کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کے تمام اضلاع کی ضلعی اے ڈی پی اسکیموں کیلیے مختص 120 ارب روپے کے بجٹ سے تمام ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان اسکیموں پر خرچ کی گئی رقم کی تفصیلات 10 روز میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے طلب کرلیں۔ جمعرات کو پی اے سی اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا ۔ ڈپٹی کمشنرز ضلعی اے ڈی پی اسکیموں اور ان پر خرچ کی
گئی رقم کے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرسکے۔ نثار کھوڑو نے محکمے سے پوچھا کہ ضلعی اے ڈی پی کے متعلق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کون ہے؟ سیکرٹری محکمہ ورکس سروسز محمد علی کھوسو نے پی اے سی کو بتایا کے ضلعی اے ڈی پی اسکیمیں ڈپٹی کمشنرز بناتے ہیں اور ڈپٹی کمشنرز ضلعی ڈیولپمنٹ کمیٹی کے سربراہ ہیں اور محکمہ کا سیکرٹری اس متعلق پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر نہیں ہے۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے ضلعی اے ڈی پی اسکیموں کیلیے اربوں روپے خرچ ہونے کا معاملہ ہے اس لیے ہمیں آڈٹ کا حساب چاہیے اگر ضلعی اے ڈی پی اسکیمیں ڈپٹی کمشنرز بناتے ہیں تو حساب بھی ڈی سیز دیں۔ پی اے سی نے ضلعی اے ڈی پی اسکمیوں کیلیے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو نوٹیفائی کرنے کیلیے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایات جاری کردی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپٹی کمشنرز پی اے سی

پڑھیں:

کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں روٹی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی گئی، 360 گرام کی قیمت 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔ صارف خوش ہیں جبکہ تندور مالکان نے قیمتوں کو مسترد کردیا۔

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کا اہم اقدام آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچادیا، روٹی کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی، 360 گرام کی روٹی اب 40 کی بجائے 30 روپے میں فروخت ہوگی۔

صارفین نے روٹی کی قیمت میں کمی پر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں کمی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے سرکاری نرخ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:ملتان میں آزادی صحافت پر حملہ، سینیئر صحافی ارشد ملک اغواء ، صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ،بازیابی کا مطالبہ

متعلقہ مضامین

  • رجب طیب اردوگان کا مستقبل تاریک
  • نہری منصوبہ بند ہونے پر پی پی سندھ کا جشن منانے کا اعلان
  • بلدیاتی ادارے اور پارلیمنٹ
  • پاکستان سے 67 ہزار سے زائد عازمین کا حج رقم ادائيگی کے باوجود کھٹائی میں پڑ گیا
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • نجی آپریٹرز کی نااہلی کے شکار حج سے محروم ہزاروں عازمین کیلئے امید کی کرن جاگ اُٹھی
  • قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں رد و بدل
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، ڈپٹی سپیکر جی بی اسمبلی سعدیہ دانش اور جمیل احمد کی ندیم افضل چن سے ملاقات
  • سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا