2025-04-25@10:11:01 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«ڈی جی اسحاق کھوڑو»:

    غیر قانونی تعمیرات کا ملبہ بلڈرز مافیا پر ڈال کر بدعنوان افسران اپنا دامن چھڑانے لگے ڈائریکٹر آصف رضوی نے جاری تعمیرات کو انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی پی ای سی ایچ ایس پلاٹ B2۔112، جے ایم826جمشید روڈپر غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو اپنے بلند بانگ دعووں کے برعکس بلڈنگ افسران کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔بلڈنگ افسران اپنے علاقوں میں راتوں رات کھڑی ہونے والی عمارتوں سے عدم آگاہی کا بہانہ بنا کر جان چھڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ اور اس کا ملبہ صرف بلڈرز مافیا پر ڈال کر اپنی تمام قانونی ذمہ داریوں پر ہاتھ جھاڑتے دکھائی دیتے ہیں۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت سے بات کرتے...
    ڈائریکٹر آصف رضوی نے بغیر نقشوں کے غیر قانونی تعمیرات شروع کرا دیں پی ای سی ایچ ایس C128،علامہ اقبال روڈ بلاک 2پلاٹ نمبر میں تعمیرات قیمتی انسانی جانوں کو بھاری نقصان سے بچایا جائے، علاقہ مکینوں کا احتجاج ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمد اسحاق کھوڑو کی بدعنوان افسران پر مہربانیاںجاری ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ شہریوں کی جانب سے شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی شکایات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے ضلع شرقی پر قابض بدعنوان ڈائریکٹر آصف رضوی کو مکمل چھوٹ دے رکھی ہے۔ موصوف نے ریٹائرمنٹ سے قبل ذاتی مفادات حاصل کرنے کی خاطر عدالتی احکامات مکمل طور پر نظر انداز کر کے ملکی محصولات کو...
    اورنگزیب علی خان کا نام غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر میں مضبوط ڈھال سمجھا جاتا ہے ناظم آباد نمبر 2پلاٹ نمبر G 1اور B18 میںپرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کی کوشش ،ڈی جی اسحاق کھوڑو سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر بھر میں جاری تعمیرات بلڈنگ قوانین کے مطابق ہیں۔ جرأت سروے ٹیم نے انتھک محنت سے شہر بھر میں زمین پر موجود خلاف ضابطہ بننے والی سینکڑوں عمارتوں کی تصاویر اور مکمل تفصیلات حاصل کرلی ہیں ۔ دستیاب شواہد میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈی جی کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں ۔ڈی جی کی لا...
    کھوڑو سسٹم میں بھی بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب کا قبضہ برقرار ، غلط تعمیرات کو تحفظ حاصل ناظم آباد نمبر 2پلاٹ C9/5اور D3/11کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع جرأت ٹیم کی موقف لینے کی کوشش،اسحق کھوڑو نے ناجائز تعمیرات پر خاموشی اختیار کر لی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی اسحاق کھوڑو کی سرپرستی میں قائم کھوڑو سسٹم کے تحت کراچی میں غیر قانونی تعمیرات میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات سلب کرنے کا تسلسل برقرار ہے۔ ملنے والی معلومات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ہونے والی تبدیلیوں اور تبادلوں کے باوجود بھی بدعنوان افسران اپنی سیٹوں پر قابض اور ملکی محصولات...
      اورنگزیب نے پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا دیں ڈی جی کی سرپرستی کا دعویٰ ناظم آباد نمبر 2 کے پلاٹ نمبر E1/3 کی پرانی عمارت پر چھٹی منزل تعمیر کرنے کی چھوٹ دے دی ڈی جی اسحق کھوڑو سے اورنگ زیب کے زیر سرپرستی ہونے پر موقف لینے کی کوشش، جواب نہیں ملا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے مرتب کردہ بلڈنگ قوانین میں کمزور بنیادوں کی پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات بلڈنگ قوانین کے عین مطابق تصور کی جانے لگی ہیںجس سے کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ڈی جی کے شہر بھر میںماسٹر پلان کے مطابق تعمیرات کے دعوے کی مکمل قلعی کھل گئی...
      صحافی تنظیموں کا سندھ بلڈنگ میں رشوت ستانی کے شواہد عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ مشتاق درانی کا ڈی جی ایس بی سی اے کو نوٹس بھیج کر صحافیوںکو ہراساں کرنے کا مشورہ حقائق پر مبنی خبریں روکنے کے لئے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو دھونس دھمکیوں پر اتر آئے اور مختلف اخبارات کو نوٹس بھیجنے کا واویلا سوشل میڈیا پر شروع کردیا، دوسری جانب اس معاملے میں صحافی تنظیموں اور مختلف فلاحی اداروں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جاری رشوت ستانی کے معاملات کے شواہد خود عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو نے تیسری بار اپنا عہدہ...
      بغیر نقشے تعمیر ات سے ملکی محصولات کو بھاری نقصان ،بلڈنگ انسپکٹر کاشف کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کے ڈی اے کو آپریٹو باؤسنگ کورنگی 1192 اور 1196پرکمزور بنیادوں پر دکانیں اور پورشن یونٹ تعمیر سندھ بلڈنگ اتھارٹی میںتیسری مرتبہ ڈی جی بننے والے اسحق کھوڑو نے اپنے بدنام زمانہ ماضی کو نبھاتے ہوئے کھوڑو سسٹم کو مضبوط کر لیا ہے۔ کراچی میںناجائز عمارتوں کی تعمیر کی مکمل سرپرستی کے ساتھ بدنام افسران کے ذریعے سسٹم کے تحفظ کا پورا بندوبست کر لیا گیا ہے ۔ چنانچہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران من چاہی سیٹوں پر قابض ہو چکے ہیں جس کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ...
    عمارتوں پر نمائشی انہدامی کاروائیاں محض مال بٹورنے کا ذریعہ ہیں، جرأت سروے ناظم آباد کے مختلف پلاٹ 9/15C 20/10اور3B 2/18پر نمائشی کا رروائیاں ناظم آباد پر قابض اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار راؤ پر ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کرم نوازیاں جاری ہیں جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد میں خود ساختہ سسٹم تشکیل دے کر نمائشی انہدام کی آڑ میں دس سے پندرہ لاکھ روپے فی پلاٹ بٹورنے کا سلسلہ تیز کر دیا گیاہے۔ سروے پر موجود نمائندہ جرأت کو حقائق بتاتے ہوئے متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ پہلے بیس لاکھ وصول کرنے کے عوض بالائی منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ دیا گیا تھا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد ذوالفقارراؤ اپنی ٹیم کے ہمراہ سائٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کے تمام اضلاع کی ضلعی اے ڈی پی اسکیموں کیلیے مختص 120 ارب روپے کے بجٹ سے تمام ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان اسکیموں پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات 10 روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے طلب کرلیں۔ جمعرات کو پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا ۔ ڈپٹی کمشنرز ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان پر خرچ کیگئی رقم کے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔ نثار کھوڑو نے محکمے سے پوچھا کہ ضلعی اے ڈی پی کے متعلق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کون ہے؟ سیکرٹری محکمہ ورکس سروسز محمد علی کھوسو نے پی اے سی کو بتایا کے ضلعی اے...
۱