2025-08-07@07:59:14 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«پی او گوجرانوالہ»:
گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے گزشتہ روز اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مضرِ صحت کھانا کھانے کے بعد تمام گھر والوں کی حالت غیر ہو گئی، اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی تھی جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 5 بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، 2 بچے اسپتال میں دم توڑ...
علامتی فوٹو گوجرانوالہ میں مضرِ صحت کھانا کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار، اس کی بیوی اور 2 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے ایمن آباد میں رہائش پزیر پولیس اہلکار نے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر مقامی پیزا شاپ سے پیزا منگوایا تھا، پیزا کھاتے ہی اہلکار اور اس کی بیوی اور چار بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران ایک بچی دم توڑ گئی، دوسری بچی کی دورانِ علاج موت واقع ہوئی، پولیس اہلکار سمیت خاندان کے 5 افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ میڈیکل رپورٹ آجانے کے بعد قانونی کارروائی کی...
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...
گوجرانوالہ (مجتبیٰ علی شاہ)کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل سید امداد حسین گردیزی کو نارووال، شکرگڑھ اور سیالکوٹ کے محاذوں پر دشمن کی پیش قدمی کو مؤثر حکمت عملی سے ناکام بنانے اور پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنانے پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جنرل امداد حسین گردیزی کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن کے حملوں کا بھرپور جواب دیا اور نہ صرف دفاع کو یقینی بنایا بلکہ دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔ملکی دفاع کے اس کامیاب مظاہرے پر سوشل میڈیا پر بھی کور کمانڈر گوجرانوالہ کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے، اور عوام میں اطمینان کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ، وزیر اعظم...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ پر سخت کارروائی کی گئی، اوگرا کی ٹیموں کی جانب سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے۔ اوگرا کے مطابق اوگرا نے خیرپور، گھوٹکی، پنو عاقل، رانی پور میں غیر قانونی اسٹیشنز سیل کردیے، گوجرانوالہ میں غیر معیاری سلنڈر بنانے والی فیکٹریاں بند کردی گئیں، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں دھماکوں پر مقامی عملے کی غفلت کی رپورٹ تیار کرلی۔ اوگرا کے مطابق گیس...
سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو میں نے اپنے پچھلے کالم میں سرکار کا ”انعام یافتہ“ قرار دیا تھا کیونکہ وہ اپنی حقیقی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت پنجاب کی جانب سے کیش انعام کے مستحق قرار پائے تھے ، اب میں ا±نہیں اللہ کا”کرم یافتہ“ قرار دیتا ہوں ، اللہ کے کرم یافتہ لوگوں کی سب سے بڑی خوبی یا پہچان یہ ہوتی ہے وہ اپنے در پر آنے والے کسی سوالی کو ا±س کا جائز کام کئے بغیر واپس نہیں بھجواتے ، اور کئی حوالوں سے ہمارے ناقص قانون کے مطابق کسی کا تھوڑا بہت کوئی ناجائز کام بھی ہو کوشش کرتے ہیں ا±سے بھی مایوس نہ کریں ، یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آرہا...
حکومت پنجاب نے آج کل سول و پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے کوئی بورڈ وغیرہ بنایا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سول و پولیس افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے برابر کیش انعامات دئیے جاتے ہیں ، حال ہی میں پانچ اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کیش انعامات دینے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا ہے ، اس سے پہلے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انعامات ملنے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا تو اپنے ایک کالم میں عرض کیا تھا ”اس انعامیہ نوٹیفکیشن میں اگر افسران کی اعلیٰ کارکردگی کی تفصیل بھی بتا دی جائے اس سے عوام کو یہ یقین ہو جائے گا ا±ن...