے نام پر خاتون اور اسکی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد قتل
  • جناح ہاؤس حملہ کیس سے متعلق بڑی خبر، سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرلی
  • 12 سالہ بچے کی خودکشی: 'ماں میں چور نہیں ہوں' — چپس چوری کے الزام نے زندگی چھین لی